Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 30 December 2018
Time: 8:40 to 8:45 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: 30 ؍دِسمبر۲۰۱۸ئ
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
شمالی بھارت کی شدیدسردی کی لہرتمام ملک میںپھیل گئی ہیں۔ریاست کے کئی علاقوں میںدرجہ حرارت میں کمی درج کی گئی۔پونامیںگذشتہ دس سال میں سب سے کم پانچ اعشاریہ 9؍ڈگری سیلسیس درجہ حرارت درج کیاگیا۔ناسک ضلع میں تین یوم میںسردی میںاضافہ ہوگیاہے۔نپھاڑمیں درجہ حرارت 7؍ڈگری سے کم درج کیاگیا۔انگورکے باغات پراس سردی کااثرہوگا۔کساراگھاٹ پرکہرے کی وجہہ سے آمدورفت میں خلل پیداہورہاہے۔امرائوتی ضلع میں کل سے سردی میں اضافہ ہوا۔احمدنگرضلع میں سردلہریں جاری ہیں۔ ناگپورمیںکل دن میں درجہ حرارت پانچ اعشاریہ 7؍ڈگری سیلسیس سے کم پہنچ گیاتھا۔
دھولیہ ضلع میں سردی میں اضافہ ہوا۔کل دھولیہ میں درجہ حرارت دواعشاریہ 2؍سیلسیس درج یاگیا۔ تھانہ،گڑچرولی ، رائے گڑھ اضلاع میںبھی سردی کاقہرجاری ہے۔
مراٹھواڑہ میںتمام اضلاع میںسردلہریں جاری ہیں۔پربھنی ضلع میں سب سے کم درجہ حرارت یعنی 3؍ڈگری سیلسیس درج کیاگیا۔زرعی یونیورسٹی کے محکمہ موسمیات نے اس کااندراج کیاہے۔اورنگ آبادمیںپانچ اعشاریہ 8؍ڈگری سیلسیس اورناندیڑمیں7؍اعشاریہ 5؍ڈگری سیلسیس درجہ حرارت درج کیاگیا۔
***** ***** *****
اقلیتی سماج کاسیاسی استحصال ختم کرنے کے لئے تعلیم یہ بہترین علاج ہے۔مرکزی اقلیتی اُمورکے وَزیرمختارعباس نقوی نے یہ بات کہی ہے۔ممبئی میںانجمن اسلام کی جانب سے تعمیر کئے جانے والے طالبات کے ثانوی اسکول اورجونیئرکالج عمارت کی سنگ بنیادتقریب سے وہ کل مخاطب تھے۔گذشتہ چارسال میںاقلیتی سماج کے تقریباً تین کروڑگیارہ لاکھ طلبہ وطالبات کواسکالرشپ دی گئی۔جس میں 60؍فیصدطالبات ہیں۔یہ فخرکی بات ہے۔نقوی نے یہ کہتے ہوئے کہا کہ غریب طلباء کواسکالرشپ بغیر کسی رکاوٹ کے حاصل ہو۔ اس لئے اس سال نیشنل اسکالرشپ پورٹل موبائیل ایپ بھی شروع کیاگیاہے۔ اسکولوں میںمسلم طالبات کے کم ہونے کاتناسب 70؍فیصد سے 35؍سے 40؍فیصد تک ہوگیاہے۔ یہ بات اُنہوںنے کہی۔
***** ***** *****
بھیماکورے گائوں میں یکم جنوری کومنعقدہونے والے یومِ بہادری کے پروگرام کے موقع پرگذشتہ سال کے تشددکے مدنظر سخت پولس بندوبست رکھاگیاہے۔اسپیشل انسپکٹر جنرل آف پولس وِشواس ناگرے پاٹل اورضلع کلکٹر نول کشوررام نے یہ بات کہی۔کل اس علاقے کے بندوبست کاجائزہ لینے کے بعد وہ صحافیوں سے مخاطب تھے۔سخت بندوبست سمیت پولس کے ہیلمیٹ میں کیمرے اورپچاس خفیہ کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔اس کی اطلاع اس موقع پردی گئی۔
***** ***** *****
وزیراعظم نریندرمودی آج صبح گیارہ بجے آکاشوانی سے من کی بات پروگرام میںاپنے خیالات پیش کریںگے۔یہ ان کا51؍واں ماہانہ ریڈیو پروگرام ہوگا۔جودوردرشن اورآکاشوانی کے پورے نیٹ ورک سے نشرکیاجائے گا۔وزیراعظم کے دفتر میں یوٹیوب چینل،اطلاعات ونشریات کی وزارت، آکاشوانی اورڈی ڈی نیوزپربھی یہ پروگرام نشر کیا جائے گا۔ساتھ ہی ساتھ یہ پروگرام آکاشوانی کی ویب سائٹ www.allindiaradio.gov.inسے نشرکیاجائے گا۔ہندی نشریے کے فوراً بعد آکاشوانی علاقائی زبانوں میں اس پروگرام کوپیش کرے گا۔علاقائی زبانوں میں اس پروگرام کورات آٹھ بجے دوبارہ سناجاسکے گا۔
***** ***** *****
وَزیراعظم اُجولا گیس یوجنا کے تحت لاتورضلع کے ہرایک خاندان میں گیس کنکشن دئیے جائیں گے اورجلد ہی دھویں سے آزادکیاجائے گا۔اس کی اطلاع ہندوستان پٹرولیم کارپوریشن کے شولاپورڈیویژن کے سینئرکامرس منیجر کوشل کھنڈیلوال نے دی۔وہ کل لاتورمیںصحافیوں سے مخاطب تھے۔اس اسکیم کے تحت لاتورضلع میں اب تک 99؍ہزار213؍مستحقین کوگیس کنکشن دئیے گئے۔اس میںہندوستان پٹرولیم نے 39؍ہزار875، بھارت پٹرولیم نے 42ہزار942 اورانڈین آئیل نے 16؍ہزار346؍کنکشن دئیے۔
***** ***** *****
شجرکاری کے نشانے تک ہی محدود نہ رہتے ہوئے مراٹھواڑہ کوسبزکرنے کے لئے سماجی جنگل پانی محکمہ کے افسران آگے آئیں۔ایسی ہدایت محکمہ جنگلات کے سیکریٹری وکاس کھرگے نے کل اورنگ آبادمیںافسران کودی۔محکمہ جنگلات کے میٹنگ ہال میں 33؍کروڑپودے لگانے کانشانہ اوراس کی منصوبہ بندی کے سلسلے میںکھرگے نے ڈیویژنل سطح پرجائزہ میٹنگ لی اس سے وہ مخاطب تھے۔
***** ***** *****
بھارت اورآسٹریلیاء کے درمیان میلبورن میں جاری تیسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں اب سے کچھ دیرپہلے بھارت نے 137؍رنزسے کامیابی حاصل کرلی۔ جسپریت بھومبراکومین آف دی میچ قراردیاگیا۔

No comments:
Post a Comment