Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 24 December 2018
Time: 8:40 to 8:45 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۴ ؍دِسمبر۲۰۱۸
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نو یس نے کہا ہے کہ راستوں اور آبپاشی کے مسائل دُور کرنے کے لیے ریاستی اور مرکزی حکو مت گزشتہ چار برسوں سے مسلسل اقدامات کر رہی ہے۔اُنھوں نے کہا کہ اِس ضمن میں شروع کیئے گئے سبھی منصوبے مکمل کیئے جائیں گے۔ستارہ میں کھمباٹکی گھاٹ پر سُرنگ کا تعمیری کام اور دیگر ایک ہزار کروڑ روپئے کے مختلف تر قیاتی کاموں کا بھو می پوجن کل وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس اور حمل و نقل کے مر کزی وزیر نِتن گڈ کری کے ہاتھوں عمل میں آیا۔اِس موقعے پرخطاب کر تے ہوئے وزیر اعلیٰ مزید کہا کہ ممبئی سے بنگلور اقتصادی راہداری کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کیئے جا رہے ہیں۔
***** ***** *****
ممبئی کے سابق گورنر اور بزرگ سماجی کار کن نا نا چُڈاساما کا کل انتقال ہو گیا۔ وہ 84؍ برس کے تھے۔ اُنھوں نے سماجی ، سیاسی، ثقافتی ، تعلیمی اور کھیلوں کے شعبے میں نما یا کار کر دگی انجام دی۔چُڈا ساما کی بہترین کار کر دگی کا اعتراف کرتے ہوئے 2005 میں اُنھیںحکومت ِ ہند کی جانب سے پدم شری ایوارڈ سے سر فرا ز کیا گیا تھا۔
***** ***** *****
راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے صدر اور رکن پارلیمنٹ شرد پوار نے کہا ہے کہ ملک میں فی الحال شخصی آزا دی کو خطرہ لا حق ہو گیا ہے۔
وہ کل گوندیا میں ریاستی سطح پر منعقدہ اساتذہ کے ادبی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔گوندیا میں نو تعمیر شدہ ریلائنس کینسر ہسپتال کا افتتاح بھی کل پوار کے ہاتھوں عمل میں آ یا۔
***** ***** *****
سماج میں تبدیلی اور بیداری پیدا کرنے کے لیے ادب ہی واحد راستہ ہے۔ بزرگ ادیب چندر کانت پاٹل نے یہ بات کہی وہ کل لاتور ضلعے کے اُدگیر میں 40؍ ویں مراٹھواڑہ ساہتیہ سمیلن کی افتتاحی تقریب میں مخا طب تھے۔تقریب میں سمیلن کے صدر رِشی کیش کامبڑے سمیت کئی سر کر دہ شخصیات موجود تھیں۔25؍دسمبر تک چلنے والے اِس سمیلن میں قصہ گوئی اور مشاعرہ سمیت کئی موضوعات پرسیمینار کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔
***** ***** *****
تعلیم اور تحقیق کو فروغ دینے کے لیے اورنگ آباد کی ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یو نیور سٹی نے چین کے دو تعلیمی اِداروں کے ساتھ مفا ہمتی معاہدے پر دستخط کیئے ہیں۔یونیور سٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر بی اے چوپڑے اور چین کے وزیر خار جہ وانگ یی نے اِس معاہدے پر دستخط کیئے۔

اورنگ آباد میونسپل کار پو ریشن کے اسمارٹ سٹی منصوبے کے تحت 5؍ اسمارٹ بسوں کا افتتاح کل یوا سینا کے سر براہ آدِتیہ ٹھاکرے کے ہاتھوں عمل میں آیا۔اِس طرح کی100؍ بسیں مر حلہ وار متعارف کر وائی جا ئیں گی۔اِن بسوں میںCCTV کیمرے، آگ سے حفاظت کا آلہ ،
کوڑا دان اورمسافروں کی سہولت کے لیے ہر نشِست کے قریب Help Switch وغیرہ سہو لیات فراہم کی گئی ہیں۔
***** ***** *****
CBSE؍ کی جانب سے دسویں اور بار ہویں جماعت کے امتحانات کا نظام الاوقات جاری کر دیا گیا ہے۔بارہویں جماعت کے امتحا نات 15؍ فروری سے 3؍ اپریل کے دوران اور دسویں جماعت کے امتحانات 21؍ فروری سے29؍ مارچ کے دوران لیے جائیں گے۔دونوں جماعتوں کے امتحا نات کے لیے صبح ساڑھے دس بجے سے دو پہر دیڑھ بجے تک وقت مقرر کیا گیا ہے۔یہ نظام الاوقات بورڈ کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہے۔
***** ***** *****
پر بھنی سے مُدکھیڑ ریلوے راستے کو ڈبل ٹریک بنا نے کا کام آئندہ مارچ تک مکمل کر لیا جائے گا۔ محکمہ ریلوے کی جانب سے یہ اطلاع دی گئی ہے۔ پر بھنی سے مُدکھیڑ 81؍کلو میٹر راستے میں سے40؍ کلو میٹر راستے کو ڈبل ٹریک بنا نے کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔
***** ***** *****
62؍ ویں مہاراشٹر کیسری کُشتی مقابلوں میں بلڈھانہ کے بالا رفیق شیخ نے مہا راشٹر کیسی کا خطاب اپنے نام کر لیا ہے۔کل جالنہ میں کھیلی گئی آخری کُشتی میں رفیق نے دفاعی چیمپن ابھیجیت کٹکے کو3-11؍ کے فرق سے شکست دے کر مہاراشٹر کیسری ہو نے کا اعزاز حاصل کیا۔
اِن مقابلوں کا انعقاد کر نے والے مملیکتی وزیر ارجُن کھوتکر، اور قا نون ساز کونسل میں حزب اختلاف کے رہنما دھننجئے منڈے کے ہاتھوں رفیق شیخ کودو لاکھ روپئے کا چیک اور چاندی کا گدا عطا کیا گیا۔
***** ***** *****
عثمان آباد میں کل نصف میراتھان کا اہتمام کیا گیا تھا۔ یہ دوڑ5،10؍ اور 21؍کلو میٹر کے تین زمروں پر مشتمل تھی۔اِس دوڑ میں
پولس سُپرینٹنڈنٹ ، آر راجا ، صدر بلدیہ مکرند راجے نِمبالکر اورسابق رکن اسمبلی اوم پر کاش راجے نِمبالکر سمیت کئی کھلاریوں نے حصّہ لیا۔
***** ***** *****
CM کپ کھو کھو-کبڈی مقابلے کاافتتاح کل اورنگ آباد میں رکن اسمبلی اتو ل ساوے کے ہاتھوں عمل میں آ یا۔
ڈویژنل اِسپورٹس کامپلیکس میں کھیلے جا رہے اِن مقابلوں میںکبڈی اور کھو کھو کی فی کس 28؍ ٹیمیں حصّہ لے رہی ہیں۔

No comments:
Post a Comment