Wednesday, 8 July 2026

آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر‘علاقائی اُردو خبریں: بتاریخ: 08 جولائی 2026‘ وقت: صبح 09:00 تا 09:10

 Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar

Date: 08 July 2026
Time: 09:00-09:10 AM
آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ: ۸/جولائی ۶۲۰۲ء؁
وقت: 09.00 سے 09.10/ بجے
***** ***** *****
سرخیاں
پہلے خاص خبروں کی سرخیاں...
٭ مہاراشٹر میں خواتین کسانوں کو بااختیار بنانے والا بل اسمبلی میں متفقہ طور پر منظور؛ منی لینڈر ترمیمی بل بھی اسمبلی میں منظور۔
٭ رواں اجلاس کے اختتام تک ایوان میں حکومتی وعدوں پر وائٹ پیپر جاری کرنے کا اسمبلی اسپیکر کا حکم۔
٭ حکومت کا RTO میں مبینہ بے ضابطگیوں کی اعلیٰ سطحی جانچ کے بعد کارروائی کا تیقن۔
٭ سنت تکارام مہاراج و سنت ایکناتھ مہاراج کی پالکیاں پنڈھرپور روانہ۔
اور۔۔۔ ٭ ناسک ضلع کے اکثر مقامات پر شدید بارش؛ جائیکواڑی آبی پشتے میں پانی کی سطح 28 فیصد سے اوپر۔
***** ***** *****
اب خبریں تفصیل سے...
مہاراشٹر خواتین کسانوں کو بااختیار بنانے کا بل 2026، جو خواتین کو سرکاری اور قانونی حیثیت اور کسانوں کے طور پر پہچان دیتا ہے، قانون ساز اسمبلی میں منظور کیا گیا۔ یہ بل کل قانون ساز کونسل میں متفقہ طور پر منظور کیا گیا، جبکہ اُسے قانون ساز اسمبلی میں پہلے ہی منظور کر لیا گیا تھا۔ خواتین اپنے نام پر زمین نہ ہونے کی وجہ سے کئی سرکاری اسکیموں سے محروم تھیں، اب اس قانون کے تحت انہیں خصوصی خواتین کسان سرٹیفکیٹ دیا جائے گا۔
***** ***** *****
ریاست کے نجی ساہوکاروں پر قدغن لگانے اور کسانوں کو دھوکہ دینے سے روکنے کیلئے منی لینڈرز ترمیمی بل کل قانون ساز اسمبلی میں منظور کیا گیا۔ اس نئے بل کے مطابق پرائیویٹ ساہوکاروں یعنی بغیر لائسنس کے ساہوکاروں کیلئے جرمانہ 50 ہزار روپے سے بڑھا کر ایک لاکھ روپے کر دیا گیا ہے اور اب پانچ سال قید کی سزا کو سات سال کر دیا گیا ہے۔
***** ***** *****
ریاست میں آرکیسٹرا اور تفریحی لائسنس کے نام پر ڈانس بار چلانے کے رواج کو روکنے کے قانون میں ترمیم کرنے کا بل قانون ساز اسمبلی میں منظور کیا گیا۔ نئے قانون کے مطابق آرکیسٹرا اور انٹرٹینمنٹ لائسنس صرف ڈانس بار ایکٹ کے تحت حاصل کیا جا سکے گا، تفریح اور آرکیسٹرا کیلئے الگ لائسنس اب دستیاب نہیں ہوگا۔ حکومت نے واضح کیا ہے کہ اس سے آرکیسٹرا کے نام سے ڈانس بارز میں فحش رقص اور دیگر سرگرمیوں پر روک لگ جائے گی۔
***** ***** *****
مریضوں کو فراہم کی جانے والی خدمات کی سہولیات میں ترمیم کا بل دونوں ایوانوں کی مشترکہ میڈیکل کمیٹی کو بھیجنے کا فیصلہ کل اسمبلی میں کیا گیا۔ اگلے اجلاس میں دونوں فریق کے ارکان پر مشتمل کمیٹی کی تجاویز کے ساتھ بل ایوان میں دوبارہ پیش کیا جائے گا۔
***** ***** *****
اسمبلی اسپیکر راہل نارویکر نے حکم دیا ہے کہ ریاستی حکومت نے ایوان میں اب تک کیے گئے وعدوں اور میز پر مزید معلومات رکھنے کی صورتحال پر وائٹ پیپر اس اجلاس کے اختتام تک سامنے لائے۔ اعلیٰ اور تکنیکی تعلیم کے وزیر نے 17 دسمبر 2015 کو اسمبلی میں دیئے گئے سوال پر کل ایوان میں مزید معلومات پیش کیں۔ سدھیر منگنٹیوار نے اِس پر اعتراض کیا۔ نارویکر نے اس خیال کا اظہار کیا کہ یہ مسئلہ بہت سنگین ہے اور ساتھ ہی حکومت سے کہا کہ وہ ایسے تمام زیرِ التواء معاملات کو اگلے اجلاس تک ختم کرے۔
***** ***** *****
وزیر اعلیٰ دیویندرپھڑنویس نے کل قانون ساز اسمبلی میں کہا کہ ریاست کے علاقائی ٹرانسپورٹ دفتر -آر ٹی او میں بدعنوانی، ٹیکس چوری اور بے قاعدگیوں کے مبینہ معاملات کی اعلیٰ سطحی جانچ کی جائے گی۔ رکن وجے وڑیٹیوار نے یہ سوال اٹھایا تھا۔ وزیر ٹرانسپورٹ پرتاپ سرنائیک نے کہا کہ اس سلسلے میں سینئر آئی پی ایس افسر پرینکا نار نورے کی صدارت میں ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی ہے اور اس ٹیم کو ایک ماہ کے اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
***** ***** *****
وزیرِ ماحولیات پنکجا منڈے نے تیقن دیا ہے کہ چھترپتی سمبھاجی نگر میں کچرے کے انتظام کے سلسلے میں آئندہ ہفتے میونسپل کارپوریشن میں میٹنگ کی جائے گی۔ وہ کل قانون ساز کونسل میں رکن امباداس دانوے کے ذریعہ اٹھائے گئے ایک سوال کا جواب دے رہی تھیں۔ دانوے نے الزام عائد کیا کہ پڑے گاؤں میں ٹھوس کچرے کے پروسیسنگ پلانٹ کو اس کی گنجائش سے زیادہ پھینکا جا رہا ہے اور سائنسی پروسیسنگ کی کمی کی وجہ سے یہ پروجیکٹ ڈمپنگ گراؤنڈ بن گیا ہے۔ دانوے نے اس منصوبے کی فوری تحقیقات کرنے اور قصورواروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا اور جمع شدہ کچرے کو مقررہ وقت میں ہٹانے کا مطالبہ کیا۔ اس سلسلے میں بات کرتے ہوئے منڈے نے کہا کہ اس جگہ پر جمع ہونے والے کچرے کی سائنسی پروسیسنگ اگلے سال جون تک مکمل کر لی جائے گی اور قصورواروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر سے نشر کی جا رہی ہیں۔
***** ***** *****
سنت تکارام مہاراج کی پالکی کل دوپہر آشاڑھی واری کیلئے پنڈھر پور کیلئے دیہو سے روانہ ہوئی۔ یہ تکارام مہاراج کی 341 ویں پالکی تقریب ہے۔ کل پالکی پمپری چنچوڑ کی جانب روانہ ہوگی۔
***** ***** *****
سنت ایکناتھ مہاراج کی 437 ویں پالکی تقریب کل چھترپتی سمبھاجی نگر ضلعے کے پیٹھن سے انتہائی عقیدت مندانہ ماحول میں شروع ہوئی۔ ہزاروں وارکریوں اور دِنڈی ذمہ داروں کی موجودگی میں ناتھ کی پالکی پنڈھر پور کی جانب روانہ ہوئی۔
***** ***** *****
ناسک ضلعے کچھ مقامات پر کل موسلادھار بارش ہوئی جبکہ کچھ پر طوفانی بارش ہوئی۔ اِگت پوری اور اس کے اطراف میں 200 ملی میٹر سے زیادہ بارش ہوئی۔ ناسک ضلعے کے ڈیموں کے پانی کی سطح میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، اور ناندور-مدھمیشور آبی پشتے سے تقریباً 11 ہزار 89 ملین مکعب فٹ فی سیکنڈ کی رفتار سے مراٹھواڑے کی جانب پانی آ رہا ہے۔ اِسکے نتیجے میں پیٹھن کے جائکواڑی آبی پشتے میں پانی کی سطح 28 فیصد سے زیادہ بڑھ گئی ہے۔ فی الحال جائیکواڑی میں ایک ہزار 344 مکعب فٹ فی سیکنڈ کی رفتار سے پانی آ رہا ہے۔ چھترپتی سمبھاجی نگر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 14 ملی میٹر بارش درج کی گئی ہے۔
***** ***** *****
اہلیا نگر ضلعے کے اکولے تعلقے میں شدید بارش کی وجہ سے انتظامیہ نے اس علاقے میں مانسون سیاحت پر پابندی لگا دی ہے۔ ساندن دری، مضافاتی کوکن، کلسو بائی چوٹی وغیرہ جیسے مقامات کو اگلے احکامات تک سیاحوں کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔ ندیوں میں طغیانی کی وجہ سے ضلعے کی کئی سڑکیں ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی ہیں۔
***** ***** *****
جولائی کے آغاز سے ہی ممبئی سمیت مغربی مہاراشٹر میں شدید بارش ہورہی ہے، لیکن پھر بھی ریاست کے مختلف مقامات پر اب تک اوسط سے کم بارش ہوئی ہے۔ خاص طور پر دھولیہ، نندوربار، اہلیا نگر، شولاپور، مغربی ودربھ اور مراٹھواڑہ کے کچھ مقامات پر کم بارش ہوئی ہے۔ 8 جولائی سے ریاست کے بیشتر مقامات پر بارش میں نمایاں کمی متوقع ہے اور یہ صورتحال کم از کم اگلے دس دنوں تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ زراعت نے ریاست کے ان مقامات کے کسانوں سے اپیل کی ہے جہاں ابھی تک تسلی بخش بارش نہیں ہوئی، وہ اس وقت تک بوائی میں جلدی نہ کریں جب تک کہ زمین میں کافی نمی نہ بن جائے۔
***** ***** *****
دریں اثنا، محکمہ موسمیات نے آئندہ تین دنوں تک مراٹھواڑہ کے اضلاع میں ہلکی تا درمیانی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
***** ***** *****
ایس آئی آرکے تحت ناندیڑ ضلعے میں بوتھ لیول افسران کے ذریعے مردم شماری کے فارم بھرنے کا عمل جاری ہے۔ ضلع کلکٹر راہل کرڈیلے نے یقین دلایا کہ اس عمل میں کوئی بھی اہل ووٹر محروم نہیں رکھا جائے گا، جو مقررہ وقت میں اس عمل کو مکمل کرے گا۔
***** ***** *****
ہنگولی ضلعے کے کلمنوری میں کل شاہی صندل تقریب ہزاروں نوری عقیدت مندوں کی موجودگی اور عقیدت مندانہ ماحول میں منعقد ہوئی۔ پہلے اسلامی مہینے محرم کی 21 تاریخ کو منعقد ہونے والی صندل کی اس روایتی تقریب کا آغاز رضا میدان سے ہوا۔ اس کے بعد صندل کو مزار شریف پر چڑھایا گیا۔ اس موقع پر ملک میں امن، ہم آہنگی، بھائی چارے اور سب کی خوشیوں اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
***** ***** *****
وزارت ریلوے نے راجیہ سبھا کے رکن رام راؤ وڑکوتے کی جانب سے مرکزی وزیر ریلوے اشونی ویشنو سے ہنگولی-پنڈھر پور کے درمیان خصوصی ٹرین شروع کرنے کے مطالبے کا نوٹس لیا ہے۔ ہمارے نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ وزیر ریلوے نے کہا ہے کہ اس مطالبے کی جانچ کے بعد مناسب کارروائی کی جائے گی۔
***** ***** *****
ریاستی حکومت کی ای فصل سروے مہم نے دھاراشیو ضلعے میں زور پکڑا ہے۔ 7 جولائی 2026 تک، ضلع کے 16 اعشاریہ دو‘دو فیصد رقبے کا ای فصل سروے مکمل ہو چکا ہے، جبکہ محصول اور زراعت کے محکمے بقیہ علاقے کے اندراج کو جلد از جلد مکمل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
***** ***** *****
کل لاتور ضلع میں 10 لاکھ 24 ہزار 470 روپے مالیت کا ممنوعہ گٹکا اور نقل و حمل کیلئے استعمال ہونے والا ٹیمپو ضبط کیا گیا اور ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ اس معاملے میں اوراد شاہجنی پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
***** ***** *****
سرخیاں
آخرمیں اس بلیٹن کی خاص خبریں ایک بار پھر....
٭ مہاراشٹر میں خواتین کسانوں کو بااختیار بنانے والا بل اسمبلی میں متفقہ طور پر منظور؛ منی لینڈر ترمیمی بل بھی اسمبلی میں منظور۔
٭ رواں اجلاس کے اختتام تک ایوان میں حکومتی وعدوں پر وائٹ پیپر جاری کرنے کا اسمبلی اسپیکر کا حکم۔
٭ حکومت کا RTO میں مبینہ بے ضابطگیوں کی اعلیٰ سطحی جانچ کے بعد کارروائی کا تیقن۔
٭ سنت تکارام مہاراج و سنت ایکناتھ مہاراج کی پالکیاں پنڈھرپور روانہ۔
اور۔۔۔ ٭ ناسک ضلع کے اکثر مقامات پر شدید بارش؛ جائیکواڑی آبی پشتہ میں پانی کی سطح 28 فیصد سے اوپر۔
***** ***** *****

No comments:

آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر‘علاقائی اُردو خبریں: بتاریخ: 08 جولائی 2026‘ وقت: صبح 09:00 تا 09:10

  Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date: 08 July 2026 Time: 09:00-09:10 AM آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر علاقائی خبریں ...