Saturday, 25 July 2026

آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر‘علاقائی اُردو خبریں: بتاریخ: 24 جولائی 2026‘ وقت: صبح 09:00 تا 09:10

 Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar

Date: 24 July 2026
Time: 09:00-09:10 AM
آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ: ۴۲/جولائی ۶۲۰۲ء؁
وقت: 09.00 سے 09.10/ بجے
***** ***** *****
سرخیاں
پہلے خاص خبروں کی سرخیاں...
٭ پیپر لیک معاملے میں سخت کارروائی کیلئے پارلیمنٹ میں بل پیش کیا جائے گا:وزیراعظم کا اعلان۔
٭ سماجی کارکن سونم وانگچک کی 26 روزہ بھوک ہڑتال ختم۔
٭ مظاہرین کے خلاف کارروائی کیلئے بلائے گئے بند کو محکمہ میں ملا جلا ردعمل۔
٭ خواتین کی حفاظت، وقار اور آزادی ایک اجتماعی ذمہ داری ہے: وجیا راہٹکر کا بیان۔
٭ 23ویں کامن ویلتھ گیمز کل سے اسکاٹ لینڈ میں شروع۔
اور۔۔۔ ٭ اگلے دو دنوں تک ریاست میں شدید سے شدید ترین بارش کی پیشگوئی۔
***** ***** *****
اب خبریں تفصیل سے...
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ پیپر لیک معاملے میں قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کیلئے پارلیمنٹ میں بل لایا جائے گا۔ وزیراعظم نے اس سلسلے میں فاسٹ ٹریک عدالت کے قیام کا بھی اعلان کیا۔ وزیراعظم نے کل سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ اس حوالے سے مسودے کو کابینہ کے اجلاس میں حتمی شکل دی جائے گی، اور قانون پارلیمنٹ میں منظور کرایا جائے گا۔ انھوں نے کہا..
Byte: Prime Minister Narendra Modi
وزیر اعظم کے اعلان کے بعد دہلی ہائی کورٹ نے فوری اثر سے ایک فاسٹ ٹریک عدالت قائم کی ہے۔
دریں اثناء، کاکروچ جنتا پارٹی نے ردعمل ظاہر کیا ہے کہ فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنا تعلیمی نظام کی بنیادی خامیوں کا حل نہیں ہے۔ پارٹی نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ پیپر لیک کو روکنے کیلئے نظام میں اصلاح کی جائے، وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان مستعفی ہو جائیں اور ذمہ داری کا تعین کیا جائے۔
***** ***** *****
وزیر اعظم کے دفتر کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ حکومت اس معاملے میں بات چیت کیلئے تیار ہے۔ ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ اس تعطل کو صرف بات چیت کے ذریعے ہی حل کیا جا سکتا ہے۔ سنگھ نے کہا کہ اس کیلئے حکومت نے اب تک چار بار مظاہرین کو بات چیت کی تجویز بھیجی ہے۔ انھوں نے کہا:
Byte: Dr. Jitendra Singh
***** ***** *****
سماجی کارکن سونم وانگچک نے کل اپنی 26 روزہ بھوک ہڑتال ختم کر دی۔ خبر کے مطابق، انھوں نے کل رات گروگرام کے ایک نجی اسپتال میں مرکزی وزراء جے پی نڈا اور جتیندر سنگھ کی موجودگی میں اپنی ہڑتال ختم کی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے وانگچک کی صحت یابی کی خواہش کرتے ہوئے انہیں اپنی صحت کا خیال رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔
***** ***** *****
NEET پیپر لیک ہونے اور دیگر مسائل پر ہنگامے کے چلتے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی کارروائی کل بار بار متاثر ہوئی۔ پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے اپوزیشن سے کل پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں غیر مشروط بحث کرنے کی اپیل کی۔ تاہم ہنگامہ آرائی جاری رہنے پر دونوں ایوانوں کی کارروائی دن بھر کیلئے ملتوی کر دی گئی۔
***** ***** *****
دہلی ہائی کورٹ میں ایک مفاد عامہ کی عرضی (PIL) دائر کی گئی ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ قومی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے CJP کے نئی دہلی میں پارلیمنٹ پر نکالے گئے مارچ کی تحقیقات کرے۔ درخواست کی سماعت آج ہوگی۔
***** ***** *****
دریں اثناء،سینئر سماجی کارکن انا ہزارے نے کہا ہے کہ طلبہ کے احتجاج کو امن و امان کے مسئلہ کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہئے بلکہ سماج کے غصے اور توقعات کی علامت کے طور پر دیکھا جانا چاہئے۔ ہزارے نے اس سلسلے میں وزیر اعظم کو خط لکھا ہے۔ ہزارے نے تجویز دی کہ وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کا استعفیٰ حکومت کو نہیں گرائے گا بلکہ کام کو زیادہ ذمہ دار اور موثر بنائے گا۔ انہوں نے طلباء کی حمایت میں دو گھنٹے کا خاموش احتجاج بھی منایا۔
***** ***** *****
دریں اثنا، اس ضمن میں ممبئی میں احتجاج کرنے والے طلباء کو منشیات کے معاملے میں پھنسانے کی دھمکی دینے والے ایک پولس افسر کو معطل کر کے تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔ پولس نے بتایا کہ 13 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں اور 400 لوگوں کے خلاف 18 سے 22 جولائی تک ممبئی میں ہونے والے طلبہ کے احتجاج کے دوران غیر قانونی اجتماع اور امتناعی احکامات کی خلاف ورزی کے الزام میں مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر سے نشر کی جا رہی ہیں۔
***** ***** *****
شیوسینا ادھو بالا صاحب ٹھاکرے اور ایم این ایس طلبہ کے احتجاج کے خلاف کی گئی کارروائی کے خلاف 26 تاریخ کو ممبئی میں مارچ نکالیں گے۔ یہ اطلاع کل ممبئی میں ایک پریس کانفرنس میں دی گئی۔
***** ***** *****
جنتر منتر پر احتجاج کر رہے طلبہ کی پٹائی کے خلاف ونچیت بہوجن اگھاڑی نے کل بند کی کال دی تھی، جس کو ملا جلا ردعمل ملا۔
چھترپتی سمبھاجی نگر میں کئی کاروباری ادارے بھی بند رہے۔ لاتور شہر سے ترنگا مارچ نکالا گیا۔ ناندیڑ میں بھی ونچیت بہوجن اگھاڑی نے ضلع کلکٹر کے دفتر کے روبرو مظاہرہ کیا۔ ہنگولی شہر سمیت ضلعے کے کئی علاقوں میں تاجروں نے بند پر ردعمل ظاہر کیا۔ جالنہ ضلعے میں کاروباری ادارے اور تعلیمی ادارے بند رہے۔ پربھنی میں بھی بازار بند رہے اور کچھ اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کیا گیا۔
***** ***** *****
قومی کمیشن برائے خواتین کی چیئرپرسن وجیا راہٹکر نے اپیل کی ہے کہ خواتین کی حفاظت، وقار اور آزادی ایک اجتماعی ذمہ داری ہے اور ان کی شکایات کو ایک حساس نقطہ نظر سے دیکھا جانا چاہئے۔ وہ کل پونے کے یشدا میں سائبر اسٹاکنگ کی روک تھام سے متعلق عوامی بیداری پروگرام سے خطاب کررہی تھیں۔ راہٹکر نے کہا کہ سائبر اسٹاکنگ قابل سزا جرم ہے اور خواتین کو اس مسئلے سے لڑنا چاہیے اور وقت پر شکایت درج کرانی چاہیے۔
***** ***** *****
آشاڑھی ایکادشی کی تقریب کل منائی جا رہی ہے۔ سنتوں کی پالکیاں کل واکھری میں داخل ہوئیں۔ باجی راؤ وہیر کا حلقہ کل سنت گیانیشور مہاراج کی پالکی کی تقریب کیلئے بڑے جوش و خروش سے بھرا ہوا تھا۔
***** ***** *****
اس واری کے دوران لاگو کی گئی ”چرن سیوا“ پہل آج اختتام پذیر ہو رہی ہے۔ اس سال چھترپتی سمبھاجی نگر، جالنہ، بیڑ اور ناندیڑ سمیت ریاست بھر کے 14 اضلاع سے 4 لاکھ 96 ہزار سے زیادہ وارکریوں نے چرن سیوا اور طبی خدمات فراہم کی۔ 164 صحت کے اداروں،سات ہزار 538 رضاکاروں، گیارہ ہزار 331 ڈاکٹروں کے ساتھ ساتھ طبی طلباء اور صحت کے کارکنوں نے اس اقدام میں تعاون کیا۔
***** ***** *****
چھترپتی سمبھاجی نگر میونسپل کارپوریشن کے علاقے میں گنٹھے واری کے تحت تعمیرات کو باقاعدہ کرنے کیلئے 31 جولائی تک کی رعایت دی گئی ہے۔ ڈویژنل کمشنر جی شری کانت نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس رعایت سے فائدہ اٹھائیں اور اپنی تعمیرات کو باقاعدہ بنائیں۔
***** ***** *****
ڈویژنل کمشنر شری کانت نے تمام محکموں کو ہدایت دی ہے کہ وہ ”ترقی یافتہ بھارت“ کے تصور کی طرز پر ”ترقی یافتہ ہنگولی“ بنانے کیلئے تال میل سے کام کریں۔ وہ کل چھترپتی سمبھاجی نگر میں ہنگولی ضلع جائزاتی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔
***** ***** *****
23ویں کامن ویلتھ گیمز کا آغاز کل ہوا۔ اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں منعقدہ ایک شاندار تقریب میں ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں 125 کھلاڑیوں پر مشتمل بھارتی ٹیم کی قیادت میرا بائی چانو اور لولینا بورگوہین نے کی۔ دس روزہ ٹورنامنٹ میں 74 ممالک کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ ٹورنامنٹ میں صرف 10 کھیل شامل ہوں گے جن میں ایتھلیٹکس، تیراکی، باسکٹ بال، ویٹ لفٹنگ، مکے بازی اور جوڈو شامل ہیں۔ بھارت نے گزشتہ کامن ویلتھ گیمز میں 61 تمغے جیتے تھے۔ دریں اثناء لولینا مکے بازی کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے جس کی وجہ سے انکا ایک تمغہ یقینی ہوگیا ہے۔
***** ***** *****
بھارت نے زمبابوے کے خلاف پہلا T20 کرکٹ میچ سات وکٹوں سے جیت لیا۔ کل زمبابوے کے شہر ہرارے میں کھیلے گئے اس میچ میں میزبان ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے سات وکٹ کے نقصان پر 125 رنز بنائے، بھارتی ٹیم نے یہ ہدف 14ویں اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ تین مقابلوں کی سیریز کے اگلے دو مقابلے کل اور پرسوں کھیلے جائیں گے۔
***** ***** *****
اہلیہ دیوی ہولکر قرض معافی اسکیم کے پہلے مرحلے میں لاتور ضلعے میں 133 اہل کسانوں کی فہرست کا اعلان کیا گیا ہے۔رابطہ وزیر بھوسلے نے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی ہے تاکہ کوئی بھی اہل کسان اس اسکیم کے فوائد سے محروم نہ رہے۔ دریں اثناء ناندیڑ ضلع کلکٹر راہل کرڈیلے نے ضلعے کے اہل اور مستفید کسانوں سے اس اسکیم کا فائدہ اٹھانے کی اپیل کی ہے۔
***** ***** *****
ناسک شہر اور ضلعے میں گوداوری سمیت کئی ندیاں لبریز ہو کر بہہ رہی ہیں۔ ضلعے کے کئی علاقوں میں پل زیر آب آگئے جس سے کچھ دیہاتوں سے رابطہ منقطع ہوگیا۔ سورگانہ تعلقے میں ایک 42 سالہ شخص سیلابی پانی میں بہہ جانے سے فوت ہوگیا۔ ناسک شہر کو پانی فراہم کرنے والے گنگا پور ڈیم کے 90 فیصد تک بھرنے سے ناندور -مدھمیشور سے 55 ہزار ملین مکعب فٹ فی سیکنڈ کی رفتار سے پانی چھوڑا جا رہا ہے۔
دریں اثناء، ممبئی محکمہ موسمیات نے ریاست میں اگلے دو دنوں تک شدید سے شدید ترین بارش کی وارننگ دی ہے۔ بارش کی شدت خاص طور پر پہاڑی علاقے، تھانے، پال گھر،پونے اور ناسک سمیت پورے کوکن خطے میں ہوگی۔ شہریوں اور مسافروں کو محتاط رہنے کی وارننگ دی گئی ہے۔
***** ***** *****
سرخیاں
آخرمیں اس بلیٹن کی خاص خبریں ایک بار پھر....
٭ پیپر لیک معاملے میں سخت کارروائی کیلئے پارلیمنٹ میں بل پیش کیا جائے گا:وزیراعظم کا اعلان۔
٭ سماجی کارکن سونم وانگچک کی 26 روزہ بھوک ہڑتال ختم۔
٭ مظاہرین کے خلاف کارروائی کیلئے بلائے گئے بند کو محکمہ میں ملا جلا ردعمل۔
٭ خواتین کی حفاظت، وقار اور آزادی ایک اجتماعی ذمہ داری ہے- وجیا راہٹکر کا بیان۔
٭ 23ویں کامن ویلتھ گیمز کل سے سکاٹ لینڈ میں شروع۔
اور۔۔۔ ٭ اگلے دو دنوں تک ریاست میں شدید سے شدید ترین بارش کی پیشگوئی۔
***** ***** *****

No comments:

Text - आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर – दिनांक 01.10.2026 रोजीचे सकाळी 07.10 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

  Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date: 01 October 2026 Time: 7.10 to 7.20 AM Language Marathi आकाशवाणी छत...