Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 17 July 2017
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۱۷ ؍جولائی ۲۰۱۷ء
وقت : صبح ۴۰-۸ سے ۴۵-۸
Date: 17 July 2017
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۱۷ ؍جولائی ۲۰۱۷ء
وقت : صبح ۴۰-۸ سے ۴۵-۸
جموں-سری نگر قو می شاہراہ پر رام بن کے مقام پر امر ناتھ یاتّر یوں کی بس کھائی میں گر جا نے کے با عث 17؍ یاتّری ہلاک ہو گئے جبکہ 21؍ یاتّری زخمی ہو ئے ہیں۔ مہلو کین میں اُتر پر دیش، مدھیہ پر دیش ،راجستھان ،بہار ،آسام اور ہر یا نہ کے یاتّری شامل ہیں۔ جموں کشمیر ریاستی ٹرانسپورٹ کی بس کے ذریعہ یہ یاتّری کل دو پہر جمو ںسے پہلگام جا رہے تھے۔ امر ناتھ مندر ٹرسٹ نے مہلو کین کے ور ثاء کو فی کس 3؍ لاکھ روپئے اور زخمیوں کو فی کس ایک لاکھ روپئے امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔ جبکہ وزیر اعظم نے مہلو کین کے افراد خاندان کو 2؍ لاکھ روپئے اور زخمیوں کو 50؍ ہزار روپئے امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔
****************************
ویشنوَ دیوی کے راستے میں بھی کل زمین کے تو دے کھِسکنے کے معاملے میں 9؍زائرین زخمی ہو ئے ہیں۔ زخمیوںمیں ایک فرد مہا راشٹر کے چندر پور کا بھی ہے۔ دریں اثناء امر ناتھ یاتّریوں کی بس پر ہوئے دہشت گردانہ حملے میں زخمیوں میں سے ایک خا تون کی موت ہو گئی ہے۔ جس کے بعد اِس حملے میں ہلاک شد گان کی تعداد 8؍ ہو گئی ہے۔
****************************
صدا رتی انتخا بات کے لیے آج ووٹنگ ہو گی۔ ووٹوں کی گنتی 20؍ جولائی کو ہو گی۔ اِس انتخا ب میں قو می جمہوری اتحاد نے بہار کے سابق گور نر رام ناتھ کووِند کو اپنا امید وار مقرر کیا ہے جبکہ کانگریس کی قیادت میں حزب اختلاف نے لوک سبھا کی سابقہ اسپیکر میراکمار کو امید واری دی ہے۔ صدر جمہوریہ پر نب مکھر جی کی معیاد آئندہ 24؍ جولائی کو ختم ہو رہی ہے۔
دریں اثناء BJP آج اپنی پا رلیما نی کمیٹی کی میٹنگ کے بعد نائب صدر کے انتخا ب کے لیے اپنے امید وار کے نام کا اعلان کر سکتی ہے جبکہ حزب اختلاف نے نائب صدر کے لیے مغربی بنگا ل کے سابق گور نرگو پال کرشن گاندھی کو اپنا امید وار مقرر کیا ہے۔
****************************
آج سے پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس شروع ہو رہا ہے۔ اِس اجلاس کے دوران راجیہ سبھا اور لوک سبھا میں کُل18؍ بل پیش کیئے جائینگے۔ یہ اجلاس 18؍ اگست تک جاری رہے گا۔ اِس اجلاس کے پس منظر میں وزیر اعظم نے کل کُل پار ٹی اجلاس طلب کیا تھا۔ اشیاء اور خد مات ٹیکس کے ملک بھر میں نفاذ پر وزیر اعظم نے سبھی کا شکریہ ادا کر تے ہوئے کہا کہGSTپر منا سب عمل در آمد کے لیے بھی سبھی کے تعائون کی ضرورت ہے۔ یہ بات پارلیما نی امور کے وزیر اننت کمار نے کل ایک پریس کانفرنس کے دوران کہی۔ وزیر اعظم نے اِس اجلاس کے دوران گئو رکشا کے نام پر ملک میں جاری تشدد سے متعلق کہا کہ ریاستی حکو متیں اِن معا ملات سے سختی کے ساتھ نِپٹے۔وزیر اعظم نے مزید کہا کہ گائے کے تحفظ کے لیے قوا نین ہے تاہم کسی بھی فرد یا تنظیم کو قا نون اپنے ہاتھوں میں لینے کی ضرورت نہیں ۔
****************************
کسانوں کو مزید کم شرح سود پر قرض فراہم کر نے کے لیے حکو مت اسکیم بنائے گی۔ یہ بات وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے کہی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ فی الحال کسا نوں کو ایک لاکھ روپیوں تک صفر شرح سود پر جبکہ ایک لاکھ سے زائد 3؍ لاکھ تک 2؍ فیصد شرح سود پر قرض دیا جاتے ہیں۔ اِس کے علا وہ کسا نوں کی پیدا وار کو منا سب قیمتیں دلا نے کے لیے بھی حکو مت اقدا مات کررہی ہے۔ یہ بات بھی جناب پھڑ نویس نے کہی ۔
****************************
کسا نوں کے معاف کیئے گئے قر ضہ ٔ جات کا فائدہ مستحق کسا نوں ہی کو ملے اِس کے لیے حکو مت کسا نوں کی فہرست تیار کر نے کے لیے ایک سافٹ ویئر بنا رہی ہے۔ یہ بات وزیر امدا د با ہمی سبھاش دیشمکھ نے PTI سے گفتگو کے دوران کہی۔
****************************
Indian Agricultre Reserch Councilکی جانب سے دیئے جا نے والے قو می ایوارڈس کی کل نئی دِلّی میں تقسیم عمل میں آئی ۔ اِس میں مہا راشٹر کو 2؍ ایوارڈس دیئے گئے۔ شخصی زمرے میں پر بھنی ضلع کی تر قی پذیر کاشتکا ر سنندہ بائی شِندے کو ’’جگ جیون رام ابھینئو‘‘ ایوارڈ دیا گیا۔ سو یا بین ،جواری اور کپاس کی پیدا وار میں اضافے اور آبی وسائل کے میدان میں سنندا بائی کے گِرانقدر کام کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اُنہیں یہ ایوارڈ دیا گیا۔ یہ ایوارڈ سپاس نا مہ اور50؍ ہزار روپیوں پر مشتمل ہے۔ اِس کے علا وہ اِدا رہ جاتی زمرے میں پال گھر ضلع کے مقام ڈہا نوں کے گوکھلے ایجو کیشن اِنسٹیٹیوشن کو’’ پنڈت دین دیال اُپا دّھیا ئے قومی زر عی ایوارڈ‘‘ سے نوازا گیا۔یہ ایوارڈ بھی سپاس نا مہ اور
2؍ لاکھ روپیوں پر مشتمل ہے۔
****************************
ریاست میں با رش کا سلسلے ہنوز جا ری ہے۔ناسک اور ستا رہ اضلاع سے کل زور دار بارش کی اطلا عیں موصول ہو ئی ہیں۔ ناندیڑ ضلع میں بھی کل شام تقریباً 2؍ گھنٹے تک زور دار بارش ہو تی رہی۔ پر بھنی شہر اور مضافات میں بھی کل اطمینان بخش بار ش ہو ئی۔ ہنگولی میں مسلسل 4؍ دنوں سے بارش کا سلسلے جاری ہے۔ لاتور ضلع کے دیونی اور اُدگیر تعلقوںمیں اطمینان بخش با رش ہو ئی۔ اِس کے علا وہ لاتور کے دیگر مقا مات اور اورنگ آ باد ضلع میں رِم جھم بر سات ہو ئی۔
****************************
ناسک ضلع میں پر سوں رات سے شروع ہو ئی بارش کل صبح تک جا ری رہی۔ جِس کے سبب دریائے گو دا وری کی سطح آ ب میں اضا فہ ہو گیا ہے۔ جائیکواڑی ڈیم میں 18؍ ہزار99؍ مکعب فٹ فی سیکنڈ کی رفتار سے پانی آ رہا ہے۔ فی الحال ڈیم میں430؍ ملین مکعب میٹر آ بی ذخیرہ مو جود ہے۔
****************************
No comments:
Post a Comment