Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad, Date: 18.06.2018 ,Time:8.40-8.45 am
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date - 18 June 2018
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۱۸؍جون ۲۰۱۸
وَقت : صبح ۴۰: ۸ - ۴۵ :۸
***********************
مرکزی حکومت نے ریاست ِ جموں و کشمیر میں رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے دوران لاگو کی گئی جنگ بندی کل ختم کردی۔ وزارتِ داخلہ کے ٹوئیٹر ہینڈل پر یہ اطلاع جاری کی گئی۔ اس کے علاوہ دہشت گردوں پر لگام لگانے کیلئے ضروری کاروائی کرنے کی بھی حفاظتی دستوں کو ہدایت دی گئی۔
دریں اثناء مرکزی وزیرِ داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا ہیکہ جموں و کشمیر میں دہشت گردی اور تشدد سے پاک ماحول تیار کرنے کیلئے مرکزی حکومت اپنے عہد کی پابند ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
صنعتی شعبے کی جانب سے زراعت کے شعبے میں ہونے والی سرمایہ کاری کے تناسب کو انتہائی کم بتاتے ہوئے اسے بڑھانے کیلئے ریاستوں سے پالیسی تیار کرنے کی اپیل وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کی ہے۔
وزیرِ اعظم کل نئی دلّی میں نیتی آیوگ کی چوتھی میٹنگ میں بول رہے تھے۔ مہاراشٹر کے وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس سمیت کئی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ بھی میٹنگ میں شریک تھے۔ اس موقعے پر وزیرِ اعظم نے لوک سبھا اور ریاستی ودھان سبھائوں کے چنائو ایک ساتھ کروانے کے معاملے پر تفصیلی تبادلۂ خیال کرنے کی بھی اپیل کی۔ اُنھوں نے کہا کہ ایک ساتھ انتخابات کروانے سے پیسوں کے علاوہ وسائل کی بھی بچت ہوگی، جس پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔ واضح ہوکہ نیتی آیوگ نے گذشتہ سال پیش کی گئی اپنی سفارشات میں سال 2024ء سے لوک سبھا اور ریاستی ودھان سبھائوں کے انتخابات ایک ساتھ کروانے کی تجویز رکھی ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
ایک اہم انکشاف میں یہ بات سامنے آئی ہیکہ پنجاب نیشنل بینک گھپلہ معاملے میں فرار ملزم اور ہیروں کے تاجر نیرو مودی کے پاس کم از کم چھ بھارتی پاسپورٹ ہیں اور منسوخ کیے گئے پاسپورٹ اور دیگر ایک پاسپورٹ کے ذریعے وہ بیرونِ ملک سفر کررہا ہے۔ واضح ہوکہ ایک سے زیادہ پاسپورٹ رکھنا غیر قانونی ہے اور بوگس پاسپورٹ معاملے میں نیرو مودی کیخلاف کیس درج کیے جانے کا امکان ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
انسانی وسائل کے فروغ کی مرکزی وزارت نے ملک بھر کی یونیورسٹیوں کو ہر سال ڈگریاں تفویض کرنے کیلئے Convocation Day منعقد کرنا لازمی قرار دیا ہے۔ وزارت کی جانب سے یونیورسٹیوں کو جاری کردہ خط میں کہا گیا ہیکہ ڈگری حاصل کرنا ہر طالب علم اور اُس کے سرپرستوں کیلئے قابلِ فخر لمحہ ہوتا ہے اور یونیورسٹیاں ہر سال اس تقریب کا انعقاد کریں۔
کچھ یونیورسٹیوں کی جانب سے ہر سال Convocation Day کا انعقاد نہ کیے جانے کے منظرِ عام پر آنے کے بعد یہ ہدایت جاری کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ انسانی وسائل کے فروغ کی وزارت نے یونیورسٹیوں سے آخری بار منعقدہ Convocation Day کی تفصیلات بھی مانگی ہیں۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
انجینئرنگ‘ فارمیسی اور دیگر پیشہ وارانہ کورسیز میں داخلوں کے خواہشمند طلباء کو 27/ جون تک کاسٹ ویلیڈیٹی سرٹیفکیٹ فراہم کرنا ضروری قرار دیا گیا ہے۔ اس سے متعلق خبر میں کہا گیا ہیکہ 27/ جون تک کاسٹ ویلیڈیٹی سرٹیفکیٹ پیش نہ کرنے والے طلباء کو عام زمرے یعنی اوپن کیٹیگری کے تحت داخلہ لینا ہوگا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
مملکتی وزیرِ دفاع سبھاش بھامرے نے شہید فوجیوں پر ہورہی سیاست پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بھامرے کل دھولیہ میں اخباری نمائندوں سے گفتگو کررہے تھے۔ دھولیہ کے رکنِ اسمبلی انیل گوٹے نے شہید فوجی یوگیش بھدانے کے خاندان کو مالی امداد نہ دینے کا الزام لگاتے ہوئے حکومت پر تنقید کی تھی جس کے پسِ منظر میں بھامرے نے یہ بات کہی۔ بھامرے نے کہا کہ شہید فوجی یوگیش بھدانے کے افرادِ خاندان کو کی گئی یقین دہانی کے مطابق اُنہیں اٹھانوے لاکھ 88/ ہزار روپئوں کی مدد فراہم کردی گئی ہے۔ بھامرے نے کہا کہ گوٹے صرف سیاست کرنے کیلئے جھوٹے الزامات لگارہے ہیں۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
ریلوے لائنوں کی مرمت کے کاموں کو وقت پر مکمل کرکے ٹرینوں کے مقررہ وقت کی پابندی کرنے کی ہدایت ریلوے کے وزیر پیوش گوئل نے دی ہے۔ ریلوے کے کاموں کا جائزہ لینے کے دوران کل نئی دلّی میں اُنھوں نے یہ ہدایت دی۔ گوئل نے کہا کہ طویل مدتی کاموں کی مناسب منصوبہ بندی کی جائے اور مسافروں کو ہونے والی دشواریوں سے انہیں وقت رہتے پہلے ہی آگاہ کردیا جائے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
محکمۂ موسمیات نے کہا ہیکہ مانسون مہاراشٹر کے مغربی حصے سمیت مغربی بنگال اور مشرقی آسام میں سرگرم ہوگیا ہے۔ محکمے کا کہنا ہے کہ قریب ایک ہفتے تک مانسونی بارش کے آگے بڑھنے کا امکان کم ہے۔ اس بیچ ممبئی‘ پال گھر‘ ناسک‘ ساتارہ اور رائے گڑھ ضلعوں میں کل بارش ہوتی رہی۔ ہمارے نمائندے نے بتایا کہ ناسک ضلعے کے ترمبکیشور تعلقے میں تیز بارش اور طوفانی ہوائوں کی وجہہ سے کئی گھروں کی چھتیں اُڑ گئیں۔ احمد نگر ضلعے میں بھی کل ہلکی بارش ہوئی۔ مراٹھواڑہ کے اورنگ آباد اور پربھنی میں بھی کل شام رِم جھم بارش ہوئی۔ دریں اثناء محکمۂ موسمیات نے اگلے 36/ گھنٹوں کے دوران وسطی مہاراشٹر اور مراٹھواڑہ کے کئی مقامات پر بجلی کی گھن گرج کے ساتھ بارش ہونے کی پیشن گوئی کی ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
عوام پر حکومتی اشتہاروںکے ہونے والے اثرات کا مشاہدہ کرنے کیلئے اطلاعات و نشریات کی وزارت ایک مطالعہ کریگی۔ PTI کی خبر میں کہا گیا ہے کہ اس کا مقصد سرکاری اسکیموں کیلئے فراہم کیے جانے والے فنڈز کے مناسب استعمال سے متعلق حقائق جمع کرنا ہے۔ اگلے سال 2019ء میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے پسِ منظر میں عوام تک پہنچنے کیلئے یہ سروے کیا جارہا ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
ناسک ضلعے کے گھوٹی سنّر راستے پر کل شام پیش آئے ایک حادثے میں چار افرادکی موقعے پر ہی موت ہوگئی۔ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب گھوٹی سے ’اُمبر کون‘ کی جانب جارہے آٹو رکشہ کو ایک کار نے ٹکر مار دی جس کے بعد آٹو رکشہ اُلٹ گیا۔ اسی اثناء سامنے سے آرہی دوسری کار بھی آٹو رکشہ سے ٹکرا گئی جس کے بعد اس میں سوار چار افراد کی جائے حادثے پر ہی موت ہوگئی۔

No comments:
Post a Comment