Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad, Date: 02.08.2018 ,Time:8.40-8.45 am
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date - 02 August 2018
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۲؍اگست ۲۰۱۸
وَقت : صبح ۴۰: ۸ - ۴۵ :۸
***********************
درجِ فہرست ذاتوں اور قبائل کے خلاف مظالم کی انسداد سے متعلق قانون کے ترمیمی بِل کو کل مرکزی کابینہ نے منظوری دیدی۔ مرکزی وزیرِ مملکت برائے سماجی انصاف رام ولاس پاسوان نے کل اخباری نمائندوں کو یہ اطلاع دی۔ اس بل میں ایٹراسٹی قانون کی بنیادی شقوں کو قائم رکھنے کی گنجائش رکھی گئی ہے۔ قانون میں ترمیم کے بعد اس خصوص میں عدالت ِ عظمیٰ کا جاری کردہ فیصلہ کالعدم ہوجائیگا۔ پاسوان نے بتایا کہ پارلیمنٹ کے رواں اجلاس میں ہی اس بِل کو منظور کروالیا جائیگا۔ انھوں نے کہا کہ مرکزی حکومت درجِ فہرست ذاتوں اور قبائل کے حقوق کے تحفظ کیلئے تمام تر اقدامات کررہی ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
سُوَچّھ بھارت اَبھیان کیلئے مزید 15/ ہزار کروڑ روپئے مختص کرنے کو بھی مرکزی کابینہ نے منظوری دیدی۔ مرکزی وزیرِ مواصلات روی شنکر پرساد نے کابینی اجلاس کے بعد نامہ نگاروں کو بتایا کہ اس فیصلے کا ملک کے ڈیڑھ کروڑ خاندانوں کو فائدہ ہوگا۔
پربھنی اور واشم میں ریاست کے دو سینٹرل اسکولوں کے قیام کو بھی کل ہوئے کابینی اجلاس میں منظوری دی گئی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
ریزرو بینک آف انڈیا نے رواں مالی سال کی تیسری دو ماہی کریڈٹ پالیسی کا کل اعلان کردیا۔ آر بی آئی نے بینکوں کے ریپو ریٹ میں صفر اعشاریہ دو پانچ فیصد اضافہ کردیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد اب یہ شرح 6.5 / فیصد ہوگئی ہے‘ جس کے نتیجے میں ریورس ریپو ریٹ بھی 6/ اعشاریہ دو پانچ فیصد ہوگئی ہے۔ آر بی آئی کے اس فیصلے کے بعد قرضوں کی شرح سود میں اضافے کا امکان ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
ریاستی حکومت نے کہا ہے کہ مراٹھا ریزرویشن کے حوالے سے قانونی ابواب کی تکمیل کے بغیر کوئی بھی عاجلانہ فیصلہ عدالتی چارہ جوئی میں اُلجھنے کو دعوت دینے کے مترادف ہوگا۔ وزیرِ خزانہ سدھیر منگنٹیوار نے کہا کہ اس طرح کے غیرعاقبت اندیش فیصلے کرکے حکومت ریزرویشن کا مطالبہ کررہے افراد کے ساتھ دھوکہ دہی نہیں کرنا چاہتی۔ کل ممبئی میں اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ریزرویشن تحریک چلانے والے افراد کو یہ بات ذہن میں رکھنا چاہیے کہ حکومت اس ضمن میں سنجیدگی سے کوشش کررہی ہے اور اپنا احتجاج جاری رکھ کر حکومت کی کوششوں یں رکاوٹیں نہ کھڑی کی جائیں۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
اسی دوران مراٹھا کرانتی مورچے کے کارکنوں نے کل ممبئی میں جیل بھرو آندولن کیا۔ تاہم باوثوق ذرائع نے بتایا ہے کہ اس احتجاج کا ممبئی کے ریلوے اور روڈ ٹریفک پر کوئی اثر نہیں ہوا۔ ریاست کے وزیرِ صحت سنبھاجی پاٹل نلنگیکر کی لاتور کی رہائش گاہ پر بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ ناندیڑ ضلع کے نائیگائوں میں جیل بھرو احتجاج کیا گیا۔ ہنگولی ضلع کے سپٹ گائوں میں بیل گاڑی مورچہ نکالا گیا۔
اس کے علاوہ ریاست کے شولا پور‘ پونا اور دیگر اضلاع کے متعدد مقامات پر راستہ روکو احتجاج کیا گیا۔ کل جالنہ میں احتجاجی کارکنوں کے ساتھ ایک اجلاس میں شیوسینا کے رکنِ اسمبلی ہرش وردھن جادھو نے اب تک کسی بھی سیاسی جماعت نے مراٹھوں کو ریزرویشن دینے سے متعلق کوئی عملی اقدام نہیں کیا، اس لیے مراٹھوں کو اپنی خود کی پارٹی بنانا چاہیے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
جالنہ شہر میں قومی شاہراہ پر مویشیوں کی نمائش منعقد کرنے کیلئے انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کل وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے محکمۂ بقائے مویشیان کو دی ہے۔ مراٹھواڑہ کے خصوصی پیکیج کے تحت جالنہ ضلع کے پشودھن فنڈ کے استعمال اور اس سلسلے میں وزیرِ اعلیٰ خصوصی فنڈ کی مؤثر تقسیم کی بھی انھوں نے ہدایت کی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
کسان مزدور پارٹی کے کنونشن میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ مراٹھا ریزرویشن کا مسئلہ فوری طور پر حل کیا جائے۔ اورنگ آباد میں کسان مزدور پارٹی کے 17/ ویں ریاستی سطح کے کنونشن کا کل سے آغاز ہوا۔ اس اجلاس میں مراٹھا ریزرویشن سمیت کُل 10/ قراردادیں منظور کی گئیں۔ رکنِ اسمبلی دھیریہ شیٖل پاٹل کی موجودگی میں اس کنونشن کا افتتاح عمل میں آیا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
ہفت روزہ ناندیڑ۔ بیکانیر۔ ناندیڑ۔ ریل گاڑی اب آئندہ 9/ اگست سے شری گنگا نگر تک چلائی جائے گی۔ ہر جمعرات کو ناندیڑ سے روانہ ہونے والی یہ ٹرین ہفتے کو شری گنگا نگر پہنچے گی اور واپسی میں ہر ہفتے کو گنگاپور سے روانہ ہوکر بیکانیر کے راستے پیر کو ناندیڑ پہنچے گی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
بھارت اور انگلینڈ کے مابین 5/ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ کا کل برمنگھم میں آغاز ہوا۔ انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بلّے بازی کا فیصلہ کیا۔ پہلے دن کے اختتام پر انگلینڈ نے 9/ وکٹ کے نقصان پر 285/ رن بنائے تھے۔

No comments:
Post a Comment