Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 13 September 2018
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: 13؍سِتمبر۲۰۱۸ئ
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
وزیراعظم انناداتا آمدنی تحفظ مہم یعنی پی ۔ایم اس نئی اسکیم پرعمل درآمد کوکل مرکزی کابینہ نے منظوری دے دی۔کسانوں کے لئے کلیان یوجنا میں یہ ایک اہم قدم ہے۔یہ بات وزیرزراعت رادھاموہن سنگھ نے کل صحافیوں سے کہی۔ اسی کے ساتھ تلہن فروخت کرنے والے کسانوں کو ضمانت نرخ دینے کے نظریہ سے نجی صنعتوں کوخریدی کے عمل میںشامل کرنے کافیصلہ بھی اس موقع پرلیاگیا۔ملک میںتیرہ ہزار675 کلومیٹر کے ریلوے براڈگیج لائن کوبرقی لائن کرنے کافیصلہ بھی کل کی میٹنگ میں لیاگیا۔
***** ***** *****
قومی آفات ریسپونس فنڈ سے ریاست کوساٹھ کروڑ76 لاکھ روپیوں کافنڈ منظور کیاگیاہے۔مرکزی وزیرداخلہ راجناتھ سنہہ کی صدارت میں کل اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی کی میٹنگ ہوئی۔ اس موقع پریہ فیصلہ کیاگیا۔2017 میںکیڑوں اورچکری طوفان کی وجہہ سے ہوئے نقصان کی بھرپائی کے لئے ریاست کویہ فنڈ دیاگیاہے۔
***** ***** *****
گنے کے رس سے سوفیصد ایتھنول تیارکرنے والے کارخانوں کوترغیب دینے کے لئے ایتھنول کے نرخ میںاضافہ کرنے کی تجویز کومرکزی کابینہ کی معاشی کاروبارکمیٹی نے منظوری دی ہے۔شکرکارخانوں کے لئے یہ نرخ 49 روپئے 19 پیسے فی لیٹر طئے کیاگیاہے۔سی ہیوی ایتھنول کی قیمت 43 روپئے 46 پیسے فی لیٹر تاہم بی ہیوی ایتھنول کی قیمت 52 روپئے 43 پیسے فی لیٹر مقررکی گئی ہے۔یہ بات پٹرولیم وزیردھرمیندرپردھان نے کہی ہے۔
***** ***** *****
مہاراشٹرالیکٹرسیٹی ریگلوریٹی کمیشن نے گھریلو زرعی اورصنعتی استعمال کے لئے برقی نرخ میںاضافہ کیاہے۔ یہ نرخ میںاضافہ یکم ستمبر سے عائد ہوچکاہے۔اسکی اطلاع کمیشن کے صدرآنند کلکرنی نے کل ممبئی میں صحافیوں سے مخاطبت کے دوران دی۔اس نرخ کے اضافے کی وجہہ سے زرعی شعبے میںفی یونٹ برقی نرخ تین روپئے 35 پیسوں سے بڑھ کرتین روپئے 55 پیسے ہوگیاہے۔گھریلو استعمال کے لئے صفر سے سویونٹ پرنرخ پانچ روپئے سات پیسوں سے بڑھ کرپانچ روپئے 31 پیسے فی یونٹ اور101سے 300 یونٹ پربرقی نرخ 8 روپئے 74 پیسوں سے بڑھ کرآٹھ روپئے 95 پیسے فی یونٹ کردیاگیاہے۔الیکٹرک گاڑیوں کوفروغ دینے کے لئے چھ روپئے فی یونٹ برقی نرخ طئے کیاگیاہے۔یہ بات کمیشن نے کہی۔سن 2020 تک یہ اضافی نرخ عائد رہیںگے۔
***** ***** *****
توہم پرستی کنٹرول بورڈ کے صدرڈاکٹر نریندردابھولکرقتل معاملے اورنالہ سوپارادھماکے کے سلسلے میں اورنگ آباد کے دہشت گردمخالف دستے نے کل جالنہ میں گنیش کپاڑے کوجانچ کے لئے حراست میں لیا۔ قدیم جالنہ میںشنی مندرچوراہے پرکپاڑے زیراکس کی دکان ہے۔ دابھولکر قتل معاملے اور نالہ سوپارادھماکے کے ضمن میں اس سے قبل گرفتارکئے گئے جالنہ کے شریکانت پنگارے اورگنیش کپاڑے کے قریبی دوست تھے۔کپاڑے کے کمپیوٹر پرپنگارکرنے چند ای میلس کئے تھے۔ایسی معلومات ہورہی ہے۔اے ٹی ایس نے کپاڑے کاکمپیوٹر بھی تحویل میں لے لیاہے۔
***** ***** *****
مراٹھاسماج تنظیم اب علیحدہ سیاسی پارٹی قائم کرے گی۔کل کولہاپورمیںتنظیم کے ترجمان سریش داداپاٹل کی صدارت میںہوئی میٹنگ میں یہ اہم فیصلہ کیاگیا۔نئی سیاسی پارٹی کی تشکیل کااعلان دیوالی کے موقع پررائے ریشورمندرمیںکیا جائے گا۔ یہ بات ہمارے نمائندے نے کہی۔
***** ***** *****
آج سے گنیش اتسو کاآغازہورہاہے۔مکانوں اورعوامی گنیش منڈلوں میںگنیش کی مورتیاں بٹھانے کے لئے جوش وخروش سے تیاریاں کی جارہی ہیں۔اس سال یہ اتسو ہمیشہ کے دس یوم کے بجائے گیارہ یوم کاہے۔تمام ملک میں ان گیارہ یوم میں مختلف مذہبی اورسماجی پروگرامس کااہتمام کیاکیاگیاہے۔
***** ***** *****
اورنگ آباد کاسرکاری میڈیکل کالج واسپتال کااوپی ڈی شعبہ آج گنیش چتورتی کے باعث بندرہے گا۔اس کی اطلاع کالج واسپتال کے ڈین نے دی۔
***** ***** *****
اورنگ آباد کے سائونگی بائے پاس پرکل تیزرفتارمال گاڑی نے ایک ٹووہیلرکوٹکردینے کی وجہہ سے اسکول جانے والی ایک سولہ سال کی طالبہ جائے حادثے پرچل بسی۔اس سلسلے میں مال گاڑی کے ڈرائیورکے خلاف جرم داخل کردیاگیاہے۔اس کی اطلاع پولس ذرائع نے دی۔

No comments:
Post a Comment