Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 16 September 2018
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:16؍سِتمبر۲۰۱۸ئ
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
’’صفائی ہی خدمت ‘‘ اس ملک گیر پندرہ یوم کی مہم کاآغازوزیراعظم نریندرمودی کے ہاتھوں کل نئی دلّی میںویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ عمل میںآیا۔تمام ملک میںصفائی شعبے میں بہترن کارکردگی انجام دینے والے کئی افراد سے وزیراعظم نے اس موقع پرخطاب کیا۔ان میں سینئر صنعتکاررتن ٹاٹا ، سینئر اداکارامیتابھ بچن، گرو جگی واسودیو،شری شری روی شنکرلداخ میںتعینات بھارت ۔تبت سرحدی پولس فورس کے جوان سمیت کئی عام شہری شامل ہیں۔ہرشخص نے اپنے اطراف کاصرف دس فٹ احاطہ صاف رکھاتوتمام ملک میں صفائی ہوجائے گی۔ یہ بات امیتابھ بچن نے کہی۔
تمام ملک میں اس مہم کے تحت اسکولی طلباء مختلف امدادباہمی تنظیموں کے اراکین مقامی انتظامیہ کے افسران، ملازمین ، رضاکارگروپس اسی طرح سماجی تنظیمیں اس مہم پرعمل درآمدکررہی ہیں۔اسی بیچ مراٹھواڑہ کے تمام اضلاع میں اس مہم کے سلسلے میں کئی پروگرامس کااہتمام کیاگیاہے۔لاتورمیں اس مہم کاآغازصفائی حلف لے کرکیاگیا۔پربھنی میںریاست کے پانی فراہمی اورصفائی وزیرببن رائو لونیکرکے ہاتھوں اس مہم کاآغازعمل میںآیا۔عثمان آباد میں بھی اس مہم کے سلسلے میںایک تقریب کااہتمام کیاگیاتھا۔
***** ***** *****
آئندہ انتخابات میں آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین ایم آئی ایم بھارتیہ ری پبلیکن پارٹی، بہوجن فرنٹ کے ساتھ اتحادکرکے انتخابات میں مقابلہ کریگی۔اس سلسلے میںپرائمری فیصلہ ہوگیاہے۔اس کی اطلاع اورنگ آباد کے رکن اسمبلی امتیازجلیل نے دی۔وہ کل اورنگ آباد میں صحافیوں سے مخاطب تھے۔حتمی فیصلہ پرکاش امبیڈکر اورایم آئی ایم کے صدراسدالدین اویسی لیںگے۔یہ بات امتیاز جلیل نے کہی۔گذشتہ 70 سال سے دلت، او بی سی اورمسلم سماج کااستعمال صرف ووٹ حاصل کرنے کے لئے کیاجارہاہے۔ یہ بات انہوں نے کہی۔دواکتوبر کو اورنگ آباد میں ان دونوں پارٹیوں کامشترکہ اجلاس ہوگا۔ اس کی اطلاع اس موقع پرانہوں نے دی۔
***** ***** *****
ناندیڑضلع سینٹرل کوآپریٹیو بینک میںہوئے مختلف گھپلوں کے سلسلے میں بینک کے 27 سابقہ ڈائریکٹرس کے خلاف جرم داخل کرکے دوماہ میں جانچ رپورٹ پیش کرنے کاحکم فرسٹ کلاس مجسٹریٹ این۔ایل گائیکواڑنے دیاہے۔2002 سے 2007 کے درمیان یہ گھپلے ہوئے تھے۔ایساالزام عائدکرتے ہوئے کرانتی کاری جئے ہند سینا کے سنبھاجی پاٹل نے ناندیڑ عدالت میںعرضداشت داخل کی ہے۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ مکتی سنگرام کل منایاجائے گا۔وزیراعلیٰ دیویندرپھڑنویس کے ہاتھوں مراٹھواڑہ یوم نجات کی پرچم کشائی اورنگ آبادمیں سدھارتھ گارڈن میں صبح نوبجے عمل میںآئے گی۔مراٹھواڑہ میں اس سلسلے میںجگہ جگہ پرچم کشائیاں اورمختلف پروگرامس کااہتمام کیاگیاہے۔مراٹھواڑہ میں تمام اضلاع میں رابطہ وزراء کے ہاتھوں سرکاری پرچم کشائی کے پروگرامس صبح نوبجے ہوںگے۔
***** ***** *****
گورنرسی ودھیا ساگررائو کل جالنہ ضلع کے دورے پرتشریف لارہے ہیں۔صبح سوادس بجے گیسٹ ہائوس میں مراٹھواڑہ مکتی سنگرام تحریک میں شامل مجاہدین آزادی سے وہ خطاب کریںگے۔اس کے بعد گورنرگنپتی نیتر اسپتال کی سلورجبلی تقریب میںشرکت کریںگے۔دوپہر کے بعد وہ بھوکردن تعلقے کے جوکھیڑہ میںجل یوکت شیوارابھیان کے کاموں کاجائزہ لیںگے۔
***** ***** *****
دوبئی میںجاری ایشیائی کپ کرکٹ مقابلے میںکل بنگلہ دیش اورسری لنکاکے درمیان ہوئے سلامی مقابلے میںبنگلہ دیش نے سری لنکا کو137 رنز سے شکست دیدی۔پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بنگلہ دیش نے کامیابی حاصل کرنے کے لئے سری لنکا کے سامنے 262 رنز کانشانہ رکھاتھا۔تاہم سری لنکا کی ٹیم 36 اوورس میں صرف 124 رنزبناسکی۔
***** ***** *****
ناسک ۔اورنگ آباد شیوشاہی بس کاکل ناسک ضلع کے ونچور سے قریب حادثہ ہوگیا۔ جس کی وجہ سے ایک شخص ہلاک اور22 سے زیادہ مسافر زخمی ہوگئے۔ ہری بھائو ٹھاکرے مرنے والے شخص کانام ہے۔ وہ اورنگ آبادشہر کارہائشی ہے۔ اس کی اطلاع لاسل گائوں پولس ذرائع نے دی۔پیچھے سے آرہے ڈیزل ٹینکرکاٹائرپھوٹنے سے ٹینکرنے بس کوٹکردے دی۔اس کی وجہ سے ڈرائیورکاکنٹرول ختم ہوگیا اوربس نالے میںپلٹ گئی۔ اس کی اطلاع ہمارے نمائندے نے دی۔

No comments:
Post a Comment