Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad, Date: 07.09.2018 ,Time:8.40-8.45 am
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 07 September 2018
Time 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۷؍ستمبر۲۰۱۸
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
***** ***** *****
سپریم کورٹ نے کل ایک اہم فیصلے میں کہا ہے کہ ہم جنس پرستی قانوناً جرم نہیں ہے۔ سپریم کورٹ نے یہ فیصلہ اُن عرضیوں پر سماعت کے دوران دیا جن میں ہم جنس پرستی سے متعلق تعزیراتِ ہند کی دفعہ 377/ کی قانونی حیثیت کو چیلنج کیا گیا تھا۔ عدالت نے دفعہ 377/ کے تحت آپسی رضامندی سے ہم جنس پرستی پر مبنی تعلقات کو جرم قرار دینے والے حصے کو حذف کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔
پانچ اراکین پر مشتمل بینچ نے کہا کہ ہم جنس پرست افراد کو بھی دیگر شہریوںں کی طرح حقوق حاصل ہیں۔ عدالت نے مزید کہا کہ ہم جنس پرستی کسی شخص کی شناخت ہوتی ہے اور یہ شناخت اُسکی شخصیت کا حصہ ہوتی ہے۔ دوسری جانب عدالت نے واضح کیا کہ جانوروں پر ہونے والے جنسی مظالم بدستور قانوناً جرم کے زمرے میں ہی شامل رہیں گے۔
***** ***** *****
تلنگانہ ریاست کی کابینہ نے تلنگانہ ریاستی اسمبلی کو مدت سے پہلے تحلیل کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔ تلنگانہ کے وزیرِ اعلیٰ چندر شیکھر رائو نے کی صدارت میں کل ہوئے کابینی اجلاس میں یہ فیصلہ لیا گیا۔ گورنر نے EL نرسیمن نے کابینہ کی اس تجویز کو منظور کرتے ہوئے نئی حکومت قائم ہونے تک موجودہ وزیرِ اعلیٰ چندر شیکھر رائو کو بطور کاگذار وزیرِ اعلیٰ فرائض انجام دینے کو کہا ہے۔ آنے والے چار ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے ساتھ تلنگانہ اسمبلی کا انتخاب ہوسکتا ہے۔
***** ***** *****
صاف ستھرے ایندھن پر چلنے والی گاڑیو ںکیلئے اب کسی بھی طرح کے اجازت نامے حاصل کرنے کی ضرورت نہیں رہیگی۔
ٹرانسپورٹ کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے یہ اعلان کیا۔ گڈکری کل نئی دلّی میں گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں کے سالانہ اجلاس میں بول رہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ گرین فیول‘ ایتھانول‘ میتھانول یا حیاتیاتی ایندھن پر چلنے والی گاڑیاں یا بجلی پر چلنے والی گاڑیاں ان میں شامل ہیں۔
***** ***** *****
ممبئی ہائیکورٹ نے ڈاکٹر نریندر دابھولکر اور کامریڈ گووند پانسرے قتل معاملات کے بارے میں ذرائع ابلاغ کو معلومات فراہم کرنے پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ قتل کے ان واقعات پر کل ہوئی سماعت کے دوران عدالت نے ذرائع ابلاغ کو ثبوتوں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر تفتیشی ایجنسیوں کی سرزنش کی۔ اس بیچ عدالت نے دابھولکر اور پانسرے کے خاندان والوں سے کہا ہیکہ اب وہ ذرائع ابلاغ کے سامنے ثبوت پیش نہ کریں۔
ان قتل معاملات کی جانچ کررہی SIT کو دیگر جانچ ایجنسیوں پر منحصر نہ رہتے ہوئے آزادانہ جانچ جاری رکھنے کا بھی عدالت نے حکم دیا۔ معاملے کی اگلی سماعت 10/ اکتوبر کو ہوگی۔
اس بیچ خاتون صحافی گوری لنکیش قتل معاملے کے کلیدی ملزم امول کالے کو پونے کی عدالت نے 14/ ستمبر تک CBI کی تحویل میں بھیج دیا ہے۔ CBI نے کل بنگلورو کی جیل سے اُسے اپنے قبضے میں لیا تھا۔ CBI کا ماننا ہیکہ امول کالے ہی ڈاکٹر نریندر دابھولکر قتل معاملے کا بھی کلیدی سرغنہ ہوسکتا ہے۔
***** ***** *****
پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کیخلاف کانگریس پارٹی کی قیادت میں مختلف اپوزیشن جماعتیں 10/ ستمبر پیر کے روز بھارت بند منائیں گی۔ کانگریس کے سینئر رہنما ملکارجن کھڑگے نے کل نئی دلّی میں نامہ نگاروں کو یہ اطلاع دی۔ انھوں نے کہا کہ 10/ ستمبر کو صبح 9/ بجے سے دوپہر تین بجے تک ملک بھر میں بند منایا جائیگا۔ دوسری جانب ترنمول کانگریس نے کہا ہیکہ وہ اس بند میں شامل نہیں ہوگی تاہم ایندھن کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف اُس کا احتجاج جاری رہے گا۔
***** ***** *****
مہاراشٹر کابینہ میں محصول کے وزیر اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر رہنما چندر کانت پاٹل نے کہا ہیکہ وہ اب مستقبل میں کوئی چنائو نہیں لڑیں گے۔ چندر کانت پاٹل نے کل کولہا پور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یہ اعلان کیا۔ اُنھوں نے کہا کہ لوک سبھا‘ ودھان سبھا یا گریجویٹ حلقۂ انتخاب ان میں سے کوئی بھی انتخاب اب وہ نہیں لڑیں گے۔
***** ***** *****
آندھرا پردیش کے کرنول ضلع میں ایک چار پہیہ گاڑی کو پیش آئے حادثے میں ناندیڑ ضلع کے پانچ افراد کی موت ہوگئی۔ سبھی مہلوکین کا تعلق ناندیڑ ضلع کے مکھیڑ تعلقے کے وَسور تانڈہ سے ہے۔ مرنے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جو تروپتی میں بالاجی مندر کے درشن کیلئے جارہے تھے۔ یہ حادثہ کل صبح پیش آیا۔
***** ***** *****
بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکنِ اسمبلی رام کدم کی جانب سے خواتین کے بارے میں کیے گئے قابلِ اعتراض تبصرے کی مخالفت میں جالنہ ضلع مہیلا کانگریس کی جانب سے کل احتجاج کیا گیا۔ مظاہرین نے ضلع کلکٹر کو مطالباتی محضر پیش کیا جس میں مطالبہ کیا گیا کہ رام کدم اس معاملے میں معافی مانگیں۔ شیوسینا کی خواتین شاخ کی کارکنوں نے بھی رام کدم کا علامتی پتلہ جلاکر آندولن کیا۔ اورنگ آباد میں شیوسینا مہیلا آگھاڑی نے رام کدم کے علامتی پتلے پر جوتے برسائے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ کدم فوری استعفیٰ دیں ورنہ احتجاج میں مزید شدت لائی جائیگی۔ دریں اثناء اس معاملے میں رام کدم نے کل صبح ٹوئیٹر پر معافی مانگی ہے۔
***** ***** *****
معروف فلمساز اور ہدایتکار رام گوپال ورما اور رونی اسکرو والا فلم کی اسکرپٹ چوری کے ایک معاملے میں کل اورنگ آباد کی ضلع عدالت میں پیش ہوئے۔ اورنگ آباد کے مشتاق حسین نے الزام لگایا تھا کہ رام گوپال ورما اور رونی اسکرو والا نے اُن کی جنگل میں منگل کہانی پر ’’اگیات‘‘ نامی فلم بنائی ہے۔ شکایت گذار نے رام گوپال ورما پر قانونی کاروائی کرنے کا عدالت سے مطالبہ کیا ہے۔

No comments:
Post a Comment