Saturday, 15 December 2018

Regional Urdu Text  Bulletin, Aurangabad, Date : 15.12.2018 , Time : 8.40-8.45 am

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 15 December - 2018
Time 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:۱۵؍دِسمبر  ۲۰۱۸؁
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
***** ***** *****
 سپریم کورٹ نے رافیل لڑاکا طیاروں کی خریداری کے سودے میں کسی بھی طرح کی بے ضابطگیوں سے انکار کیا ہے۔ اس کے علاوہ عدالت نے رافیل سودے کی CBI کے ذریعے جانچ کروانے کا مطالبہ کرنے والی عرضیوں کو بھی نامنظور کردیا۔ عدالت نے واضح کیا کہ لڑاکا طیاروں کی ملک کو ضرورت ہے اور ان کی خریداری سے جڑے سودوں میں شکوک و شبہات کی کوئی گنجائش نظر نہیں آتی۔ عدالت نے اس بات کی جانب بھی توجہ دلائی کہ جب ستمبر 2016 میں رافیل سودا ہوا تھا تب کسی نے بھی اس پر اعتراض نہیں اُٹھایا تھا۔ فرانس کے سابق صدرفر انسو اولاند کے بیان کے بعد یہ معاملہ سرخیوں میں آیاتھا‘ تاہم سپریم کورٹ نے کہا کہ اُن کے بیان کو قانونی دلیل نہیں سمجھا جاسکتا۔
 دوسری جانب BJP صدر اَمت شاہ نے سپریمکورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کانگریس پر بے بنیاد الزامات لگانے اور عوام کو گمراہ کرنے کا الزام لگایا۔ اَمت شاہ نے کانگریس صدر راہل گاندھی سے عوام سے معافی مانگنے کا بھی مطالبہ کیا۔ اَمت شاہ نے کہا کہ راہل گاندھی کو چاہیے کہ وہ اپنی معلومات کے ذرائع کا انکشاف کریں۔
وہیں وزیرِ مالیات ارون جیٹلی نے کہا ہیکہ رافل سودا دفاعی اور تجارتی نقطۂ نظر سے محفوظ ہے اور اس سے بھارت کی دفاعی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔ وزیرِ داخلہ راجناتھ سنگھ نے بھی سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کانگریس کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا۔
BJP کے سیاسی رہنمائوں کے ساتھ ساتھ ریلائنس گروپ کے چیئرمین اور صنعتکار اَنل امبانی نے بھی رافیل معاملے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ اَنل امبانی نے کہا کہ اس فیصلے سے ان کی کمپنی کیخلاف سیاسی مقاصد کے حصول کیلئے کیا جارہامنفی پروپیگنڈہ بے نقاب ہوگیا ہے۔
 اس بیچ کانگریس صدر راہل گاندھی نے رافیل سودے کی جانچ جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی JPC کے ذریعے کروائے جانے کا اپنا مطالبہ دوہرایا ہے۔ وہیں کانگریس رکنِ پارلیمنٹ جوترادتیہ سندھیا نے کہا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے رافیل معاملے پر عرضیوں کو خارج کرنے کے باوجود بھی یہ معاملہ عوام کی عدالت میں ہے اور ان کی پارٹی اس سے دستبردار نہیں ہوگی۔
***** ***** *****  
 اس دوران رافیل جنگی طیاروں کی خریداری کے معاملے پر کل بھی پارلیمنٹ کے کام کاج میں رخنہ پڑا۔ BJP کے اراکینِ پارلیمنٹ لوک سبھا میں زبردست نعرے بازی کرتے رہے۔ ان کا مطالبہ تھا کہ کانگریس صدر راہل گاندھی رافیل سودوں کے معاملے میں وزیرِ اعظم نریندر مودی پر لگائے گئے الزامات پر معافی مانگیں۔ بعد میں دونوں طرف کے اراکین کے ہنگامہ آرائی کرنے لگے، جس کے بعد اسپیکر سُمترا مہاجن کو ایوان کا کام کاج پیر کے دن تک ملتوی کرنا پڑا۔ راجیہ سبھا میں بھی اس معاملے پر کل خوب ہنگامہ آرائی ہوئی اور ایوان کی کاروائی دن بھر کیلئے ملتوی کردی گئی۔
***** ***** *****  
 کانگریس راجستھان نے وزیرِ اعلیٰ عہدے کیلئے اشوک گہلوت کو چن لیا ہے۔ وہیں کانگریس رہنماء سچن پائلٹ راجستھان کے نائب وزیرِ اعلیٰ ہونگے۔ اشوک گہولت پیر کے دن اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
***** ***** *****  
ادب کے شعبے کے باوقار گیان پیٖٹھ انعام کیلئے اس مرتبہ انگریزی کے معروف ادیب اَمتائو گھوش کے نام کا اعلان کیا گیا ہے۔ ادبی شعبے میں سب سے اعلیٰ حیثیت رکھنے والا یہ انعام 54/ واں گیان پیٹھ انعام ہوگا۔ اَمتائو گھوش کو پدم شری‘ ساہتیہ اکیڈمی اور دیگر کئی انعاموں سے بھی نوازا جاچکا ہے۔
***** ***** *****  
 مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی میں حزبِ اختلاف کے رہنماء رادھا کرشن وکھے پاٹل نے مطالبہ کیا ہیکہ وزیرِ اعظم نریندر مودی 18/ دسمبر کے اپنے‘ مہاراشٹر دورے میں ریاست کے قحط سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں اور انکے لیے معاشی مدد کا اعلان کریں۔ وکھے پاٹل کل ناسک میں بول رہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے قحط سے نمٹنے کیلئے مرکز سے مانگی گئی سات ہزار کروڑ روپئوں کی امداد ابھی تک مہاراشٹر کو نہیں ملی ہے۔ وکھے پاٹل نے مزید کہا کہ اگر ان حالات میں وزیرِ اعظم مودی صرف میٹرو ٹرین کا سنگ ِ بنیاد رکھنے کیلئے آرہے ہیں تو یہ قحط سے لڑرہے کسانوں کے ساتھ مذاق ہے۔
***** ***** *****  
 توہم پرستی مخالف تحریک کے رہنماء ڈاکٹر نریندر دابھولکر کے قتل کے معاملے میں پونے کی سیشن عدالت نے تینوں ملزمین کی ضمانت کی درخواست منظور کرلی۔ اس بیچ ممبئی ہائیکورٹ میں کل ہوئی سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ جانچ ایجنسیاں اس بات کا پورا خیال رکھیں کہ ملزمین کو کسی بھی طرح کا کوئی فائدہ نہ پہنچے۔ عدالت نے کہا کہ تفتیش میں تاخیر اور فردِ جرم عائد کرنے میں ہورہی دیری کے بارے میں جانچ ایجنسیاں قانونی مدت پر عمل کریں۔
***** ***** *****  
 اس دوران توہم پرستی مخالف تحریک کے ریاستی کارگذار صدر اویناش پاٹل نے دابھولکر معاملے کے تینوں ملزمین کو ضمانت پر رہا کیے جانے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ملزمین کو ضمانت ملنا سیاست غفلت کا نتیجہ ہے۔ اویناش پاٹل نے کل ناسک میں یہ بات کہی۔
***** ***** *****  

No comments:

Text-आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर – दिनांक 23.08.2025 रोजीचे सकाळी 11.00 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

  Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date 23 August 2025 Time 11.00 to 11.05 AM Language Marathi आकाशवाणी छत्...