Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date- 19 March 2017
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: 19؍مارچ 2017ء
وقت : صبح 8:40سے 8:45
کِسانوں کوقرضوں سے نجات نہ دیتے ہوئے آئندہ چارسال میںکِسانوں کی آمدنی دُوگنا کرنے کاعزم رکھتے ہوئے وَزیرمالیات سُدھیر منگنٹی وَار نے مالی سال 2017-18 کے لئے چارہزار511؍کروڑروپئے خسارے کامالی بجٹ کل پیش کیا۔اس مالی بجٹ میںزِراعت اور آبپاشی کے لئے کئی گنجائش سمیت نقل وحمل کے لئے کولڈوئین، بجلی پانی کی بچت کے لئے سبزعمارتوں کی تعمیرات بنیادی سہولتوں کے لئے مہاانفرواِسکیم ،OBC منترالیہ کے لئے دوہزار384؍کروڑروپیوں کی گنجائش ،رَاجرشی شاہومہاراج تربیتی اِدارہ، سارتھی اِسکیم، نوجوانوں کے لئے پرمودمہاجن ہنرمندی صنعتی ترقیاتی اِسکیم،غیرمنظم مزدورسماجی تحفظ بورڈ، صنعتی ترقی کے لئے اِسکیم آف Insentivesیوجنا ،ممبئی کے فلم نگری میںمہاراشٹر اِسکول آف ڈرامہ کاقیام ، اِسی طرح یکم اِپریل سے مزدوروں کی روزانہ اُجرت دوسوایک روپئے کرنے کی اَہم باتیں بجٹ میںشامل ہیں۔
آبی فراہمی شعبے کے لئے آٹھ ہزار233؍کروڑ،آبپاشی پروجیکٹس کے لئے دوہزار821کروڑ،82؍ہزار600؍ ایکر علاقے کی آبپاشی کے لئے دوہزارکروڑ،مہاتماگاندھی روزگارضمانت اِسکیم کے تحت کنوئوں اِسی طرح شت تڑیوجناکے لئے 225کروڑ،شمسی زَرعی پمپس کا
Back logدُورکرنے کے لئے 979؍کروڑ، جل یوکت شیواراِسکیم کے لئے 12؍سوکروڑ،وَزیراعلیٰ پینے کے پانی کی اِسکیم کے لئے تین سوکروڑ، پنجاب رائودیشمکھ سودسہولت اِسکیم کے لئے 125؍کروڑ، بجلی کنکشن جوڑنے کے لئے 981؍ کروڑ، اِیگرومارکیٹ کے لئے 50؍کروڑ، عوامی تقسیم طریقہ کار اِسکیم کے تحت نئے گودام تعمیر کرنے کے لئے 80؍کروڑ، زَرعی شعبے کی ترقی کے لئے مختلف پروجیٹکس پرعمل درآمد کرنے کے لئے دو ہزاراِیک سوکروڑ روپیوں کی گنجائش کی تجویزیں رکھیں گئیں ہیں۔
***************************
شکرکارخانوں کو2015-16اور2016-17کے لئے گناخریدی ٹیکس معاف کردیاگیاہے۔کِسانوں کے گنے کوراست اورکفایتی دام دینے کے لئے 700؍کروڑروپیوںکافنڈمہّیا کیاگیاہے۔اس مالی بجٹ میں مراٹھواڑہ میںصنعتی ترقی کے لئے سرمایہ داروں کواورنگ آباد میںاراضی مہیّا کرنے کے لئے 570؍کروڑ، مراٹھواڑہ اسی طرح وِدربھ کے صنعت کاروں کوبجلی کے نرخ میںسہولت فراہم کرنے کے لئے ایک ہزارکروڑ،اورنگ آباد میںکینسر اسپتال کورِیاستی کینسر ریسرچ اورعلاج ادارے کادرجہ دینے کے لئے 126؍کروڑروپیوں کی گنجائش مالی بجٹ میں رکھی گئی ہے۔
اورنگ آبادمیںآئندہ تعلیمی سال سے شروع ہونے والی National Law University کے لئے 39؍کروڑ28؍لاکھ روپئے ،احمد نگر، بیڑ ،پرلی ،ناندیڑ،وَردھاریلوے لائن سمیت تین ریلوے پروجیکٹ فوراً مکمل کرنے کے لئے دیڑھ سوکروڑروپیوں کی گنجائش کی تجاویزمالی بجٹ میںموجودہے۔
***************************
اس سال مالی بجٹ میں زندگی کے لئے ضروری اشیاء پراشیاء اورخدمات ٹیکس عائد ہونے تک ٹیکس معاف کرنے کی تجویز ہے۔ مدھومکّا، دودھ جانچ، سوائیپ مشین، گیس وغیرہ کوٹیکس سے نجات دلانے اورشولاپوری چادریں، ٹاویل اورچائے کے ٹیکس میںتخفیف کرنے کی تجویز ہے۔
***************************
مالی بجٹ پیش کرتے وقت حزبِ مخالف پارٹیوں نے شروع سے آخرتک رخنہ اندازی کرنے کی کوشش کی۔نعرے بازی، بھجن اور آرتیہ گاکر کام کاج میںروکاوٹ لانے کی کوشش کی گئی۔بعدازاں اسمبلی کے باہر یہ مالی بجٹ ناراضگی والاہے۔ایسی تنقید کرتے ہوئے حزبِ مخالف نے مالی بجٹ کی کاپیاں نذرآتش کی۔
***************************
قانون سا ز کونسل میںحزبِ مخالف رہنمادھننجے منڈے نے کہا کہ یہ مالی بجٹ رِیاست کومالی خسارے میںلانے والابجٹ ہے۔قانون ساز اسمبلی کے حزبِ مخالف رہنمارادھاکرشن وِیکھے پاٹل نے کہا کہ یہ مالی بجٹ کِسانوں کوشفافیت کے ساتھ دھوکہ دینے والاہے۔تاہم اس بجٹ پراپنے خیالات کااظہارکرتے ہوئے وَزیراعلیٰ دِیویندرفڑنویس نے کہا کہ یہ مالی بجٹ زرعی ترقی کوفروغ دینے والابجٹ ہے۔
***************************
اُترپردیش کے وَزیر اعلیٰ کے طورپریوگی آدتیہ ناتھ کومنتخب کیاگیاہے۔وہ آج وَزیراعلیٰ کے عہدے کاحلف لیںگے۔بھارتی جنتاپارٹی کے رِیاستی صدر کیشوپرسادموریہ اورلکھنئو کے میئر دینیش شرمانائب وَزیراعلیٰ ہوںگے۔
***************************
رانچی میںآسٹریلیاکے ساتھ تیسرے کرکٹ ٹیسٹ کے تیسرے دن کاکھیل ختم ہونے تک بھارت نے اپنی پہلی اننگزمیںچھ وکٹ پر360؍ رن بنالئے تھے۔کل جب کھیل ختم ہواتوچتیشورپجارا130؍پراوروردھی مان سابا18؍رن پرکھیل رہے تھے۔

No comments:
Post a Comment