Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad, Date: 03.07.2017, Time : 8.40 to 8.45 AM
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date - 03 July 2017
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۳؍ جولائی ۲۰۱۷
وَقت : صبح ۴۰: ۸ - ۴۵ :۸
***********************
کسانوں کے قرضہ جات معاف کرنے کے لیے مقرر کردہ شرائط و ضوابط پر ریاستی حکومت کی جانب سے نظرِ ثانی کیے جانے کا اشارہ امدادِ باہمی اور تجارت کے وزیر سبھاش دیشمکھ نے دیا ہے۔ کل شولا پور میں راجیہ شکھر بینک کی 48/ ویں شاخ کی افتتاحی تقریب سے وہ خطاب کررہے تھے۔ قرض معافی اسکیم کی شرائط کے پیشِ نظر مستحق کسان اس اسکیم کے فائدے سے محروم رہنے کے خدشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔ اس لیے حکومت کی جانب سے طئے کردہ ان شرائط میں رعایت دئیے جانے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ سبھاش دیشمکھ نے بتایا کہ اس ضمن میں وزیرِ اعلیٰ مختلف گروپوں سے تبادلۂ خیال کررہے ہیں۔ گفت و شنید کے اس مرحلے کے بعد قرض معافی اسکیم کی شرائط و ضوابط میں ردّ و بدل کرکے اس میں رعایت دیئے جانے کے امکانات کا اظہار وزیرِ موصوف نے کیا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
راشٹروادی کانگریس کے قائد اور سابق نائب وزیرِ اعلیٰ اجیت پوار نے کہا ہے کہ کسانوں کے قرضہ جات مکمل طور پر معاف کیے جانے کا پُرزور مطالبہ ریاستی اسمبلی کے مانسون اجلاس میں کیا جائیگا۔ وہ کل کولہا پور میں اخباری نمائندوں سے خطاب کررہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ قرض معافی دراصل کسانوں کی جدوجہد کا نتیجہ ہے۔ گذشتہ انتخابات میں ان کی پارٹی کو اقتدار سے محروم کرکے عوام نے خود احتسابی کا موقع دیا ہے۔ تاہم ان کی پارٹی نے انتخابات کی تیاری شروع کردی ہے۔ اجیت پوار نے کہا کہ جب تک شیوسینا اقتدار سے چپکی رہے گی تب تک وسط مدتی انتخابات کا امکان نہیں۔ تاہم راشٹروادی کانگریس وسط مدتی انتخابات کیلئے پوری طرح تیار ہے۔ راشٹروادی کانگریس کے ریاستی صدر سنیل تٹکرے بھی اس موقع پر موجود تھے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
محکمۂ ریل عنقریب مسافروں کو سستی ایئر کنڈیشنڈ سفری خدمات مہیا کرے گا۔ ریلوے کے اعلیٰ افسران نے بتایا کہ اس کے لیے شروع کی جانے والی مکمل اے سی ٹرین میں تیسرے درجے کے ایئرکنڈیشنڈ ڈبے ہونگے۔ تاہم اس گاڑی کا کرایہ موجود ایئر کنڈیشنڈ ریلوے کرایے سے کم رہے گا۔ ان ڈبوں میں خودکار دروازے لگائے جائیں گے اور ڈبوں کے اندر کا درجۂ حرارت 24/ تا 25/ ڈگری سیلسئیس ہوگا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
مرکزی وزیر برائے زمینی حمل و نقل نتن گڈکری نے کہا ہے کہ ملک کی سڑکیں مضبوط اور بہتر بنانے کے لیے جیوسنتھیٹک یعنی پالیمر کا استعمال کیا جاسکتا ہے اور ان اشیاء کا استعمال کرکے سڑکیں بنانے کے لیے خانگی کمپنیاں آگے آئیں۔ وہ کل گجرات میں ایک سمینار سے خطاب کررہے تھے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
ریاست کی 2/ لاکھ آنگن واڑی اور مددگار کارکنوں کی ماہانہ تنخواہ آج سے راست طور پر ان کے بینک کھاتوں میں جمع ہوگی۔ آج منترالیہ میں وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس کے ہاتھوں اس اسکیم کا افتتاح عمل میں آئیگا۔ اس موقع پر خواتین اور بہبودِ اطفال کی وزیر پنکجا منڈھے بھی موجود رہیں گی۔ اس اسکیم کے تحت 2/ لاکھ آنگن واڑی کارکنوں کی تنخواہیں براہِ راست ان کے آدھار کارڈ سے منسلک بینک کھاتوں میں جمع کی جائیں گی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
خواتین کے عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے ایک میچ میں کل بھارت کی ٹیم نے پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کو 95/ رنوں سے شکست دیدی۔ پہلے بلّے بازی کرتے ہوئے بھارت نے مقررہ 50/ اووروں میں 9/ وکٹ کے نقصان پر 169/ رن بنائے۔ جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 31/ ویں اوور میں محض 74/ رن بناکر آئوٹ ہوگئی۔ اس میچ کے بعد بھارت نے مجموعی طور پر 6/ پوائنٹ حاصل کرکے پوائنٹس ٹیبل میں پہلا مقام حاصل کرلیا ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
بھارت اور ویسٹ انڈیز کے مابین کھیلی جارہی ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی سیریز کے چوتھے میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے بھارت کو 11/ رنوں سے شکست دیدی۔ اینٹی گوا میں کھیلے گئے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بلّے بازی کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز نے مقررہ اووروں میں 9/ وکٹ کے نقصان پر 189/ رن بنائے جواب میں بھارت کی پوری ٹیم صرف 178/ رن ہی بنا سکی۔ اس سیریز میں بھارت 2-1 کی سبقت لیے ہوئے ہے۔ سیریز کا آخری میچ 6/ جولائی کو جمیکا میں کھیلا جائے گا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
مراٹھواڑہ کے اورنگ آباد۔ جالنہ۔ ہنگولی اور ناندیڑ اَضلاع میں کل زوردار بارش ہوئی۔ اورنگ آباد اور جالنہ اَضلاع میں کل دن بھر بادل چھائے رہے۔ اورنگ آباد شہر اور اس کے مضافات میں دوپہر کے بعد بارش ہوئی۔ اس کے علاوہ ہنگولی اور ناندیڑ ضلعوں کے بیشتر علاقوں میں کل عمدہ بارش ریکارڈ کی گئی۔

No comments:
Post a Comment