Monday, 18 September 2017

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 18 September 2017
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۱۸ ؍  ستمبر  .۲۰۱۷؁ء
وقت : صبح  ۴۰-۸ سے  ۴۵-۸
 وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ سر دار  سروور منصوبے کے سبب ملک کے لاکھوں کسا نوں کا مستقبل بدل جائے گا ۔
گجرات کے نر مدا ضلع میں تعمیر کیئے گئے سر دار  سروور کو قوم کے نام وقف کر نے کے بعد دبھوئی میں منعقدہ ایک تقریب سے وہ خطاب کر رہے تھے۔ اِس پُشتے پر تعمیر کیئے گئے بجلی منصو بے سے گجرات، مہا راشٹر اور مدھیہ پر دیش کو بجلی ملے گی ۔ اِس کے علا وہ اِن تینوں ریاستوں کو پینے کے پا نی اور آ بپا شی کے لیے بھی پا نی مہیا کیا جا سکے گا۔ سر دار  سروور ملک کا سب سے بڑا  اور امریکہ کے گرینڈ کیو لی بند کے بعد دنیا کا سب سے بڑا دوسرا ڈیم ہے۔
****************************
 وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے کہا ہے کہ ملک کی تر قی کے لیے اورغریبی ،بد عنوا نی اور قر ضۂ جات کے بوجھ سے نجات کے لیے اب جد و جہد کرنا ہو گی۔ کل اورنگ آ باد میں حیدر آ باد مُکتی سنگرام دن کے سلسلے میں منعقدہ پر چم کشائی کی مرکزی تقریب سے وہ خطاب کر رہے تھے۔ اُنھوں نے کہا کہ دمن گنگا پنجاڑمنصو بے سے مراٹھواڑہ کو 50TMC؍ پانی ملے گا۔ اِس کے علا وہ وزیر اعلی نے کسا نوں کی قر ض معا فی ،صنعتی تر قی اور  اورنگ آباد سمیت مراٹھواڑہ کے دیگر شہروں کی تر قی کے موضو عات پر بھی روشنی ڈالی۔
 اِس سے قبل وزیر اعلیٰ نے شہدا کی یاد گار پر گلہائے عقیدت پیش کیئے اِس موقع پر پولس کی جانب سے ہوائی فائرنگ کر کے سلامی دی گئی۔ اسمبلی اسپیکر ہری بھائو باگڑے ،رابطہ وزیر رام داس کدم، ریاستی خواتین کمیشن کی سر براہ وجیہ راہٹکر ،وقف بورڈ کے چیر مین ایم۔ایم۔ شیخ اور  رکن پارلیمنٹ چندر کانت کھیرے بھی اِس موقع پر موجود تھے۔
****************************
 مراٹھواڑہ بھر میں مُکتی سنگرام دن منا یا گیا۔ جالنہ میں رابطہ وزیر ببن رائو لونیکر کے ہاتھوں ،بیڑ میں ضلع کلکٹر ایم. ڈی. سنگھ اور ہنگو لی میں رابطہ وزیر دلیپ کامبڑے کے ہاتھوں پر چم کشائی عمل میں آئی۔ ناندیڑ میں رابطہ وزیر ارجُن کھوتکر نے پر چم کشائی کی تقریب کے بعد مجا ہدین آزاد ی اور بزرگ شہر یوں سے ملا قات کی۔ عثمان آباد میں رابطہ وزیر دیواکر رائو تے لا تور میں سنبھا جی پاٹل نیلنگیکر  اور پر بھنی میں رابطہ وزیر گلاب رائو پاٹل نے ترنگا لہرا یا۔
****************************
 وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے مہا راشٹر کا بینہ میں توسیع کا اشا رہ دیا ہے۔ کل اورنگ آ باد میں شمسی توا نا ئی سے متعلق آلات کے ایک شو روم کا افتتاح وزیر اعلیٰ کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ اِس موقع پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مراٹھوارہ میں عنقریب ریاستی کا بینہ کا اجلاس منعقد کیا جائے گا۔ اورنگ آباد شہر میں ویدانت نگراور پنڈلک نگر میں 2؍ نئے پو لس تھا نوں کا افتتاح بھی وزیر اعلیٰ کے ہاتھوں عمل میں آ یا۔
****************************
 بھارت کی ما یہ ناز کھلا ڑی پی۔وی۔سندھو نے کو ریا اوپن سو پر سیریز بیڈ مِنٹن ٹور نا منٹ جیت لیا ہے۔ کل کھیلے گئے فائنل میں سند ھو نے جا پان کی نو جو می او کو ہا را۔ کو10-22؍ ،21-19؍ اور18-21؍ سے شکست دی۔
****************************
 بھارت اور آسٹریلیا کے مابین ایک روزہ بین الاقوا می میچوں کی سیریز کے افتتا حی میچ میں بھارت نے 26؍ رنوں سے فتح حاصل کی۔ چنئی میں کھیلے گئے اِس میچ میں بھارت نے پہلے بّلے بازی کر تے ہوئے مقررہ50؍اووروں میں 7؍ وکٹ کے نقصان پر281؍ رن بنائے۔ جس میں ہاردک پنڈیا نے66؍ گیندوں پر5؍ چھکو ں اور 5؍چو کوں کی مدد سے 83؍ رن بنائے۔ اِن کے علاوہ مہیندر سنگھ دھو نی نے79؍ ر ن بنائے بعد میں با رش کے با عث آسٹریلیا کو ڈک ورتھ لوئس کے تحت 21؍ اووروں میں164؍ رنوں کا ہدف دیا گیا لیکن آسٹریلیا اِن مقررہ اووروں میں
9؍ وکٹ پر صرف137؍ رن ہی بنا سکی۔ بھا رت کے یجویندر چہل نے سب سے زیادہ 3؍ وکٹ حاصل کیے۔
****************************
 اورنگ آباد ڈیویژن میں کل مختلف واقعات میں5؍ افراد ڈوب کر ہلاک ہو گئے۔ عثمان آباد ضلع کے پرانڈہ تعلقے کے اناڑہ میں ایک15؍ سالہ لڑکی کی نالے میں ڈو بنے سے اور ایک36؍ سالہ چر واہے کی کنویں میں گر جانے سے موت واقع ہو گئی۔ تلجا پور تعلقے کے کیشے گائوں میں ایک8؍ سالہ بچہ اور بیڑ ضلع کے ناگپور خورد میں ایک کمسن بہن بھائی ڈوب کر ہلاک ہو گئے۔
****************************
 BJP کے ریاستی صدر اور رکن پا رلیمنٹ رائو صاحب دانوے نے اعتماد ظاہر کیا ہے کہ کسا نوں کے قر ضہ جات کی معا فی کی رقو مات 15؍ اکتو بر تک متعلقہ کسانوں کے کھا توں میں جمع کر وا دی جائے گی۔ کل جالنہ میں ڈسٹرکٹ کو آپریٹو بینک کے احا طے میں سا بق رکن پار لیمنٹ انکوش رائو ٹو پے کے مجسمے کی نقاب کشائی کے بعد منعقدہ تقریب سے وہ خطاب کر رہے تھے۔
****************************

No comments:

आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर – दिनांक 31.05.2026 रोजीचे सकाळी 11.00 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

  Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date 31 May 2026 Time 11.00 to 11.05 AM Language Marathi आकाशवाणी छत्रपत...