Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 19 September 2017
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۱۹ ؍ ستمبر .۲۰۱۷ء
وقت : صبح ۴۰-۸ سے ۴۵-۸
آبی وسائل کے مرکزی وزیر نتِن گڈ کری نے آئندہ 2؍ سالوں میں مہا راشٹر کے زیر آبپا شی رقبے کو 40؍ فیصد تک پہنچا نے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ ریاستی حکو مت اور فیڈ ریشن آف اِنڈین چیمبرس آف کامرس اینڈاِنڈسٹریز FICCI کی جانب سے منعقدہ کانفرنس ’’پرگتی شیل مہا راشٹر2017‘‘ کل ممبئی میں شروع ہو ئی جہاں گڈ کری نے یہ بات کہی۔ اُنھوں نے کہا کہ مہا راشٹر میں سینچائی کا رقبہ فی الحال صرف22؍ فیصد ہے جسے 40؍ فیصد تک بڑھا نے کے لیے وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس سے تبا دلہ خیال کے بعد 36؍ پرو جیکٹوں کا لائحہ عمل طئے کیا جا ئے گا۔ گڈ کری نے اِس یقین کا بھی اظہار کیا کہ سینچائی بڑھنے سے ریاست کی زر عی تر قی کی شرح بڑھ کر 22؍ سے23؍ فیصد ہو جائے گا۔ اُنھوں نے کہا کہ اب Canalsکی بجاے پائپ لائنوں کے ذریعے پانی پہنچا یا جائے گا ۔ گڈ کری نے مزید کہا کہ ٹریفک کے بارے میں دور اندیشی پر مبنی پرو جیکٹ شروع کیئے جائیں گے جس سے مہا راشٹر کی آئندہ2؍ سالوں میں کا یا پلٹ ہو گی اور ریاست پھرسے ملک میں اپنا اوّل مقام حاصل کر لے گی۔
****************************
مہا راشٹر میں اقتدار میں شامل رہنے کے بارے میں شیو سینا جلد ہی کوئی فیصلہ کرے گی۔ شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ سنجئے رائوت نے یہ بات کہی۔ شیو سینا صدر اُدّھو ٹھا کرے نے کل ممبئی میں شیو سینا کے وزراء ،اراکین اسمبلی اور اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ میٹنگ کی جسکے بعد رائوت نے نامہ نگاروں سے گفتگو کے دوران یہ بیان دیا۔ اُنھوں نے کہا کہ نا کا رہ سر کا روں کی وجہ سے عوام کو تکلیفوں کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے اور فی الحال ریاست اور ملک بھر میںعوام حکو مت کے خلاف سخت غصہ میں ہے اسلیے شیو سینا اسطرح کی حکو مت میں شامل رہنے میں اب کوئی دلچسپی نہیں رکھتی۔ تاہم رائوت نے یہ بھی کہا کہ اِس بارے میں کوئی حتمی فیصلہ پارٹی صدر ہی کرینگے جو ہر کسی کے لیے قابل قبول ہو گا۔ اُنھوں نے بتا یا کہ میٹنگ میں مہنگائی کے خلاف ریاست گیر جلوس نکالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
****************************
مرکز نے سپریم کورٹ سے کہا ہے کہ روہنگیا مسلمان ملک میں غیر قا نو نی تاریکین وطن ہے اور اُن میں سے کچھ پاکستان کی
ISI کے منصو بوں میں شامل تھے اور کچھ کا تعلق داعش جیسے دہشت گرد گروپوں سے ہے اسلیے ملک میں اُنکے مسلسل قیام سے قو می سیکو ریٹی کو سنگین خطرات در پیش ہوں گے۔ وزارت داخلہ نے کل سپریم کورٹ میں داخل کیے گئے ایک حلف نامے میں یہ واضح کر دیا کہ ملک کے کسی بھی حصے میں رہنے اور بسنے کا بنیادی حق صرف ملک کے با شندوں کو حاصل ہو تا ہے اور روہنگیا کو یہ حق حاصل نہیں ہے۔ وزا رت نے خاص طور سے کہاکہ سپریم کورٹ کو اِس معاملے میں دخل نہیں دینا چا ہیے کیونکہ روہنگیا کا معاملہ عاملہ کے پالیسی سازی کے خصو صی دائرہ اختیار کے تحت
آ تا ہے ۔ حکو مت نے کہا کہ وہ سیکو ریٹی کو لاحق خطرات اور اِس معاملے میں سیکو ریٹی کی مختلف ایجنسیو کے ذریعے جمع کی گئی معلو مات کی تفصیل ایک بند لفا فے میں پیش کر سکتی ہے ۔مرکز نے کہا کہ چو نکہ بھارت مہا جرین کی حیثیت سے متعلق 1951 کی کنونشن میں شامل نہیں ہے اسلیے اِس کنونشن پر عمل نہ کرنے کی ذمہ داری پر تشویش نہیں ہو نی چا ہیے۔
****************************
اورنگ آ باد کے پیٹھن میں واقع جائیکواڑی ڈیم قریب 88؍ فیصد لبریز ہو چکا ہے جسکے بعد مراٹھواڑہ میں گو دا وری ندی کے کنا رے آباد گائوں کو چو کس رہنے کی ہدا یت جا ری کر دی گئی ہے اِس دوران محکمہ مو سمیات نے آئندہ 2؍ سے3؍ دنوں میں ریاست میں مو سلا دھار بارش کی پیشن گوئی کی ہے۔ اِس پس منظر میں آ بی فراہمی کے محکمے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ڈیم میں پا نی کی آمد کا سلسلہ جاری رہنے پر ڈیم سے کسی بھی وقت اخراج شروع کرنے کی ضرورت پیش آ سکتی ہے جسکے مد نظر ندی کنا رے آ باد گائووں کے افراد چو کس رہیں اور ندی میں نہ جائیں ۔ جائیکواڑی ڈیم میں کل شام تک قریب ساڑھے دس ہزار گھن فٹ فی سیکنڈ کے حسا ب سے پانی کی آمد کا سلسلہ جاری تھا۔
****************************
ریاستی تعلیمی بورڈ کی جانب سے دسویں اور بار ہویں جماعت کے امتحا نات کے ممکنہ ٹائم ٹیبل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اِنکے مطا بق دسویں جماعت کے تحریری امتحان ایک مارچ سے 24؍ مارچ 2018 کے در میان منعقد ہو ں گے۔ دوسری جانب بار ہویں جماعت کے تحریری امتحا ن21؍ فروری تا20؍ مارچ 2018 کے درمیان منعقد کیے جائیں گے۔ تا ہم تعلیمی بورڈ کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ ٹائم ٹیبل کی نو عیت چو نکہ ممکنہ ہے اسلیے اِس میں تبدیلی کی گنجا ئش موجود ہے۔
****************************
اسا تذہ سے وقت کے ساتھ خود کو بدلنے کا مشو رہ تعلیم کے ریا ستی وزیر وِنود تائو ڑے نے دیا ہے ۔ ریاستی حکو مت کے مثالی معلم اور سا وِتری بائی پھُلے مثالی معلمہ کے تقسیم انعا مات کی تقریب کل شو لا پور میں منعقد ہو ئی جہاں تائو ڑے نے اساتذہ کو انعا مات سے نوازا۔
اُنھوں نے کہا کہ اسا تدہ کو چا ہیے کہ وہ خود کو نئی تیکنا لو جی سے ہم آ ہنگ رکھیں۔ تائوڑے نے تعلیمی نصاب میں بدلتے وقت کے ساتھ تبدیلی کی ضرورت کا بھی اظہار کیا ۔ اِس بیچ تقریب میں اُس وقت خلل پڑاجب دھنگر سماج کے کار کنوں نے ہنگا مہ آ رائی شروع کر دی اور نعرے بازی کرنے لگے ۔ یہ کار کن شو لاپور یو نیور سٹی کا نام بدل کر پُنیہ شلوک اہِلّیا دیوی ہولکر یو نیور سٹی کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔
****************************
حیدر آ باد مکتی سنگرام کے رہنما سوامی را ما نند تیرتھ کی جلد ہی اورنگ آ باد میں یاد گار قائم کی جائے گی۔
اورنگ آ باد میو نسپل کمشنرD. M. Muglikar نے یہ اطلاع دی۔ رینا پور کے مجا ہد آ زا دی مُرگ اپّا کھُمسے نے اورنگ آ باد کی عدالت میں
اِس بارے میں عرضی داخل کی تھی جسکی سماعت کے دوران عدالت نے مجسمے کے لیے منا سب جگہ تلاش کر نے کی ہدا یت دی تھی۔
Muglikar نے بتا یا کہ کرانتی چو ک میں واقع کالے چبوترے پر لگا ئے جا رہے 200؍ فٹ اونچے جھنڈے کے قریب سوامی راما نند تیرتھ کا مجسمہ قائم کیا جائے گا ۔

No comments:
Post a Comment