Thursday, 6 September 2018

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 06 September 2018
Time:  8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۶  ؍سِتمبر۲۰۱۸؁
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
 ریاست میں تعمیری کام پر پا بندی کے حکم پر سپریم کورٹ نے حکم ِ التواء جا ری کر دیا ہے۔ کچرے کو ضائع کر نے کے مناسب انتظا مات نہ ہونے کی وجہ سے عدالت نے31؍ اگست کو مہاراشٹر ، اُتّراکھنڈ اور مدّھیہ پر دیش میں تعمیری کام پر مکمل پا بندی عائد کر دی تھی۔
اِس سلسلے میں مہا راشٹر حکو مت نے کل سپریم کورٹ سے رجوع کیا اور بتا یا کہ ریاست میں کچرے کی نکا سی کے لیے حکو مت کی جانب سے ٹھوس اِقدا مات کیئے جا رہے ہیں۔ اور عدالت سے تعمیری کام پر عائد پا بندی ہٹا نے کا مطالبہ کیا تھا۔
***** ***** *****
 قو می انفرادی شنا ختی اِدارے UIDAI نے کہا ہے کہ طلباء کو آدھار کارڈ مُہّیا کر نا اسکو لوں کی ذمہ دا ری ہے اور وہ آدھار کارڈ کے حصول کے لیے سہو لیات فرا ہم کر یں۔ آدھار نمبر نہ ہونے کے با عث چند اسکو لوں کی جانب سے طلباء کو داخلہ دینے سے انکار کی اطلا عات پر UIDAI نے یہ ہدا یا ت جاری کی ہے ۔ شناختی اِدارے کے سی ای او   اجئے بھو شن پانڈے نے کہا ہے کہ تمام سکو ل اِس بات کو یقینی بنائیں کہ آدھارکارڈ نہ ہونے کے سبب کوئی بھی طالب علم اسکول میں داخلے اور دیگر سہو لیات سے محروم نہ رہے۔ اور آدھار کارڈ کے حصول تک دیگر ذرائع سے تمام سہو لیات بہم پہنچائی جائیں۔
***** ***** *****
 ریاستی حکو مت نے سپریم کورٹ میں کہا ہے کہ پو نا ضلع کے بھیما کو رے گائوں میں ہوئے پُر تشدد واقعات کے سلسلے میں گرفتار کیئے گئے کار کنان کے ممنو عہ مائو نواز تنظیم کے ساتھ تعلقات ہو نے کے ٹھوس شوا ہد موجود ہیں۔ اِن کار کنان کو تشدد پر با کر نے، ملک اور مسلح افواج کے خلاف سازش کر نے کے الزا مات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ حکو مت نے اپنے وضا حتی بیان میں عدالت کو بتا یا کہ اِن کار کنان کی آزاد خیالی اُن کی گرفتاری کا سبب نہیں بنی۔
***** ***** *****
 شیو سینا سر براہ اُدّھو ٹھا کرے نے آر بی آئی کے اُس بیان پر سخت تنقید کی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ ضرورت پڑ نے پر ایک بار پھر نوٹ بندی کی جا سکتی ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ اِس طرح کا کوئی بھی اقدام اب عوام برداشت نہیں کرے گی۔ کل ممبئی میں پارٹی اجلاس کے بعد اخباریء نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے اُنھوں نے  کہا کہ نوٹ بندی مکمل طور پر نا کام ہو گئی اور اب روپیہ بسترِ مرگ پر ہے ۔ اِس کی ذمہ داری کیا حکو مت قبول کرے گی۔ اُدّھو نے مزید کہا کہ شہری نکسل اِزم  اور سنا تن سنستھا پر عائد الزا مات کے ثبوت بھی پیش کیئے جا ئیں ۔ بی جے پی کے دورِ حکو مت میں ہندو اِنتہا پسندی کا ذِکر آ نا بھی افسوسناک ہے
***** ***** *****
 رکن اسمبلی رام کدم کی جانب سے دہی ہندی کے پرو گرام میں خواتین کے خِلاف نا زیبا بیان دیئے جانے پر کل ریاست بھر میں احتجا جی ردِّ عمل سا منے آ یا۔ وزیر تعلیم وِنود تائو ڑے کے ستا را دورے کے دوران راشٹر وا دی کانگریس کی خواتین شاخ کے کار کنان نے اُن کا گھیرائو کیا او ررام کدم  کے خلاف کار وائی کیئے جانے کا مطا لبہ کیا۔ اِس سلسلے میں مہا راشٹر  نو نر مان سینا کی خواتین نے نا سک میں احتجا جی مظا ہر ہ کیا۔ ممبئی پر دیش کانگریس کمیٹی کے صدر سنجئے نِروپم نے وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس سے مطا لبہ کیا کہ خوا تین کی بے عز تی کر نے والے رام کدم سے استعفیٰ لیں اور اُنھیں پارٹی سے خارج کریں۔
***** ***** *****
 نائب صدر جمہور یہ ایم  وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ اسا تذہ ملک کی تر قی میں اہم کر دار ادا کر تے ہیں۔ یومِ اسا تذہ کے موقع پر کل نئی دہلی میں اسا تذہ کے قو می اعزاز نائب صدر کے ہاتھوں تقسیم کیئے گئے۔ اِس موقع پر خطاب کر تے ہوئے نائب صدر نے کہا کہ اسا تذہ کی عمدہ کار کر دی کی بدو لت ہی ملک میں مثبت تبدیلی آ تی ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ صلا حیتوں کی سراہنا بھا ر ت کی روا یت رہی ہے۔ یہ ایوارڈ چاندی کا تمغہ، سر  ٹیفکیٹ اور50؍ ہزار روپئے پر مشتمل ہے۔
 اِس تقریب سے خطاب کر تے ہوئے فروغِ انسانی وسائل کے مرکزی وزیر پر کاش جائوڑیکر نے کہا کہ حکو مت ’’سب کو تعلیم اچھی تعلیم‘‘ کے نصب العین پر کام کر رہی ہے۔ اُنھوں نے کہا اب سِفارشات کی نہیں بلکہ عمدہ کار کر دگی کی بنیاد پر اعزازات عطا کیئے جا تے ہیں۔
وزیر مو صوف نے کہا کہ اب اسا تذہ کی بہتر تر بیت پر بھی خصو صی توجہ دی جا رہی ہے۔
***** ***** *****
 یومِ اسا تذہ کے موقع پر ریاستی حکو مت کی جانب سے بھی ریاست کے106 ؍اساتذہ کو مثا لی اسا تذہ انعام سے نوازا گیا۔
 کل ستا رہ میں منعقد ہوئی تقسیمِ اعزازات تقریب سے خطاب کر تے ہوئے اِسکو لی تعلیم کے وزیر وِنود تائوڑے نے کہا کہ حکو مت اسا تذہ کو تمام ضروری سہو لیات فراہم کر نے اور اُنکے مسائل حل کر نے کے لیے کوششیں کر رہی ہیں۔
***** ***** *****
 اورنگ آباد میں کل یومِ اسا تذہ کے موقع پر میو نسپل کار پور یشن کے اسکو لوں میں زیر تعلیم طلباء میں مطالعے کا شوق پیدا کر نے کی غرض سے110؍ اساتذہ کی تصنیف کر دہ کہا نیوں کی کتاب’’مُٹھی بھر کہا نیاں‘‘ کا اجراء عمل میں آیا۔ اِس اجلاس میں میئر نند کمار گھوڑیلے سمیت کئی سر کر دہ اشخاص موجود تھے۔
***** ***** *****
 ًٓٓآبرسانی کے وزیر ببن رائو لو نیکر نے کہا ہے کہ مراٹھواڑہ واٹر گریڈ منصو بے کی وجہ سے مراٹھوراڑہ کے آ بی ذخائر کا پا نی آبپا شی ،صنعت اور پینے کے لیے دستیاب ہو گا۔ اِس لیے مراٹھواڑہ کی تر قی کے لیے یہ منصو بہ نہا یت مفید ثابت ہو گا۔ وہ کل اورنگ آباد ضلع کے پِسا دیوی علاقے میں جل سوَ راج یوجنا کے تحت پا نی فراہمی منصو بہ اور پُل اور راستوں کے تعمیری کام کے سنگ بنیاد کی تقریب سے مخا طب تھے۔
***** ***** *****

No comments:

आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर - दिनांक 16.06.2026 रोजीचे दुपारी 01.00 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

  Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date - 16 June 2026 Time 01.00 to 01.05 PM Language Marathi आकाशवाणी छत्...