Sunday, 2 December 2018

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 02 December - 2018
Time 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: 2؍دِسمبر  ۲۰۱۸ئ؁
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
***** ***** *****
 ریاستی حکومت نے قحط سالی پرقابوپانے کے لئے مرکزی حکومت سے کئے گئے سات ہزارکروڑروپیوں کی امدادکے مدنظرمرکزی حکومت کاوفدآج سے سات دسمبر تک ریاست کے قحط زدہ حالات کاجائزہ لیگا۔جائزہ لینے کے بعدیہ وفد اپنی رپورٹ مرکزی حکومت کوپیش کریگا۔اس کے بعد مہاراشٹر حکومت کوکتنی امداددی جائے اس کافیصلہ مرکزی حکومت کریگی۔ریاستی حکومت نے ریاست کے 26؍اضلاع کے 151؍تعلقوں میںقحط ظاہرکیاہے۔ ان علاقوں کی عوام کی مدد کے لئے قومی آفات کنٹرول فنڈ سے مالی مدد طلب کی گئی ہے۔
***** ***** *****
 مراٹھاسماج احتجاج میںمرنے والے احتجاجیوں کے افرادخاندان کے ایک فردکوریاستی ٹرانسپورٹ کارپوریشن S.T میں نوکری دینے کافیصلہ لیاگیاہے۔ اس کی اطلاع وزیرٹرانسپورٹ اورایس ٹی کارپوریشن کے صدردیواکررائوتے نے کل ممبئی میں دی۔مرنے والے احتجاجیوں کے خاندانوں کومددکرنے کے لئے کیاکیاجاسکتاہے۔ اس سلسلے میںگروپ رہنمائوں کی میٹنگ لے کرفیصلہ لیاجائے گا۔یہ بات وزیراعلیٰ دیویندرپھڑنویس نے اسمبلی میں کہی تھی۔اس کے مطابق یہ فیصلہ لیاگیایہ بات رائوتے نے کہی۔
***** ***** *****
 کامریڈگوئوندپانسرے قتل معاملے میںریاست کے خاص تفتیشی وفد نے بھرت کرنے اورواسودیو سوریہ ونشی ان دونوں کوجانچ کے لئے بنگلورومیں حراست میںلیا۔یہ دونوں افرادگوری لنکش قتل معاملے میںبھی مجرم ہیں۔ انہیں کولہاپورعدالت نے سات یوم کی پولس کسٹڈی کاحکم صادرکیا۔
***** ***** *****
 باربارتیقن دینے کے باوجودحکومت لوک پال، لوک آیوکت مقررنہیں کررہی ہے۔ اس کی وجہہ سے بزرگ سماجی رہنماانناہزارے نے 30 جنوری سے رانے گن سیدھی میں احتجاج کرنے کااظہارکیاہے۔ اس سلسلے میں اُنہوں نے وزیراعظم دفتر کے مملکتی وزیرجتندرسنہہ کوایک مکتوب کے ذریعے اطلاع دی۔
***** ***** *****
 ریاست کے ہرایک ایڈس مریض کومناسب علاج دیاجاناچاہئے۔یہ بات وزیرصحت ڈاکٹر دیپک ساونت نے کہی ہے۔وہ کل ممبئی میںعالمی ایڈس دن کے موقع پرمنعقدپروگرام سے مخاطب تھے۔سماج کوایڈس کے مریضوں کی جانب دیکھنے کے نظریہ کوبدلنا چاہئے۔یہ بات ساونت نے کہی۔ریاست میں 2011؍کے مقابلے میںایڈس کے مریضوں کی تعداد2017 میں پچاس فیصد کم ہوئی ہے۔ یہ بات ڈاکٹر ساونت نے کہی۔ریاست میں مختلف مقامات پرکل عالمی یومِ ایڈس منایاگیا۔
***** ***** *****
 اورنگ آبادشہرمیں نکالی گئی ریلی کوطبی خدمات شعبے کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر ایس وی لاڑے اورعثمان آبادمیںعوامی بیداری ریلی کوضلع پریشدکے صدرنیتاجی پاٹل نے سبزجھنڈی دیکھائی۔بیڑمیںبھی پربھات پھیری کااہتمام کیاگیاتھا۔جالنہ میںمنعقد ریلی کوضلع کلکٹر رویندربنوڑے نے ہری جھنڈی دیکھائی۔لاتوراورپربھنی میں اس سلسلے میںمختلف پروگرامس کااہتمام کیاگیاتھا۔
***** ***** *****
 سائنس جودیگااُسے قبول کرینگے۔ ایسا نہ کرتے ہوئے پسنداورناپسندکوطئے کرنے کے لئے سائنسی نظریہ کی ضرورت ہے۔ یہ بات سینئرخلائی ماہرڈاکٹر جینت نارڑیکرنے کہی ہے۔اورنگ آبادمیں مہاتماگاندھی مشن ادارے کی جانب سے منعقد مذاکرے کے درمیان اُنہوں نے طلباء سے خطاب کیا اس موقع پروہ مخاطب تھے۔
***** ***** *****
 اورنگ آبادڈی کے ایم ایم کالج کے سابق پرنسپل ڈاکٹرشانتی لال دیسرڈاکل قلیل علالت کے باعث چل بسے۔وہ 62 برس کے تھے۔پونا میں ایک نجی اسپتال میںان کاعلاج جاری تھا۔ہومیوپیتھی کے شعبے میںانہوں نے بیش بہاخدمت انجام دی۔ڈی کے ایم ایم کے بانی پرنسپل کے طورپراُنہوں نے 26؍سال خدمات انجام دیں۔دیسرڈاکی آخری یاتراآج صبح دس بجے شری نکیتن کالونی سے نکالی جائے گی۔
***** ***** *****
 پرائمری اسکولوں میں کام کررہے اساتذہ کے مختلف التواء میںپڑے ہوئے مطالبات کے سلسلے میں کل ریاستی پرائمری اساتذہ تنظیم کی جانب سے ریاستی سطح پراحتجاج کئے گئے۔اورنگ آبادمیں جلع پریشد کے روبرواساتذہ نے دھرنااحتجاج کیا۔پرائمری اسکولوں کے اساتذہ کوقدیم پنشن اسکیم عائد کی جائے۔جی پی ایف عائدکیاجائے گاوغیرہ مطالبات کامیمورنڈم ضلع پریشد چیف آفیسر کودیاگیا۔
***** ***** *****
 ریاست میں جاری گوبری روبیلہ ٹیکہ اندازی مہم میں اب تک 48لاکھ 87 ہزار527 لڑکے اورلڑکیوں کویعنی 26 فیصد ٹیکہ اندازی کی گئی۔ریاست کانشانہ تین کروڑدس لاکھ 81 ہزار975 کاہے۔تھانہ ضلع میں اب تک چارلاکھ بچوں کوگوبری روبیلہ احتیاطی ٹیکہ اندازی کی گئی۔ اس کی اطلاع ہمارے نمائندے نے دی۔
***** ***** *****

No comments: