Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad, Date : 14.12.2018 , Time : 8.40-8.45 am
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 14 December - 2018
Time 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:۱۴؍دِسمبر ۲۰۱۸
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
***** ***** *****
رافیل طیارہ خریدی‘ رام مندر اور کاویری کے کسانوں کے مسائل پر کل بھی پارلیمنٹ کی کاروائی میں رخنہ اندازی کی گئی۔ راجیہ سبھا میں کام کاج شروع ہوتے ہی حزبِ اختلاف کے اراکین نے چیئرمین کی نشست کے سامنے نعرے بازی شروع کی، جس پر ایوان کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے کل کام کاج دن بھر کے لیے ملتوی کردیا۔ لوک سبھا میں بھی کانگریس پارٹی کے اراکین نے رافیل گھپلے پر‘ شیوسینا اراکین نے رام مندر معاملے پر ‘ جبکہ AIADMK کے اراکین نے کاویری کے کسانوں کے مسئلے پر نعرے بازی کی، جس سے کام کاج میں بارہا رخنہ اندازی ہوئی۔ کاروائی بار بار ملتوی ہونے کے بعد بھی ہنگامہ آرائی جاری رہنے پر اسپیکر سُمترا مہاجن نے لوک سبھا کا کام کاج دن بھر کیلئے ملتوی کردیا۔
***** ***** *****
پارلیمنٹ پر دہشت گردانہ حملے کو کل 17/ برس مکمل ہوگئے۔ اس موقع پر وزیرِ اعظم نریندر مودی نے حملے میں شہید 8/ جوانوں اور ایک ملازم کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ ان جوانوں کی بہادری اور ہمت ہر ہندوستانی کو حوصلہ دیتی رہے گی۔
***** ***** *****
مرکزی وزیرِ مملکت برائے زمینی حمل و نقل من سکھ لال مانڈویہ نے کل لوک سبھا میں اعلان کیا کہ ملک بھر کی قومی شاہراہوں کے لیے ٹول ناکوں پر مسافروں کیلئے محفوظ اور آرام دہ گیسٹ ہائوسیس تعمیر کیے جائیں گے۔ وزیرِ موصوف نے کہا کہ ان مہمان خانوں میں غذائی اشیاء دستیاب رہیں گی۔ ساتھ ہی ATM‘ پینے کے پانی‘ چائے‘ کافی اور دیگرمشروبات کے لیے مشینیں نصب کی جائیں گی۔ انھوں نے وضاحت کی کہ ٹول ناکوں پر VIPS کے لیے خصوصی قطار کی کوئی تجویز حکومت کے زیرِ غور نہیں ہے۔
***** ***** *****
تلنگانہ راشٹریہ سمیتی کے صدر کے۔ چندر شیکھر رائو نے کل تلنگانہ کے وزیرِ اعلیٰ کے طور پر دوسری بار حلف لیا۔ چندر شیکھر رائو کے ساتھ چند اراکین نے بھی وزارت کا حلف لیا۔میزورم میں میزو نیشنل فرنٹ کے قائد جو رام تھانگ آئندہ سنیچر کو وزیرِ اعلیٰ عہدے کا حلف لیں گے۔ وہیں مدھیہ پردیش میں کانگریس پارٹی نے وزیرِ اعلیٰ عہدے کیلئے سینئر قائد کمل ناتھ کو منتخب کیا ہے۔ کمل ناتھ آج مدھیہ پردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل سے ملاقات کرکے حکومت سازی پر تبادلۂ خیال کریں گے۔
***** ***** *****
ریاست میں خسرہ۔ روبیلا ٹیکہ اندازی مہم کی کافی پذیریائی کی جارہی ہے۔ اب تک ڈیڑھ کروڑ بچوں کو یہ ٹیکے دئیے گئے۔ ریاستی وزیرِ صحت دیپک ساونت نے کل ممبئی میں یہ اطلاع دی۔ وزیرِ موصوف نے بتایا کہ اس مہم کے تحت ریاست بھر میں یومیہ دس لاکھ بچوں کو مذکورہ ٹیکے دینے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ انھوں نے سرپرستوں سے اپیل کی کہ کسی بھی غلط فہمی کا شکار نہ ہوتے ہوئے اپنے بچوںکو یہ ٹیکے ضرور لگوائیں۔
***** ***** *****
سماجی انصاف کے ریاستی وزیر راج کمار بڈولے نے اطلاع دی ہے کہ اپاہج لوگوں کی ہمہ جہت ترقی کے پیشِ نظر محکمۂ سماجی انصاف نے نئے سرے سے لائحہ عمل تیار کیا ہے۔ اس میں معذورین کی تعلیم‘ اچھی صحت‘ روزگار اور ہنر مندی کے فروغ کیلئے مختلف اسکیمات تیارکی گئی ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ معذور افراد کے لیے 5/ فیصد فنڈ مختص کرنے کا فیصلہ کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا ہے۔
***** ***** *****
بقائے مویشیان کے ریاستی وزیر مہادیو جانکر نے کل اورنگ آباد میں اعلان کیا کہ ریاست میں مینڈھے کے چرواہوں کا 2/ لاکھ روپیوں کا بیمہ صرف 80/ روپیوں میں کیا جائیگا۔ وزیرِ موصوف کل اورنگ آباد کے پڑے گائوں میں مویشی پالن اسکیم کے تحت منعقدہ ورکشاپ سے خطاب کررہے تھے۔ انھوں نے بتایا کہ ریاستی حکومت نے شیڈ میں بکریوں کی افزائش کے لیے راجے یشونت رائو ہولکر مہامیش اسکیم شروع کی ہے۔ انھوں نے دھنگر سماج کے چرواہوں سے اس اسکیم کا فائدہ اُٹھانے کی اپیل کی۔
***** ***** *****
معروف دانشور اور صوفی ادب کے محقق ڈاکٹر علیم وکیل کو بارہویں کُل ہند مراٹھی مسلم ساہتیہ سمّیلن کے صدر کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ آئندہ 4/ تا 7/ جنوری کے دوران پونا میں یہ ادبی کانفرنس منعقد کی جائیگی۔
***** ***** *****
عالمی کپ ہاکی مقابلوں میں بھارت کا چیلنج کل ختم ہوگیا۔ کل کھیلے گئے کوارٹر فائنل مقابلے میں نیدر لینڈ نے بھارت کو 2--1/ سے شکست دیکر سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کرلیا۔
***** ***** *****
چین کے گوانگ زو میں جاری ورلڈ ٹور فائنل بیٹ منٹن کے خواتین سنگلز مقابلوں میں بھارت کی پی وی سندھو نے سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کرلیا ہے۔ کل کھیلے گئے دوسرے دور کے مقابلے میں سندھو نے تائیوان کو تائی جیوینگ کو 21-18,21-16,14-21 کے فرق سے شکست دی۔

No comments:
Post a Comment