Monday, 19 August 2019

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 19 August 2019
Time:  8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۱۹ ؍اگست  ۲۰۱۹؁
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸

 دھو لیہ ضلعے میں نِمگُل گائوں کے قریب ایک ایس ٹی بس اور ٹرک کے تصادم میں 13؍ مسا فر جا بحق اور  30؍ سے زائد مسا فر زخمی ہوگئے  یہ حادثہ کل رات ساڑھے دس بجے پیش آ یا۔  دھو لیہ پولس سے ملی اطلاع کے مطا بق مر نے والوں میں دو نوں گاڑیوں کے ڈرائیور بھی شامل ہیں۔ جبکہ زخمیوں کو علاج کی غرض سے دھو لیہ کے ضلع ہسپتال میں شریک کیا گیا ہے ۔ 

***** ***** ***** 

  چیف جسٹِس رنجن گو گو ئی نے کہا ہے کہ ملک میں قوانین سے متعلق آ گہی کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔ وہ کل ناگپور میں آل اِنڈیا اسٹیٹ لیگل سر وِس اتھا ریٹی کی17؍ ویں کانفرنس کی اختتامی تقریب میں خطاب کر رہے تھے۔اُنھوں نے کہا کہ روایتی تعلیمی نصاب میں بھی قوانین سے متعلق معلو مات شامل کی جا نی چا ہیے۔ اِس اجلاس میں عدالتِ عا لیہ کے جسٹِس ایس  اے  بوبڑے ‘ جسٹِس بی آر گوئی‘ اور ممبئی عدالتِ عظمی کے جج  نندرا جوگ سمیت کئی سر کر دہ شخصیات موجود تھیں۔

 ***** ***** ***** 

 راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے ریاستی صدر جینت پاٹل نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی  راشٹر وادی کانگریس اور کانگریس پارٹی کے رہنمائو کو اپنا بنا رہی ہے ۔ جبکہ اُسے اپنے ہی کار کنان کو موقع دینا چا ہیے۔ وہ کل ممبئی میں منعقدہ پارٹی کے ریاستی سطح کے اجلاس میں مخا طب تھے۔ اُنھوں نے اِجلاس میں غیر حاضر کچھ رہنمائوں کے شیو سینا بی جے پی میں شامل ہو نے کے امکان پر ردِّعمل ظاہر کر تے ہوئے بی جے پی پر سخت نکتہ چینی کی۔ 

***** ***** ***** 

 آئندہ اسمبلی انتخابات کے پس منظر میں وزیر اعلیٰ کے عہدے کے لیے دیویندر پھڑ نویس ہی بی جے پی کے امید وار ہوں گے۔
خبر رساں اِدارے PTI کی جانب سے یہ اطلاع دی گئی ہے۔  خبر میں کہا گیا ہے کہ بی جے پی کے قو می صدر امیت شاہ نے ہر یا نہ کے وزیر اعلیٰ کے عہدے  کے لیے موجودہ وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر  کے امید ار  ہونے کا واضح اشارہ دیا ہے۔اِسی طرح پارٹی کے واثوق ذرائع نے بھی وزیر اعلیٰ عہدے کے لیے دیویندر پھڑ نویس کے امید وار ہونے کی وضاحت کی ہے ۔

***** ***** ***** 

  قانون ساز کونسل کے اورنگ آباد-جالنہ مقا می خود مختار اِداروں کے انتخا بات کے لیے آج صبح 8؍ بجے سے رائے دہی کی جا رہی ہے۔ اورنگ آباد اور جالنہ میں17؍ مراکز پر شام 4؍ بجے تک رائے دہی کی جائے گی۔ جبکہ آئندہ 22؍ اگست کو رائے شماری کی جائے گی۔
اِس انتخاب میں657؍ ووٹرس اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔  واضح رہے کہ کانگریس -راشٹر وادی کانگریس اتحاد کی جانب سے
با بو رائو کلکر نی  اور  شیو سینا-بی جے پی  اتحاد کی جانب سے امبا داس دانوے انتخا بی میدان میں ہیں۔

***** ***** ***** 

 مراٹھواڑہ سا ہتیہ پریشد کی جانب سے سبکدوش جج نریندر چپل گائوں کر کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے سر فراز کیا گیا ہے۔ اُنھیں یہ ایوارڈ کل اورنگ آباد میں پریشد کے اسمبلی ہال میں منعقدہ ایک پرو گرام میں بزرگ ادیب مدھو منگیش کر نِک کے ہاتھوں عطا کیا گیا۔

***** ***** ***** 

 اورنگ آباد کے معرف شاعر بشر نواز کی یاد میں کل  بزم ِ  بشر نواز گروپ اور آمہی پر بھنی کر سنسکرتِک منچ کی جانب سے  ’’ جگنیا چے بھاشانتر‘‘  یعنی زندگی کی تر جما نی کے عنوان سے مراٹھی شبِ غزل کا اہتمام کیا گیا تھا۔ اِس مشاعرے میں ستیش دراڑے‘ راہل دیو کدم‘ اور ویبھو دیشمکھ نے بشر نواز کی غزلیں پیش کی۔

***** ***** ***** 

 اورنگ آباد ضلعے کے سلوڑ تعلقے میں بھراڑی کے مقام پر بیلوں کی دوڑ مقابلے میں بیلوں کو بے رحمی سے مار نے والے دو افراد کے خلاف پولس نے معاملہ درج کیا ہے۔اور دو بیل گاڑیوں سمیت چار بیل بھی ضبط کر لیے۔ بھراڑی میں ہفتہ واری بازار کے دِن یہ مقابلہ منعقد کیا گیا تھا۔

***** ***** ***** 

  جمہوریت کے چو تھے ستون کی بقا کے لیے سیاست دانوں کو فکر کر نی چا ہیے ۔سابق وزیر اعلیٰ اشوک رائو چو ہان نے یہ بات کہی ۔
وہ کل ناندیڑ میں مراٹھی صحافتی کانفرنس کے 42؍ ویں قومی اجلاس کی اختتامی تقریب میں خطاب کر رہے تھے۔چو ہان نے کہا کہ  ـذرائع ابلاغ کے شعبے میں مدیر اور صحا فی سمیت تمام کار کنان اہمیت کے حا مل ہیں۔

***** ***** ***** 

 ہنگولی ضلعے کے سین گائو ں تعلقے میںسین گائوں سے ورُڈ راستے پر ایک گاڑی اُلٹ جانے سے اُس میں سوار 13؍ افراد شدید زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں میں 5؍ افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔  یہ حادثہ کل صبح 10؍ بجے کے قریب پیش آ یا۔
مقامی ساکنان نے زخمیوں کو فوراً سین گائوں کے دیہی ہسپتال پہنچا یا لیکن وہاں کوئی ڈاکٹر دستیاب نہیں تھا جس سے نا راض ہو کر زخمیوں کے رشتہ داروں اور شیو سینا کے کارکنان نے وہاںدھر نہ آ ندو لن کیا۔

***** ***** ***** 

 جالنہ ضلعے میں اِس سال اب تک سالانہ بارش کے تنا سب میںتقریباً 40؍ فیصد سے کم بارش ہوئی ہے۔ جسکی وجہ سے چھو ٹے اور در میانی آبی ذخائر ہنوز سوکھے ہیں ۔  جالنہ ضلعے میں سالا نہ بارش کا تنا سب تقریباً688.21؍ ملی میٹر ہے ۔ لیکن اِس سال اب تک صرف
273.25؍ ملی میٹر ہی بارش ہو ئی ہے۔ ہمارے نمائندے نے خبر دی ہے کہ ضلعے میں خریف موسم کی فصلوں کے لیے اب بھی اچھی بارش کا انتظا رہے۔ 

***** ***** *****

No comments:

Text - आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर - दिनांक 05.04.2026 रोजीचे सायंकाळी 06.10 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

  Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date – 05 April 2026 Time 18.10 to 18.20 Language Marathi आकाशवाणी छत्रप...