Friday, 17 March 2017

AIR News Urdu Text Bulletin, Aurangabad 17.03.2017 8.40- 8.45 am
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date - 17  March  2017
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ  :  ۱۷؍ مارچ  ۲۰۱۷
وَقت  :  صبح  ۴۰: ۸  -  ۴۵ :۸
***********************

 کل بھی اَسمبلی میں کسانوں کے قرضۂ جات کی معافی کے معاملے پر حکومت اَور حزبِ اِختلاف کے دَرمیان شور و غل اَور ہنگامہ آرائی ہوتی رَہی۔ وَزیرِ اَعلیٰ دیویندر فرنویس نے اِس ضمن میں وَضاحت کرتے ہوئے کہا کہ رِیاستی حکومت کسانوں کے قرضۂ جات کی معافی کی مخالف نہیں ہے بلکہ جلد ہی مرکزی حکومت سے اِس معاملے میں اِمداد طلب کی جائیگی۔ وَزیرِ اَعلیٰ نے مزید کہا کہ کسانوں کے قرض معاف کرنے کے لیے 30/ ہزار کروڑ رُوپیوں کی ضرورت ہے۔ اَگر کسانوں کے قرض معاف کردِئیے جائیں تو دیگر ترقی کے کاموں کے لیے فنڈ باقی نہیں رَہے گا۔ اُنھوں نے مزید کہا کہ 2009میں کسانوں کے قرضۂ جات معاف کیے جانے کے باوَجود کسانوں کی خود کشیوں کا تناسب کم نہیں ہوا ہے۔ فرنویس نے حزبِ اِختلاف پر اِلزام عائد کیا کہ وہ کسانوں کے قرض کے موضوع پر سیاست کررَہا ہے اَور مسلسل اِس مطالبے کی آڑ میں بینکو ںکے گھوٹالے چھپانے کی کوشش کی جارَہی ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 رِیاستی سرکار آئندہ دو دِنوں کے اَندر اَندر کسانوں کے قرض معافی کے لیے مرکزی حکومت سے اِمداد حاصل کرلیں۔یہ مطالبہ شیوسینا کی جانب سے کیا گیا ہے۔ شیوسینا کے رُکنِ اَسمبلی اَنیل کدم نے کل وِدھان بھون کے باہر صحیفہ نگاروں سے بات چیت کے دَوران کہا کہ رَواں مالی بجٹ پیش کیے جانے تک شیوسینا حکومت کی حمایت کرے گی‘ تاہم اَگر حکومت کسانوں کے قرض معاف کرنے میں ناکام رَہی تب مالی بجٹ کی شیوسینا مخالفت کریگی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 کسانوں کی قرض معافی کے معاملے پر رِیاستی حکومت سنجیدہ نہیں ہے اَور اَسمبلی میں وَزیرِ اَعلیٰ نے اِس ضمن میں گمراہ کُن بیان دِیا ہے۔ یہ بات اَسمبلی میں حزبِ اِختلاف رَہنما رادھا کرشن وِکھے پاٹل نے کہی ہے۔ کل ممبئی میں صحیفہ نگاروں سے بات چیت کے دَوران پاٹل نے کہا کہ حکومت ٹھوس اِقدامات کرنے کے بجائے حزبِ اِختلاف پر بے بنیاد اِلزام تراشی کررَہی ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ کسانوں کے قرضۂ جات کی معافی کے بغیر کانگریس اَیوان کی کاروائی چلنے نہیں دیگی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 معروف گلوکارہ بیگم پروین سلطانہ کو بھارَت رَتن پنڈت بھیم سین جوشی لائف ٹائم اَچیومنٹ ایوارڈ دِیا جائیگا۔ آج جلگائوں میں انہیں یہ ایوارڈ دِیا جائیگا۔ پانچ لاکھ رُوپئے نقد‘ سپاس نامہ اَور مومنٹو پر یہ ایوارڈ مشتمل ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 علاج معالجہ کے لیے دَرکار 22/ ضروری آلات پر قیمت ِ فروخت دَرج کرنا لازِمی قرار دِیا گیا ہے۔ اِس میں اَمراضِ قلب کے لیے اِستعمال کیے جانے والے Stents, Lences  ‘ خون کے بیگ وَغیرہ بھی شامل ہیں۔ اَدوِیات کی قیمتوں کے تعین کی قومی اَتھاریٹی نے یہ فیصلہ کیا ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 مراٹھواڑہ میں بے موسمی بارِش اَور ژالہ باری سے فصلوں کے ہوئے نقصانات کا معائنہ کرکے اَندرون آٹھ یوم رِپورٹ تیار کی جائے۔ یہ ہدایت شعبۂ زِراعت کے مملکتی وَزیر سدا بھائو کھوت نے دی ہے۔ کل لاتور میں فصلوں کے ہوئے نقصان سے متعلق محکمۂ زِراعت اَور محصول کے حکام کا ایک اِجلاس جناب کھوت نے طلب کیا تھا۔ اُنھوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ وہ اِس بات کا خیال رَکھے کہ ایک بھی کسان جس کا نقصان ہوا ہو وہ جائزے سے چھوٹنے نہ پائے۔ اِس سے قبل جناب کھوت نے اَوسہ تعلقہ کے چار قصبات جاکر فصلوں کے نقصان کا معائنہ کیا۔ شولا پور ضلع کے مقام پنڈھر پور میں بھی جناب کھوت نے فصلوں کا معائنہ کیا۔
 شیوسینا کے سابق رُکنِ اَسمبلی اوم راجے نمباڑکر نے کل عثمان آباد اَور کلمب تعلقوں میں فصلوں کے ہوئے نقصانات کا جائزہ لیا۔
 عثمان آباد ضلع میں تقریباً 6/ ہزار 772/ ہیکٹر زَمین پر کی فصلیں حالیہ بارِش میں ضائع ہوگئی ہے۔ یہ بات عثمان آباد کے ڈِپٹی کلکٹر سنیل یادو نے ہمارے نامہ نگار سے بات چیت کے دَوران کہی۔ اُنھوں نے کہا کہ گیہوں‘ جوار‘ چنا‘ وَغیرہ کی فصلوں کے ساتھ ساتھ اَنگور اَور تربوز وَغیرہ کے باغ بھی متاثر ہوئے ہیں۔
 اِس بیچ بے موسمی بارِش اَور ژالہ باری کے سبب مراٹھواڑہ کے 370/ قصبات متاثر ہوئے ہیں۔ بجلی گرنے سے پیش آئے حادِثات میں 6/ اَفراد ہلاک ہوگئے جبکہ 22/ اَفراد زَخمی ہوئے ہیں۔ اِسی طرح 30/ جانوروں کے بھی ہلاک ہونے کی اِطلاع ڈِویژنل کمشنر دَفتر نے حکومت کو رَوانہ کی ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 رِیاست میں کل سے پانی ہفتے کی شروعات ہوئی ہے۔ آئندہ 22/ مارچ تک اِس ہفتہ کا اِہتمام کیا جائے گا۔ لاتور میں ڈِپٹی کلکٹر اَننت گوہانے کے ہاتھوں اِس ہفتے کا اِفتتاح عمل میں آیا۔ اِس ضمن میں ہفتہ بھر پانی سے متعلق بیداری پر مبنی پروگرامس منعقد کیے جائیں گے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 بھارت کے ساتھ رانچی میں تیسرے کرکٹ ٹسٹ میچ میں ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بلّے بازی کا فیصلہ کرتے ہوئے آسٹریلیاء نے کل پہلے دِن اَپنی پہلی اِننگ میں چار وِکٹ پر 299/ رَن بنائے تھے۔ اُمیش یادو نے دو جبکہ رَوی چندرن اَشون اَور رَویندر جڈیجہ نے ایک ایک وِکٹ لیں۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>

No comments:

Text - आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर - दिनांक 27.04.2026 रोजीचे दुपारी 01.00 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

  Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date - 27 April 2026 Time 01.00 to 01.05 PM Language Marathi आकाशवाणी छत...