AIR News Urdu Text Bulletin, Aurangabad 18.03.2017 8.40- 8.45 am
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date - 18 March 2017
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۱۸؍ مارچ ۲۰۱۷
وَقت : صبح ۴۰: ۸ - ۴۵ :۸
***********************
صدرِ جمہورِیہ پرنب مکھرجی نے کہا ہے کہ تعلیمی اِداروں میں عدم برداشت‘ تعصب اَورمنافرت کے لیے کوئی جگہ نہیں ہونا چاہیے۔ وہ کل ممبئی یونیورسٹی کے خصوصی جلسۂ تقسیمِ اَسناد سے خطاب کررَہے تھے۔ اِس جلسہ میں سبز اِنقلاب کے رُوحِ رَواں ڈاکٹر ایم سوامی ناتھن کو صدرِ جمہوریہ کے ہاتھوں اِعزازی ڈِی لِٹ ڈِگری تفویض کی گئی۔ ممبئی یونیورسٹی کے 160/ ویں یومِ تاسیس کے سلسلے میں صدرِ جمہورِیہ کے ہاتھوں ایک خصوصی ڈاکٹ ٹکٹ کا اِجراء بھی عمل میں آیا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
رِیاست کی اِقتصادی جائزاتی رِپورٹ کل قانون ساز اَسمبلی میں پیش کی گئی۔ اِس رِپورٹ میں رِیاست کی اِقتصادی شرحِ نمو 9.4 فیصد رَہنے کی توقع ظاہر کی گئی اَور زَرعی شعبے میں ساڑھے بارہ فیصد ترقی متوقع ہے۔ رِپورٹ میں اَناج‘ تلہن اَور کپاس کی پیداوار میں اِضافہ اَور گنّے کی پیداوار میں 28/ فیصد کمی کا اَندازہ پیش کیا گیا۔ وَزیرِ مالیات سدھیر مونگٹیوار نے اَسمبلی میں مملکتی وَزیرِ خزانہ دیپک کیسرکر نے یہ رِپورٹ قانون ساز کونسل میں پیش کی۔ اِس رِپورٹ میں حکومت کی جانب سے ترقی کے دَعوئوں پر حزبِ اِختلاف کے قائد دھننجے مونڈھے نے سخت تنقید کی۔ اُنھوں نے کہا کہ اِس رِپورٹ سے خواتین اَور بچوں پر مظالم میں روز اَفزوں اِضافے‘ زَرعی پیداوار میں کمی اَور آبپاشی کی صلاحیت بڑھانے میں حکومت کی ناکامی جیسے موضوعات کھل کر سامنے آئے ہیں۔ کسانوں کے قرضۂ جات معاف کرنے کے معاملے پر کل بھی دونوں ایوانوں کی کاروائی میں حزبِ اِختلاف نے رَخنہ اَندازی کی۔
دَریں اَثناء مالی سال 2017-18 کا عام بجٹ آج اَسمبلی میں پیش ہوگا۔ دوپہر دو بجے وَزیرِ خزانہ سُدھیر مونگٹیوار قانون ساز اَسمبلی میں اَور مملکتی وَزیر دیپک کیسرکر قانون ساز کونسل میں بجٹ پیش کریں گے۔ دُوردَرشن کا سہیادری چینل اِس بجٹ کو راست ٹیلی کاسٹ کریگا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
وَزیرِ اَعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے مطالبہ کیا ہے کہ کسانوں کے قرضۂ جات معاف کرکے انہیں اِدارہ جاتی قرض فراہمی کے دَرجے میں شامل کیا جائے۔ وَزیرِ اَعلیٰ کی زیرِ قیادَت ایک نمائندہ وَفد نے وَزیرِ خزانہ اَرون جیٹلی اَور وَزیرِ زِراعت رادھا موہن سنگھ سے ملاقات کرکے یہ مطالبہ کیا۔ وَزیرِ اَعلیٰ نے کہا کہ مرکزی حکومت اِس ضمن میں ایک خصوصی اِسکیم شروع کرے اَور مہاراشٹر بھی اِس میں تعاون کرے گا۔ اُنھوں نے بتایا کہ کسانوں کے قرضے معاف کرنے کے سلسلے میں مرکزی وزراء کا رَدّ عمل مثبت رَہا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
ڈاکٹر نریندر دابھولکر اَور کامریڈ گووِند پانسرے کے قاتلوں کو گرفتار کرنے کے لیے سی بی آئی اَور رِیاستی کرائم برانچ کو مشترکہ کوشش کرنے کا حکم ممبئی عدالتِ عالیہ نے دِیا ہے۔ ڈاکٹر نریندر دابھولکر کے قتل کی تحقیقات سی بی آئی اَور پانسرے قتل کی تحقیقات رِیاستی کرائم برانچ محکمے کی خصوصی جانچ ٹیم کررَہی ہے۔ اِن دونوں اِداروں نے اَپنی تحقیقات میں پیشِ رَفت سے متعلق رِپورٹ کل عدالتِ عالیہ میں پیش کی۔ اِس کیس کی آئندہ سماعت 20/ اپریل کو ہوگی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
کلاسیکی موسیقی کے لیے رِیاستی حکومت کا بھارت رَتن پنڈت بھیم سین جوشی لائف ٹائم اَچیومنٹ ایوارڈ بزرگ گلوکارہ بیگم پروین سلطانہ کو کل جلگائوں میں دِیا گیا۔ یہ ایوارڈ 5/ لاکھ رُوپئے نقد اَور سپاسنامے پر مشتمل ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
طویل مدت سے زیرِ تکمیل اَحمد نگر۔ بیڑ۔ پرلی۔ ریلوے ٹریک پر کل پہلے مرحلے میں اَحمد نگر اَور نارائن ڈوہ کے دَرمیان کامیابی سے ٹرین چلائی گئی۔ سات ڈِبوں پر مشتمل یہ ریل گاڑی 15/ کلو میٹر چلی۔ اِس راستے پر مرحلہ وار ریلوے اِسٹیشنوں میں اِضافہ کیا جائیگا۔ کل 261/ کلو میٹر فاصلے کے اِس ریلوے ٹریک کے لیے 2800/ کروڑ رُوپئے کے فنڈ مختص کیے گئے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
وَزیرِ ریلوے سُریش پربھو نے تیقن دِیا ہے کہ ریلوے بجٹ میں معلّنہ‘ اَحمد پور سے گذرنے والی ناندیڑ۔ لاتور روڈ ریلوے لائن عنقریب شروع کی جائیگی۔ لاتور کے رُکنِ پارلیمنٹ ڈاکٹر سنیل گائیکواڑ کے ساتھ ریلوے سنگھرش سمیتی کے اَراکین نے کل نئی دہلی میں وَزیرِ موصوف سے ملاقات کی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
بیڑ ضلع میں غیر موسمی بارِش اَور ژالہ باری کے باعث فصلوں کو ہونے والے نقصانات کے پنچ نامے فی الفور مکمل کرنے کا حکم ضلع کی رابطہ وَزیر پنکجا مونڈھے نے دِیا ہے۔ کل اُنھوں نے پرلی اَور کیج تعلقے کے متاثرہ علاقوں کا معائنہ کیا۔ پرلی تعلقے میں بجلی گرنے سے ہلاک ہونے والے دو کسانوں کے خاندانوں کو حکومت کی جانب سے 4-4 /لاکھ رُوپئے کی اِمداد کے چیک بھی اُنھوں نے تقسیم کیے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
پربھنی ضلع میں بارِش اَور ژالہ باری سے 22/ ہزار ہیکٹر پر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔ ضلع کے متاثرہ سون پیٹھ۔ گنگا کھیڑ۔ پاتھری اَور دیگر تعلقوں کے کسانوں نے مطالبہ کیا ہے کہ نقصانات کا جائزہ لیکر اُنہیں فوری معاوِضہ اَدا کیا جائے۔

No comments:
Post a Comment