Sunday, 16 July 2017

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date - 16  July  2017
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ  : 16؍ جولائی  ۲۰۱۷ئ؁
وَقت  :  صبح  ۴۰: ۸  -  ۴۵ :۸
***********************
 پارلیمنٹ کامانسونی اِجلاس کل پیر سے شروع ہورہاہے۔اس کے مدّ ِ نظرلوک سبھا صدرسُمترامہاجن نے آج تمام پارٹیوں کی میٹنگ طلب کی ہے۔ اِجلاس کاکام کاج بہترین طریقے سے چلیں اس کے لئے مہاجن اس موقع پرتمام پارٹیوں کے رہنمائوں سے مددکرنے کی اپیل کریں گی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 قومی جمہوری محاذ کے صدرجمہوریہ عہدے کے لئے اُمیدواررام ناتھ کوویندنے کل ممبئی میںریاست کے اراکین پارلیمنٹ اسی طرح اراکین اسمبلی سے بات چیت کی۔شیوسیناپارٹی چیف اُدھوٹھاکرے سے ٹیلیفون پربات کرتے ہوئے کوویندنے حمایت دینے پرٹھاکرے کاشکریہ اداکیا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 رِیاست کے میونسپل کارپوریشنس کے کارپوریٹرس کے ماہانہ اعزازی رقم میںاضافہ کیاگیاہے۔اس فیصلے کے تحت ممبئی کارپوریشن کے کارپوریٹرس کو پچیس ہزارروپئے تاہم دیگرAگریڈکارپوریشن کے اراکین کوبیس ہزارروپئے ، B گریڈکارپوریشن کے اراکین کوپندرہ ہزارروپئے اسی طرح C اورDگریڈ کے کارپوریشن کے اراکین کودس ہزارروپئے اعزازی رقومات حاصل ہوگی۔ٹیلیفون،اسٹیشنری، ڈاک خرچ اورمہنگائی کے مدِ نظر یہ اضافہ کرنے کافیصلہ کیاگیاہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 شیوسینا ایکسپریس ہائی وے کے خلاف نہیںہے۔تاہم کسانوں کے ساتھ ناانصافی نہ ہو اس رول پرقائم ہے۔یہ بات شیوسینا پارٹی چیف اُدھو ٹھاکرے نے کہی۔ وہ کل ممبئی میںصحافتی کانفرنس سے مخاطب تھے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 آسان فصل قرض مہم کے تحت تمام رِیاست میں16؍ اضلاع کے 44؍ہزار790؍کِسانوں کو320؍ کروڑروپیوں کے قرض تقسیم کئے گئے۔ وَزیرامدادِ باہمی سبھاش دیشمکھ نے اس کی اطلاع دی۔مراٹھواڑہ میںپربھنی،ہنگولی،جالنہ،بیڑ،عثمان آباداورناندیڑسمیت 16؍اضلاع میں اس مہم کے تحت ایک ہزار651؍ میڑاوے لے کرقرض تقسیم کیاگیا۔چھ جون سے شروع ہوئی اس مہم پر31؍جولائی تک دیہی سطح پرعمل درآمدکیاجانے والاتھاتاہم کسانوں کی حمایت دیکھتے ہوئے اس مہم کو31؍ اگست تک بڑھادیاگیاہے۔یہ بات وَزیرموصوف نے کہی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 رِیاستی حکومت نے کِسانوں کودی گئی قرض معافی دھوکہ ہے۔ ایسی تنقیدراشٹروادی کانگریس نے کی ہے۔ناسک میںراشٹروادی کانگریس کے پارٹی اراکین کااجلاس ہوا۔اس موقع پرسابق نائب وَزیراعلیٰ اجیت پوار نے کہا کہ شیوسینا اوربھارتیہ جنتاپارٹی کے درمیان تنازعہ ایک ڈرامہ ہے۔ گئورکشک کی وجہہ سے اقلیتی سماج میںخوف وہراس کاماحول پیداہوگیا۔یہ بات رِیاستی صدرسُنیل تٹکرے نے کہی۔
 اورنگ آبادمیںبجلی چوری کرنے والے ریموٹ کنٹرول تیارکرنے والی ٹولی سمیت سات افرادکوحراست میںلیتے ہوئے دیگر پندرہ افراد پر کاروائی کی گئی۔اس میںبجلی چوری کرنے والے صارفین کے خلاف جرم داخل کیاگیاہے۔کیشور رائک واراس معاملے کے اہم مجرم کانام ہے۔پولس کمشنر یشسوی یادواورمہاوترن اسسٹنٹ منیجنگ ڈائریکٹر اوم پرکاش بکوریہ نے کل صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے اس کی اطلاع دی ۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 اس سلسلے میں راست میٹر میںتبدیلی نہ کرتے ہوئے چینی ساخت کے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے میٹر کی ریڈنگ کم کی جارہی تھی۔مجرم نے اپنے گھر میںہی یہ ریموٹ کنٹرول تیارکرنے کاکارخانہ شروع کیاتھا۔سن 2010؍ سے اسے فروخت کیاجارہاتھا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 بھارت خواتین کے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میںپہنچ گیاہے۔انگینڈ میں ڈربی کے مقام پربھارتی خواتین نے کل نیوزی لینڈ کو 186؍ رن سے شکست دی۔بھارت نے نیوزی لینڈ کے سامنے 266؍ رن کانشانہ رکھاتھا۔لیکن نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 26؍ویں اوورمیںہی محض 79؍ رن پرسمٹ گئی۔بھارت کی طرف سے راجیشوری گائیکواڑ سب سے کامیاب گیندبازرہیں۔انہوں نے صرف 15؍ رن دے کرپانچ کھلاڑیوں کوآئوٹ کیا۔
 اس سے پہلے نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کربھارت سے بلے بازی کرنے کوکہااوربھارتی خواتین نے مقررہ 50؍ اوورس میںسات وکٹ پر 265 رن بنائے ۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 

No comments:

Text - आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर - दिनांक 26.04.2026 रोजीचे सायंकाळी 06.10 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

  Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date – 26 April 2026 Time 18.10 to 18.20 Language Marathi आकाशवाणी छत्रप...