Sunday, 17 September 2017

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 17 September 2017
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۱۷ ؍ ستمبر .۲۰۱۷؁ء
وقت : صبح  ۴۰-۸ سے  ۴۵-۸
 حیدر آباد مُکتی سنگرام دِن آج منا یا جا رہا ہے۔ اورنگ آ باد کے سِدّھارتھ گارڈن میں واقع مُکتی سنگرام یادگار سے قریب اب سے کُچھ دیر بعد وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس کے ہاتھوں پر چم کُشائی کی مرکزی تقریب عمل میں آئے گی۔ بیڑ میں ضلع پولس ہیڈ کوارٹر میدان پر رابطہ وزیر پنکجا مُنڈے کے ہاتھوں ، ناندیڑ میں رابطہ وزیر ارجُن کھوتکر اور لاتور میں رابطہ وزیر سمبھا جی پاٹل نیلنگیکر کے ہاتھوں پر چم کشائی عمل میں آئے گی۔ پر بھنی کے راج گو پال اچاری گارڈن میں رابطہ وزیر گلاب رائو پاٹل اب سے کچھ دیر بعد ٹھیک 9؍ بجے تِرنگا لہرائیں گے ۔مراٹھواڑہ بھر میں اِس سلسلے میں مختلف پروگرام منعقد کیئے گئے ہیں۔
****************************
 مُکتی سنگرام دن کی منا سبت سے گور نر سی۔وِدّیا ساگر رائو نے ریاست کی عوام کو نیک خواہشات پیش کی ہیں۔ حیدر آ باد مُکتی سنگرام کے تعلق سے نئی نسلوں کو آ گا ہی کی غرض سے لاتور کے نیانیشور کالج کے لیکچرربھائو صاحب اوما ٹے نے ایک ویب سائٹ بھی تیار کی ہے۔
****************************
 وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے کہا ہے کہ مرکز اور ریاست کی حکو متوں نے صلا حیتوں کو فروغ دینے سے متعلق پروگراموں کو فو قیت دی ہے۔ تعلیم اور روز گار کے یکساں حصول کے پرو گرام ’’کموا آ نی شِکوا‘‘ کے تحت کل ناگپور میں چیک تقسیم کیئے جانے کے ایک تعلیمی ادارے کی جانب سے منعقدہ پروگرام سے وہ خطاب کر رہے تھے۔ اُنھوں نے بتا یا کہ اقلیتی فرقے کے طلباء کے لیے600؍ سے زائد کور سیز میں
50؍ فیصد فیس معافی کی اسکیم کے تحت اب تک ایک لاکھ دس ہزار طلبا کو 260؍ کروڑ روپئے تقسیم کیئے جا چکے ہیں۔
****************************
 ریاستی زرعی تخمینہ کمیشن کے چیئر مین پاشاہ پٹیل نے کہا ہے کہ دالوں کی بر آمد پر عائد پا بندی حکو مت نے ختم کر دی ہے جس سے کسا نوں کو مونگ اور توّر کی دالوں کو ضما نتی نرخ دینے میں مدد ملیگی ۔کل لاتور میں ایک اطلا عی کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ کسا نوں کی دالیں ضما نتی نرخ پر خرید نے کے لیے مرکز اور  ریاستی حکو متوں سے مطالبہ کیا گیا ہے اور اِس کے لیے کاغذی خا نہ پُری کی جا رہی ہے۔
****************************
 ایئر مارشل پدم وِبھوشن ارجن سنگھ کل رات نئی دہلی میں چل بسے وہ98؍ برس کے تھے۔ کل صبح قلبی حملے کے بعد سے فوجی اسپتال میں اُن کا علاج جا ری تھا۔ ارجن سنگھ نے1965؁ کی جنگ اور دوسری عالمی جنگ میں بھی حصّہ لیا تھا۔
****************************
 Ryan International Educational Society کے گرو گرام میں واقع اسکول کو CBSE نے نوٹس ارسال کیا ہے۔ گذشتہ 8؍ تاریخ کو اِس اسکول میں پر دیو من ٹھا کُر نامی کمسن طالب علم کاقتل کر دیا گیا تھا۔ بورڈ نے اسکول کو حفا ظتی اقدا مات نہ کرنے پر راجسٹریشن منسوخ کر نے کی نوٹس جاری کی ہے اور اِسکول سے اندرون 15؍ یوم جواب طلب کیا گیا ۔
****************************
 ممبئی کے چیمبور میں واقع مشہور و معروف آر۔کے۔ اسٹو ڈیو میں کل زبر دست آگ لگ گئی۔ اِس آ تشزدگی میں تمام لکڑ ی کا سا مان اور اسٹو ڈیو نمبر1؍ اور2؍ پوری طرح جل کر خا ک ہو گئے۔ آتشزدگی اِتنی بھیا نک تھی کے اِسٹو ڈیو کی چھت بھی گِر پڑی ۔ تا ہم کسی جانی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔ قیاس کیا جا رہا ہے کہ آ تشزدگی کا سبب شارٹ سر کِٹ ہو سکتا ہے۔
****************************
 چو تھا  شیام رائو بودھنکر میمو ریل ایوارڈ بزرگ صحا فی شریکانت بو جے رائو کو کل اورنگ آ باد میں تفویض کیا گیا۔
 بزر گ صحا فی جئے دیوڈوڑے نے اُنھیں یہ ایوارڈ دیا۔
****************************
 اورنگ آ باد میں کل صبح ایک تیزرفتار جیپ کی زد میں آ کر4؍ افراد ہلاک اور ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔ کل صبح ساڑھے چھے بجے کیمبرِج اسکول سے قریب پیش آئے اِس حادثے میں چاروں افراد جائے حادثے پر ہی ہلاک ہو گئے ۔ جبکہ ایک شخص خانگی اسپتال میں زیر علاج ہے۔ بتا یا جا تا ہے کہ ہلاک ہو نے والے افراد صبح چہل قدمی کے لیے نکلے تھے۔ حادثے کے بعد جیپ ڈرائیور فرار ہو گیا۔
****************************
ٓ اورنگ آباد میں جاری بجلی کی لوڈ شیڈنگ فوری بند کر نے کے مطالبے پر کل مجلس اتحاد المسلمین اور شیو سینا کے کار کنوں نے مہا وِترن کمپنی کے دفتر پر احتجا جی جلوس نکا لا  پولس کی جانب سے اِن کار کنوں کو روکے جانے کے با وجود یہ کار کن مہا وِترن کے ڈائریکٹر اوم پر کاش بکو ریا کے دفتر میں داخل ہو گئے اور لوڈ شیڈنگ فوری بند کیئے جانے کا مطالبہ کیا۔
****************************
 کوریا اوپن سوپر سیریز بیڈ مِنٹن ٹور نا منٹ میں بھارت کی پی۔وی۔ سندھو خواتین کے سنگلز فائنل میں داخل ہو گئی ہیں۔
کل ہوئے سیمی فائنل میں اُنھوں نے چین کی بِنگ جِیا او کو 10-21؍،21-17؍ اور16-21 سے شِکست دی۔ آج فائنل میں پی۔وی۔سندھو کا مقابلہ جا پان کی نوجو می او کو ہا را سے ہو گا۔
****************************
 بھا رت اور آسٹریلیا کے ما بین 5؍ ایک روزہ بین الاقوامی کر کٹ میچوں کی سیریز کا آج سے آ غاز ہو رہاہے۔
چینائی کے ایم۔چِدّمبّرم اسٹیڈیم میں دو پہر دیڑھ بجے سے پہلا میچ کھیلا جا ئے گا۔
****************************

 

No comments:

Text - आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर - दिनांक 31.05.2026 रोजीचे सायंकाळी 06.10 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

  Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date – 31 May 2026 Time 18.10 to 18.20 Language Marathi आकाशवाणी छत्रपती...