Sunday, 17 June 2018

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date - 17  June  2018
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ  :  17؍جون   ۲۰۱۸ئ؁
وَقت  :  صبح  ۴۰: ۸  -  ۴۵ :۸
***********************
 عیدالفطر کل ملک بھر میںمذہبی عقیدت اورجوش وجذبے کے ساتھ منائی گئی۔ایک ماہ تک روزے رکھنے اورتراویح ومختلف عبادات کے بعد رمضان المبارک کے اختتام پرکل صبح مختلف مقامات پربندگان توحید نے نمازعیدالفطر اداکی۔اوربعد میںایک دوسرے کومبارکباددی۔عیدگاہوں اورمختلف مساجد میںنمازعید کی ادائیگی کے بعد پوری امت کے اتحاداورامن کے لئے رقت آمیز دعائیں کی گئیں۔اورنگ آبادمیںچھائونی،عثمان پورہ اورروضہ باغ کی عیدگاہوں کے علاو متعددچھوٹی وبڑی مساجدمیںمسلمانوں نے اللہ کی نعمتوں کاشکراداکرتے ہوئے نمازاداکی۔
 مراٹھواڑہ کے تمام اضلاع میںبھی عیدرمضان روایتی عقیدت اورجوش وجذبے کے ساتھ منائی گئی۔جالنہ میںجوناجالنہ کی عیدگاہ ، لاتور میں بارشی روڈپرواقع عیدگاہ میدان اورپربھنی کی عیدگاہ کے علاوہ شہروں اورقصبوں کی مساجد میںبھی نمازاداکی گئی۔
 لاتور کے رابطہ وزیرسنبھاجی پاٹل نیلنگیکر نے عیدگاہ میدان پربعدنمازمسلم بھائیوں سے ملاقات کرکے انہیں عید کی مبارکبادپیش کی۔ناندیڑ میں رکن پارلیمنٹ اشوک چوہان، رکن اسمبلی امرراجورکراوررکن اسمبلی ڈی پی ساونت سمیت متعدداہم شخصیات نے عیدگاہ میںمسلم عوام سے مل کرانہیں مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کااظہارکیا۔
 اس میٹھی عیدپرروایات کے مطابق تمام مسلم گھرانوں میںشیرقورمہ سوّیاں اوردیگر روایتی پکوانوں کے ساتھ رشتہ داروں اور پڑوسیوں کی مدارات کی گئی۔عید کے پرمسرت موقع پربچوں نے رشتہ داروں سے ملنے کے علاوہ تفریحی مقامات پرجاکرعیدمنائی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 امریکہ کی معروف اوریکل کمپنی ممبئی میںجدید طرزکااطلاعاتی اورڈاٹاسینٹر تعمیرکریگی۔وزیراعلیٰ دیویندرپھڑنویس نے اپنے دورہ امریکہ کے دوران کل سان فرانسکومیں اوریکل کے چیف ایگزیکٹیو سیفرا کیٹنر سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران انہوںنے کمپنی کواس مرکز کے قیام کے لئے ضروری مدد دینے کاتیقن دیا۔وزیراعلیٰ دفتر سے جاری کردہ اطلاعات میںبتایاگیاہے کہ اس ملاقات میںعوام کے لئے ضروری خدمات کی فراہمی موثر بنانے کے لئے آرٹیفیشل انٹلیجنس کااستعمال کرنے کی غرض ایک خصوصی گروپ قائم کرنے پربھی اتفاق ہوا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 سائبر سیکوریٹی سے متعلق سیمنٹ ٹیک کمپنی کے ساتھ بھی کل وزیراعلیٰ نے ایک معاہدہ کیا۔سائبر پولنگ کے حوالے سے سیمنٹیک اورمحکمہ داخلہ کی مشترکہ ٹاسک فورس کی تشکیل کااعلان بھی وزیراعلیٰ نے کیا۔قبل ازیں قائم کی گئی سائبر لیب کی تجدیداورترقی کافیصلہ بھی اس موقع پرکیاگیا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>

 وزیراعلیٰ کی زیرقیادت ریاست کے ایک نمائندہ وفد نے کل نیواڈا میں ورجن جائپر لوپ ٹیکنالوجی کے تحقیقاتی مرکزکادورہ کیا۔ کمپنی کے ڈائریکٹر اورچیف ایگزیکٹیو رآب لائیڈ نے اس موقع پراس نمائندہ وفد کوتفصیلات سے آگاہ کیا۔ممبئی پونا راستہ صرف 25؍منٹ میںطئے کرنے کے لئے تیز ترین ریلوے پروجیکٹ کے لئے ریاستی حکومت نے پہل کی ہے۔اس پروجیکٹ کے پہلے مرحلے کے طورپرپونامیٹرو اسٹیٹ ڈیولپمنٹ اتھاریٹی نے تجرباتی طورپر 15؍کلومیٹر راستے کاتعین کیاہے۔کل ہوئی ملاقات میںفیصلہ کیاگیا کہ اس پروجیکٹ کے لئے درجن ہائپرلوپ اپنے انجینئروں کی ایک ٹیم پوناروانہ کریگی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 ریاستی اسمبلی میں حزب اختلاف کے قائدراھاکرشن ویکھے پاٹل نے کہا ہے کہ ایندھن کی قیمتوں میںاضافے کابہانہ بناکرایس ٹی بس کرایوں میں 18؍فیصد اضافے کافیصلہ درحقیقت بی جے پی ،شیوسینا حکومت کی شروع کردہ لوٹ مارکاایک حصہ ہے۔کل شرڈی میںاخباری نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ زرعی قرضہ جات کے لئے ریاست بھر سے شکایات موصول ہورہی ہیں۔لیکن حکومت کوئی قدم اٹھانے تیارنہیںہے۔تخم ریزی کے موسم میںبھی کسانوں کوقرضہ جات کے لئے وزیراعلیٰ کے غیرملکی دورے سے واپسی کاانتظارکرناپڑرہاہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 ریاست کے 11؍نگرپریشداورنگرپنچایت میں ایک ایک خالی نشست پرضمنی انتخابات کے لئے رائے دہی 15؍جولائی کوہوگی۔ریاستی انتخابی کمشنر جے ایس سہاریہ نے یہ اطلاع دی۔ووٹوں کی گنتی 16؍جولائی کوہوگی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 انسٹی ٹیوٹ آف چارٹر اکائونٹنٹس کے اورنگ آباد، لاتور،اکولہ اورامرائوتی ڈیویژن کی جانب سے اورنگ آبادمیں کل سے 2؍روزہ سی اے کانفرنس کاآغازہوا۔مرکزی مملکتی وزیرخزانہ شیوپرتاپ شکلا نے اس کانفرنس کاافتتاح کیا۔ اس موقع پروزیرموصوف نے سرپرستوں کوتلقین کی کہ وہ اپنے بچوں کو سی اے بنانے کے لئے راغب کریں۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>


 

No comments:

आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर - दिनांक 01.10.2026 रोजीचे दुपारी 01.00 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date - 01 October 2026 Time 01.00 to 01.05 PM Language Marathi आकाशवाणी छत...