Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad, Date: 11.09.2018 ,Time:8.40-8.45 am
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 11 September 2018
Time 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۱۱؍ستمبر۲۰۱۸
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
***** ***** *****
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوںمیں لگاتار ہورہے اضافے کیخلاف کانگریس سمیت مختلف اپوزیشن جماعتوں نے کل بھارت بند منایا۔ کانگریس صدر راہل گاندھی اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے اراکین نے دلّی میں مہاتما گاندھی کی سمادھی راج گھاٹ سے رام لیلا میدان تک جلوس نکالا۔ راہل گاندھی نے کہا کہ مرکزی حکومت نے کیا گیا کوئی وعدہ پورا نہیں کیا ہے اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت میں عوام اور کسان پریشان ہیں جبکہ صنعتکار مزے لوٹ رہے ہیں۔
دیگر ریاستوں کے علاوہ مہاراشٹر میں بھی کل بند منایا گیا۔ کانگریس کے ریاستی صدر اشوک چوہان نے ممبئی میں نا مہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریاست بھر میں بند پُرامن رہا۔ چوہان نے کہا کہ مہنگائی کی مار سے عوام پریشان ہیں اور حکومت چلانے میں وزیرِ اعظم نریندر مودی پوری طرح ناکام ہوچکے ہیں۔ اس موقعے پر کانگریس کے رہنما سنجے نروپم نے کہا کہ شیوسینا کی شمولیت کے بغیر بھی ممبئی میں بند پوری طرح کامیاب رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بند میں شیوسینا کے شامل نہ ہونے سے اُسکا اصلی چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے۔
اس بیچ مہاراشٹر نونرمان سینا نے بھی کل منائے گئے بھارت بند میں حصہ لیا۔ MNS کے کارکنوں نے ممبئی زرعی پیداوار بازار کمیٹی میں پیاز اور آلو کا کاروبار بند کروایا۔ دادر میں مہاراشٹر نونرمان سینا کی جانب سے ’’اچھے دِن‘‘ کا علامتی جنازہ نکالا گیا۔
پونے میں کانگریس‘ NCP اور MNS کی جانب سے جلوس نکالے گئے۔ رکنِ پارلیمنٹ سپریہ سولے نے اس جلوس میں شرکت کی۔ پمپری میں MNSکی خواتین کارکنوں نے راستہ روکو احتجاج کیا۔
دوسری جانب اورنگ آباد سمیت مراٹھواڑہ میں بھی بند کا اثر دیکھا گیا۔ اورنگ آباد میں اہم چوراہوں اور پٹرول پمپوں پر مختلف سیاسی جماعتوں نے مظاہرے کیے۔ NCPکی جانب سے سڈکو چوک پر دھرنا احتجاج کیا گیا‘ وہیں بائیں بازو کی جماعتوں نے پیٹھن گیٹ پر مظاہرے کیے۔ اس احتجاج میں مارکسسٹ کمیونسٹ پارٹی‘ بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی‘ سماج وادی پارٹی اور ویلفیئر پارٹی آف انڈیا جیسی سیاسی جماعتوں نے حصہ لیا۔ ہمارے نمائندوں نے بتایا کہ بیڑ‘ ناندیڑ‘ ہنگولی اور پربھنی ضلعوں میں بند کا کافی اثر دیکھا گیا‘ جبکہ عثمان آباد‘ لاتور‘ جالنہ‘ ناسک اور احمد نگر ضلعوں میں بند کا ملا جلا اثر رہا۔
***** ***** *****
دریں اثناء بھارت بند کے دوران کل ملک کے مختلف حصوں میں ہوئے تشدد پر بھارتیہ جنتا پارٹی نے کانگریس صدر راہل گاندھی سے سوال پوچھے ہیں۔ BJP رہنما اور مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے کہا کہ جمہوریت میں ہرکسی کو حکومت کی مخالفت کرنے کا حق حاصل ہے تاہم تشدد کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے۔ نئی دلّی میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے روی شنکر پرسادنے الزام لگایا کہ عام لوگ بند میں شامل نہیں ہورہے تھے جس کے بعد اپوزیشن جماعتوں کے کارکنوں نے زبردستی بازار اور دُکانیں بند کروائیں اور ٹریفک کی آمد و رفت میں رخنہ ڈالا۔ پرساد نے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے پیچھے بین الاقوامی عوامل کارفرما ہیں اور حکومت مہنگائی میں کمی لانے کی پوری کوشش کررہی ہے۔
***** ***** *****
مہاراشٹر کے وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے کہا ہیکہ یونیورسٹیوں کو چاہیے کہ وہ روزگار کے حصول کو مرکوز رکھتے ہوئے اپنا نصاب ترتیب دیں۔ اعلیٰ تعلیم سے متعلق قائم کیے گئے کمیشن ’’ماہیڈ‘‘ کی کل ممبئی میں وزیرِ اعلیٰ کی صدارت میں میٹنگ ہوئی، جس میں انھوں نے یہ بات کہی۔ انھوں نے کہا کہ تعلیم کا معیار بلند ہونا چاہیے۔ تعلیم کے ریاستی وزیر ونود تائوڑے نے میٹنگ میں بتایا کہ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے مقصد سے ریاست کے کس حصے میں کتنی سرمایہ کاری ہوئی ہے اس کی تفصیلات محکمۂ صنعت سے حاصل کی جائیگی اور اس کے مطابق تعلیمی نصاب مرتب کیے جائیں گے۔
***** ***** *****
انسانی وسائل کے فروغ کے مرکزی وزیر پرکاش جائوڑیکر نے کہا ہیکہ تحقیق اور ہنر مندی کے فروغ پر مبنی تعلیم حکومت کی ترجیحات میںشامل ہے۔ جالنہ کے JES کالج میں منعقدہ کانفرنس میں کل جائوڑیکر نے یہ بات کہی۔
اس موقعے پر بی جے پی کے ریاستی صدر اور رکنِ پارلیمنٹ رائو صاحب دانوے اور ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر بی اے چوپڑے بھی موجود تھے۔ جائوڑیکر نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت نے ایک لاکھ دس ہزار کروڑ روپئے مختص کیے ہیں تاکہ کوئی بھی طالب ِ علم معاشی حالات کی بناء پر تعلیم سے محروم نہ رہے۔
***** ***** *****
کسان اور کھیت مزدور پنچایت کی جانب سے کل ناندیڑ میں ضلع کلکٹر دفتر پر ہلّہ بول آندولن کیا گیا۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ کسانوں کے فصل قرض معاف کیے جائیں اور وزیرِ اعظم فصل بیمہ منصوبے کے فائدے انہیں بھی پہنچائے جائیں۔
***** ***** *****
عثمان آباد ضلعے کی Natural Sugar & Allied Industries نامی شکر کارخانے نے گنا اُگانے والے کسانوں کی جنوری سے مارچ ان تین مہینوں کی اضافی واجب الادا رقم ادا کردی ہے۔ کارخانے کی جانب سے جاری کیے گئے تحریری بیان میں یہ اطلاع دی گئی۔
***** ***** *****
بھارت اور انگلینڈ کے درمیان لندن میں جاری پانچویں اور آخری کرکٹ ٹسٹ میچ میں کل کھیل ختم ہونے تک بھارت نے تین وکٹ کے نقصان پر 58/ رن بنالیے ہیں۔ اس سے پہلے انگلینڈ نے 8/ وکٹ کے بدلے 423/ رنوں پر اپنی دوسری اننگز کے خاتمے کا اعلان کردیا۔ اس کے بعد انگلینڈ کو 464/ رنوں کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

No comments:
Post a Comment