Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad, Date: 08.09.2018 ,Time:8.40-8.45 am
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 08 September 2018
Time 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۸؍ستمبر۲۰۱۸
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
***** ***** *****
درجِ فہرست ذاتوں اور قبائل پر مظالم کی انسداد سے متعلق قانون کی شقوں کو منسوخ کرنے سے سپریم کورٹ نے انکا ر کردیا ہے۔ مرکزی حکومت نے پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس میں اس قانون میں ترمیم کرکے قانون کی بیشتر گنجائشوں کو حسب ِ سابق بحال کردیا تھا۔ اس پر اعتراض کرنے والی متعدد درخواستیں سپریم کورٹ میں داخل کی گئیں۔ اس خصوص میں کل سماعت کے دوران عدا لت نے ان بحال شدہ شقوں کو منسوخ کرنے سے انکار کردیا اور حکومت کو ہدایت کی کہ وہ اندرونِ 6/ ہفتے اپنا مؤقف عدالت میں پیش کرے۔
***** ***** *****
سپریم کورٹ نے ہدایت دی ہے کہ گئو رکشکوں اور ہجوم کے ذریعے کیے جانے والے حملوں کے تعلق سے عدالت ِ عظمیٰ کی جانب سے جاری رہنما خطوط پر تمام ریاستی حکومتیں آئندہ ہفتے بھر میں عمل درآمد کریں۔ اس خصوص میں کل ہوئی سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ ان حملوں کے معاملے میں گذشتہ 17/ جولائی کو دئیے گئے فیصلے پر عمل درآمد سے متعلق رپورٹ صرف 11/ ریاستوں ہی نے پیش کی ہے۔ عدالت ِ عظمیٰ نے انتباہ دیا کہ اس سلسلے میں رپورٹ پیش نہ کرنے والی ریاستوں کے چیف سیکریٹریز کو عدالت میں حاضر ہونا پڑے گا۔
***** ***** *****
مرکزی وزیرِ داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو سستے داموں میں طبّی خدمات فراہم کرنے کیلئے کام کررہی ہے۔ وزیرِ موصوف کل نئی دہلی میں ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے عمر رسیدہ افراد کو طبّی خدمات کی فراہمی کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں۔
اس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مملکتی وزیر برائے صحت ِ عامّہ اشونی کمار چوبے نے کہا کہ تمام میڈیکل کالجوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ اسپتالوں میں 30/ بستر بزرگ شہریوں کیلئے محفوظ رکھیں۔
***** ***** *****
مرکزی وزیرِ کھیل کرنل راجیہ وردھن سنگھ راٹھوڑ نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت کی جانب سے گذشتے جنور ی میں شروع کیے گئے ’’کھیلو انڈیا‘‘ پروگرام کے مثبت اثرات دولت ِ مشترکہ اور ایشیائی کھیل مقابلوں میں نظر آئے۔ آکاشوانی کو دئیے گئے انٹرویو میں وزیرِ موصوف نے یہ بات کہی۔ انھوں نے بتایا کہ ملک کے 90/ فیصد ایتھلیٹ دیہی علاقوں سے ہیں۔ راٹھوڑ نے دیہی علاقوں کے باصلاحیت کھلاڑیوں کا فخر کے ساتھ ذکر کیا۔ جنوری کوریا کے چانگ وون میں جاری عالمی نشانے بازی کے مردوں کے دس میٹر ایئر رائفل مقابلے میں سونے کا تمغہ حاصل کرنے والے ہردئے ہزاریکا کو مبارکباد پیش کی۔
***** ***** *****
ریاست کے 32/ کھلاڑیوں کا سرکاری ملازمتوں میں تقرر کیا گیاہے۔ وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے اپیل کی ہے کہ کھیلوں کو پیشے کی نظر سے دیکھیں اور قومی اور بین الاقوامی مقابلوں میں تمغے جیت کر ریاست اور وطن کا نام روشن کریں۔ وزیرِ اعلیٰ کے ہاتھوں کل ناگپور میں خواتین کی قومی جونیئر مکے بازی مقابلوں میں کامیابی حاصل کرنے والی کھلاڑیوںمیں انعامات تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ نے ناگپور کھیل اسٹیڈیم میں مکے بازی اکیڈمی کے قیام سمیت دیگر کھیلوں کے لیے ضروری سہولیات فراہم کرنے کا تیقن دیا۔
***** ***** *****
ریاستی حکومت نے اورنگ آباد ضلع کے مہیسمال‘ ایلورہ‘ خلدآباد اور سولی بھنجن سیاحتی مقامات کے لیے 438/ سو کروڑ 44/ لاکھ روپیوں کے ترقیاتی منصوبے کو منظوری دی ہے۔ ریاستی وزیرِ خزانہ سدھیر منگنٹیوار نے کل ممبئی میں ہوئی میٹنگ میں یہ اعلان کیا۔ اس موقع پر انھوں نے پانچ مراحل میں کیے جانے والے ترقیاتی کاموں کو تیزی سے مکمل کرنے کے لیے فروغِ سیاحت کارپوریشن کی جانب سے 50/ کروڑ اور محکمۂ جنگلات سے 2/ کروڑ روپیوں کا فنڈ فوری طور پر فراہم کرنے کی ہدایت دی۔
***** ***** *****
اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کے غیر قانونی تعمیرات مخالف دستے کے سربراہ سی ایم ابھنگ اور بلڈنگ انسپکٹر سچن دوبے کو 50/ ہزار روپئے رشوت لیتے ہوئے انسدادِ رشوت ستانی محکمے کی ٹیم نے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ ان افسران نے بغیر اجازت عمارت تعمیر کرنے والے ایک شخص کی تعمیراتی اشیاء ضبط کرکے تعمیری کام روک دیا تھا۔ کام دوبارہ شروع کرنے اور ضبط شدہ اشیاء واپس کرنے کیلئے ابھنگ اور دوبے نے اس شخص سے 50/ ہزار روپئے رشوت مانگی تھی۔
***** ***** *****
اورنگ آباد کے ضلع کلکٹر اُدئے چودھری نے ضلع کے شہریوں کو تلقین کی ہے کہ فہرست رائے دہندگان میں اپنے نام موجود ہونے یا نہ ہونے کی تصدیق کریں۔ انھوں نے کہا کہ ووٹر لسٹ میں ناموں کو درست کرنے‘ نئے نام شامل کرنے یا فہرست سے نام نکالنے کا عمل جاری ہے اور فہرست رائے دہندگان کا مسودہ ضلع کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔ اس سلسلے میں اعتراضات آئندہ 31/ اکتوبر تک قبول کیے جائیں گے۔
***** ***** *****
محصول کے ریاستی وزیر چندر کانت پاٹل نے وضاحت کی ہے کہ وہ سیاست سے سبکدوشی اختیار نہیں کریں گے۔ اس بارے میں ذرائع ابلاغ کی خبروں کے بعد وزیرِ موصوف نے یہ وضاحت کی۔ انھوں نے کہا کہ انتخابات میں حصہ لینے یا نہ لینے کا فیصلہ پارٹی کے ہاتھ میں ہوتا ہے۔ اس لیے انتخابات میں حصہ نہ لینے کا سوال ہی نہیں اُٹھتا۔ انھوں نے مزید کہا کہ انتخابات نہ لڑنے کے میرے بیان کے غلط معنی لیے گئے۔ پاٹل نے کل ممبئی۔ گوا شاہراہ کا معائنہ کیا‘ جس کے بعد نامہ نگاروں سے وہ مخاطب تھے۔

No comments:
Post a Comment