Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad, Date : 10.08.2019 , Time : 8.40-8.45 AM
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 10 August 2019
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۱۰؍ اگست ۲۰۱۹
وَقت : ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
***** ***** *****
کولہاپور اور سانگلی اضلاع کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے اب تک تقریباً ڈھائی لاکھ شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جاچکا ہے۔ آفاتِ سماوی سے نمٹنے والے قومی اور ریاستی دستے‘ بری اور بحری افواج نیز ساحلی حفاظتی دستے جنگی پیمانے پر امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ وزیرِ محصول چندر کانت پاٹل نے اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے یہ اطلاع دی۔
***** ***** *****
سانگلی کے ضلع کلکٹر ڈاکٹر ابھیجیت چودھری نے کہا ہے کہ ضلع میں سیلابی پانی کی سطح میں کمی واقع ہورہی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ طغیانی سے نمٹنے کیلئے ضلع میں 76/ بوٹس دستیاب ہیں۔ فی الحال سانگلی واڑی علاقے میں تین ہزار غذائی پیکٹس‘ ہیلی کاپٹرس اور چھوٹی کشتیوں کے ذریعے متاثرین تک پہنچائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ شہر کیلئے پانچ ہزار پیکٹس اور پانی کی بوتلیں کشتیوں کے ذریعے مختلف مقامات تک پہنچائی جارہی ہیں۔
***** ***** *****
نندوربار ضلع میں بھی سیلابی صورتحال سنگین ہے۔ شہادا اور اکل کوا اور دیگر دیہاتوں سے 200/ سے زائد خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیاہے۔ مختلف ندیوںاور برساتی نالوں میں طغیانی کے باعث پلوںکے اوپر سے پانی بہہ رہا ہے جس کے سبب ضلع کی ایس ٹی کارپوریشن کی بسوں کی آمد و رفت بند کردی گئی ۔ دھولیہ میں شدید بارش کے سبب کل بھی اسکول بند رکھے گئے۔ ضلع سے دیگر علاقوں کو جانے والی بس خدمات بھی معطل رہیں۔ ضلع کے 9/ درمیانی آبی منصوبے لبریز ہوچکے ہیں۔
***** ***** *****
امراوتی میں مسلسل بارش کے باعث ندیوں اور برساتی نالوں کا پانی پلوں کے اوپر سے بہہ رہا ہے، جس کی وجہ سے اہم ریاستی شاہراہ بند ہے۔ ضلع انتظامیہ کے مطابق موسلا دھار بارش کے سبب کئی ایک دیہاتوں سے رابطہ منقطع ہوچکا ہے۔ دریا پور تعلقے کے سانگولہ میں محکمہ ذخیرۂ آب کے چھوٹے زرعی تالاب کے پھٹنے سے فصلوں کا بڑے پیمانے پر نقصان ہوا۔
***** ***** *****
اسی دوران مہاراشٹر‘ گجرات‘ کرناٹک اور کیرالا میں پیدا شدہ صورتحال کے پیشِ نظر امدادی کاموں کی غرض سے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے قائم شدہ مرکزی خصوصی فورس کے 83/ دستے روانہ کیے جارہے ہیں۔ مرکزی وزارتِ داخلہ نے بتایا کہ ان ریاستوں میں پہلے سے موجود 173/ ٹیموں کے ساتھ یہ تازہ دم 83/ دستے کام کرینگے۔
***** ***** *****
مہاراشٹر نونرمان سینا کے سربراہ راج ٹھاکرے نے ملک میں بڑھتی بیروزگاری اور صنعتی شعبے میں کساد بازاری جیسے مسائل پر مرکزی حکومت کی پالیسیوں پر شدید نکتہ چینی کی ہے۔ کل ممبئی میں پارٹی عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انھوںنے کہا کہ ملک کو درپیش سنگین مسائل توجہ ہٹانے کیلئے مرکزی حکومت دفعہ 370/‘ رام مندر اور طلاقِ ثلاثہ قانون جیسے موضوعات کو ہوا دے رہی ہے۔ انھوں نے اس الزام کا اعادہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ملک کے 371/ لوک سبھا حلقوں میں انتخابی بدعنوانی کی گئی۔ راج ٹھاکرے نے کہا کہ کشمیر کی طرح ہی مہاراشٹر کے بھی ٹکڑے کیے جانے کا خدشہ ہے۔
***** ***** *****
66/ ویں قومی فلم ایوارڈز کا کل اعلان کردیا گیا۔ فلم ’’ناڑ‘‘ کے کمسن اداکار شرینواس پوفڑے کو بہترین چائلڈ ایکٹر‘ اور ناڑ فلم کے ہدایت سدھاکر ریڈی کو بہترین ڈیبوٹنٹ ڈائریکٹر کا ایوارڈ دیا جائیگا۔ ہندی فیچر فلم ’’اندھا دھند‘‘ کو بہترین فلم قرار دیا گیا ہے جبکہ ’’بھونگا‘‘ بہترین مراٹھی فلم قرار پائی۔ اداکار آیوشمان کھرانا اور وِکی کوشل کو مشترکہ طور پر بہترین اداکار کا ایوارڈ دیا جائیگا۔ تیلگو فلموں کی اداکارہ کیرتی سریش کو بہترین اداکارہ قرار دیا گیا۔ بہترین گلوکارہ بندومنی اور بہترین پلے بیک گلوکارایوارڈ اریجیت سنگھ کو دیا جائیگا۔
***** ***** *****
سعودی عرب میں آج دُنیا بھر سے آئے 25/ لاکھ عازمین حج کا رُکنِ اعظم وقوفِ عرفہ ادا کررہے ہیں۔ لبیک کی صدائوں کے ساتھ لاکھوں عازمین آج نمازِ فجر ہی سے منیٰ سے میدانِ عرفات کیلئے روانہ ہونا شروع ہوگئے۔ یہاں پر دُعائوں اور ظہر و عصر کی ادائیگی کے بعد مغرب سے قبل وہ مزدلفہ روانہ ہونگے۔ دوسری جانب آج مکۂ مکرمہ میں غلافِ کعبہ کی تبدیلی بھی عمل میں آرہی ہے۔
***** ***** *****
جدوجہد ِ آزادی کی بھارت چھوڑو تحریک کی 77/ ویں سالگرہ کی مناسبت سے کل شام صدرِ جمہوریہ رام ناتھ کووند نے نئی دہلی میں ملک بھر کے مجاہدینِ آزادی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اس تقریب میں مہاراشٹر کے 9/ مجاہدینِ آزادی کا بھی استقبال کیا گیا۔
***** ***** *****
جائیکواڑی ڈیم کی دائیں کنال سے کل بیڑ ضلع کے ماجلگائوں ڈیم کیلئے پانی چھوڑا گیا۔ جائیکواڑی آبی منصوبے میں فی الحال تقریباً 75/ فیصد آبی ذخیرہ ہوچکا ہے اور اب بھی 31/ہزار گھن فٹ فی سیکنڈ کی رفتار سے ڈیم میں پانی کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

No comments:
Post a Comment