Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad, Date: 14.08.2017, Time : 8.40 to 8.45 AM
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date - 14 August 2017
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۱۴؍ اگست ۲۰۱۷
وَقت : صبح ۴۰: ۸ - ۴۵ :۸
***********************
راجیہ سبھا میں حزبِ اختلاف رہنما غلام نبی آزاد نے کہا ہے کہ مرکز کی بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت انگریزوں کی طرز پر ’’تقسیم کرو اور حکومت کرو‘‘ کے نظریے کو اپناکر حکمرانی کررہی ہے۔ غلام نبی آزاد سابق وزیرِ اعظم اندرا گاندھی کی پیدائش کی صد سالہ تقریبات کے افتتاح کے لیے کل اورنگ آباد تشریف لائے تھے۔ اس موقع پر اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے آزاد نے کہا کہ وزیرِ اعظم نریندر مودی انتخابات کے دوران کیے گئے سارے وعدے بھول چکے ہیں اور وہ صرف اپنی ذاتی ایجنڈے پر عمل آوری میں مصروف ہیں۔ مودی پر تنقید کرتے ہوئے آزاد نے کہا کہ وزیرِ اعظم نے انتخابی تشہیر کے دوران دس کروڑ نوکریوں کے مواقع پیدا کرنے اور کسانوں کے زرعی مال کی لاگت اور اس پر 50% منافع دینے جیسے تیقن دئیے تھے جنھیں وہ اب بھول بیٹھے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ آج کسان خود کشی کررہے ہیں اور اس جانب وزیرِ اعظم مودی بالکل توجہ نہیں دے رہے ۔ مودی کے بیرونی ممالک دوروں پر طنز کرتے ہوئے غلام نبی آزاد نے کہا کہ ان سب کے دوران مودی جملہ 65/ ممالک کے دورے کرنا نہیں بھولے جن میں اُن کے امریکہ کے پانچ دورے شامل ہیں۔
غلام نبی آزاد نے ملک کی موجودہ صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں سنگھ پریوار کے علاوہ خواتین‘ اقلیتیں‘ دلت‘ نوجوان‘ کسان‘ ذرائع ابلاغ اور کوئی بھی محفوظ نہیں ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
بھارت اور برطانیہ کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون کے تحت ناگپور میں قائم کی جانے والی ملک کی پہلی ’’Medicity‘‘ کا کل وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس کے ہاتھوں سنگِ بنیاد رکھا گیا۔ ’’Medicity‘‘ بھارت اور برطانیہ کا مشترکہ پروجیکٹ ہوگا۔ ملک بھر میں اس طرح کے گیارہ Medicities قائم کیے جائیں گے۔ وزیرِ اعظم نریندر مودی کے 2015ء میں برطانیہ دورے کے دوران اس معاملے پر اتفاقِ رائے ہوئے تھا۔ اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ پھڑنویس نے کہا کہ Medicity میں ایک ہزار بستروں والا اسپتال قائم کیا جائیگا۔ اس کے علاوہ میڈیکل کالج‘ نرسنگ کالج‘ مختلف کھیلوں‘ پرنایام اور یوگا کے لیے سہولتیں بھی دستیاب ہوں گی۔ پھڑنویس نے کہا کہ Medicity پروجیکٹ آئندہ تین سالوں میں مکمل کرلیا جائے گا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
مہاراشٹر میں بارش نہ ہونے سے پیدا ہوئی صورتحال کو قلّت زدہ صورتحال کے طور پر ظاہر کرنے کا مطالبہ کانگریس نے ریاستی حکومت سے کیا ہے۔ اندرا گاندھی پیدائش کی صد سالہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے ریاستی صدر اشوک چوہان نے کہا کہ گذشتہ تین مہینوں سے بارش کے نہ ہونے سے فصلیں تباہ ہوگئی ہیں اور حکومت کو فوراً ضروری اقدامات کرنے چاہئیں۔ اشوک چوہان نے ریاستی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیرِاعلیٰ دیویندر پھڑنویس بدعنوان وزیروں کی پشت پناہی کررہے ہیں۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
اورنگ آباد۔ پونے شاہراہ پر گنگاپور پھاٹے کے قریب خانگی بس اور جیپ کے درمیان ہوئے تصادم میں جیپ میں سوار کانگریس کے مہاراشٹر سیکریٹری سنجے چوپانے کی موت ہوگئی جبکہ دیگر تین افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ کل شام چھ بجے یہ حادثہ پیش آیا۔
حادثہ اُس وقت پیش آیا جب جیپ کا ڈرائیور جیپ پر کنٹرول کھو بیٹھا۔ جیپ پہلے ڈوائیڈر سے ٹکرائی اور پھر مخالف سمت سے اورنگ آباد کی جانب آرہی بس سے متصادم ہوگئی۔ جیپ میں سوار سبھی افراد اورنگ آباد میں اندرا گاندھی پیدائش کی صد سالہ تقریب میں شرکت کے بعد ممبئی لوٹ رہے تھے۔ زخمیوں کا اورنگ آباد میں علاج جاری ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
جالنہ میں کل جمعیۃ العلمائِ ہند کی جانب سے امن مارچ نکالا گیا۔ شہر کے چھترپتی شیواجی مہاراج مجسّمے سے شروع ہوا یہ جلوس سرسوتی بھون اسکول پر اختتام پذیر ہوا۔ پربھنی ضلع کے سون پیٹھ اور‘ اورنگ آباد ضلعے کے سلوڑ تعلقے میں بھی اسی طرح کے اَمن جلوس نکالے گئے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
صدرِ جمہوریہ رام ناتھ کووِند 71/ ویں یومِ آزادی سے ایک دن پہلے آج شام سات بجے ملک سے خطاب کریں گے۔ اُن کا یہ نشریہ آکاشوانی کے پورے قومی نیٹ ورک سے سنا جاسکے گا۔ اس کے علاوہ دوردرشن کے تمام چینل بھی اسے پیش کرینگے۔ اُنکی ہندی تقریر کے بعد انگریزی میں یہ نشریہ ہوگا۔ دوردرشن کے علاقائی چینلوں سے علاقائی زبانوں میں بھی اُنکی تقریر نشر کی جائیگی۔ آکاشوانی رات 8/ بجے سے اپنے متعلقہ علاقائی اسٹیشنوں سے علاقائی زبانوں میں ان کی تقریر کا ترجمہ پیش کرے گا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
بھارت اور سری لنکا کے درمیان کینڈی میں جاری تیسرے کرکٹ ٹسٹ مقابلے میں بھارت نے سری لنکا کو فالو آن دیتے ہوئے مقابلے پر اپنی گرفت مضبوط کرلی ہے۔ بھارتی گیند بازوں نے پہلی اننگز میں محض 135/ رنوں پر سری لنکا کی پوری ٹیم کو آئوٹ کردیا۔ اس سے پہلے کل صبح بھارت نے اپنی پہلی اننگز کے اختتام کا اعلان کیا۔
ہاردِک پانڈیا کے 108/ رنوں اور شکھر دھون کے 119/ رنوں کی بدولت بھارت نے پہلی اننگز میں 489/ رن بنا لیے۔ کل دن کا کھیل ختم ہونے تک سری لنکا نے دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر اُنیس رن بنالیے ہیں۔

No comments:
Post a Comment