Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad, Date: 14.09.2017 ,Time : 8.40-8.45 AM
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date - 14 September 2017
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۱۴؍ ستمبر ۲۰۱۷
وَقت : صبح ۴۰: ۸ - ۴۵ :۸
***********************
مراٹھا ریزرویشن کے مطالبے پر غور کرنے کے لیے وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے وزیرِ محصول چندر کانت پاٹل کی زیرِ صدارت کابینی ذیلی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کمیٹی میں دیواکر رائوتے‘ ایکناتھ شندے‘ گریش مہاجن اور سنبھاجی پاٹل نلنگیکر شامل ہیں۔ اس کمیٹی کو مراٹھا سماج کے رہنمائوں اور حکومت کے مابین باہمی رابطہ رکھتے ہوئے ریزرویشن مسئلے پر قابلِ قبول حل تلاش کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
سرکاری ملازمتوں میں درجۂ سوم کے ملازمین کی بھرتی کے وقت خودکُشی کرنے والے کسانوں کے افرادِ خانہ کو ترجیح دینے کا فیصلہ ریاستی حکومت نے کیا ہے۔ وزیرِ حمل و نقل دیواکر رائوتے نے بتایا کہ تمام سرکاری شعبہ جات کیلئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ اور اس خصوص میں عنقریب حکمنامہ جاری کیا جائے گا۔ وزیرِ موصوف نے اپنے محکمے کے درجۂ سوم کے ملازمین کی بھرتی کی قرار داد پیش کرتے وقت تجویز پیش کی تھی کہ حکومت کے تمام محکموں کے لیے اس طرح کا فیصلہ لیا جائے۔ انھوں نے بتایا کہ انتظامی شعبے‘ قانون و انصاف کے محکموں کی جانب سے اس تجویز کی حمایت کے بعد وزیرِ اعلیٰ نے تجویز منظور کرلی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے تمام بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ ناگپور۔ ممبئی سمردّھی ایکسپریس وے کیلئے مالی معاونت کریں۔ کل ممبئی میں بینک افسران کے ساتھ ملاقات کے دوران وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ اس شاہراہ کے باعث کسانوں کی زندگی میں حقیقی معنی میں خوشحالی آئیگی اور لاکھوں افراد کو روزگار ملے گا۔ سرکاری بینکوں کے بیشتر افسران نے اس اجلاس میں وزیرِ اعلیٰ کی ہدایت پر مثبت ردّ عمل پیش کیا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے ریاست کی زرعی اور فوڈ پروسیسنگ صنعتوں کی ترقی کے لیے تیار کردہ پالیسی کو کابینہ کی منظوری کے لیے فوری روانہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ایگریکلچر اینڈ فوڈ پروسیسنگ صنعت سے متعلق پالیسی کا جائزہ لینے کے لیے کل ممبئی میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کے دوران وزیرِ اعلیٰ نے یہ اعلان کیا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
کسانوں کے قرضہ جات کی معافی کے لیے درخواست دہی کی مدت کل 15/ ستمبر کو ختم ہورہی ہے۔ امدادِ باہمی کے وزیر سبھاش دیشمکھ نے کہا ہے کہ جن کسانوں نے قرض معافی اسکیم کے تحت درخواستیں جمع نہیں کروائی ہیںوہ فی الفور درخواستیں دیں۔ اس اسکیم کے تحت 12/ ستمبر تک 44/ لاکھ 21/ ہزار 665/ کسان خاندانوں کی درخواستیں موصول ہوچکی ہیں۔ دیشمکھ نے بتایا کہ ان درخواستوں کی جانچ کے بعد اہل قرار دئیے جانے والے کسانوں کے کھاتوں میں رقم جمع کرانے کے عمل کا آغاز ہوگا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
بی جے پی رُکنِ پارلیمنٹ نانا پٹولے نے مطالبہ کیا ہے کہ قرض معافی کے لیے کسانوں سے آن لائن درخواستیں منگوانے کی بجائے زرعی قرضوں کی عام معافی کا اعلان کیا جائے۔ کل ممبئی میں منعقدہ ایک اطلاعی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ تعمیراتِ عامّہ کے وزیرِ چندر کانت پاٹل کا بیان کسانوں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے۔ چندر کانت پاٹل نے کہا تھا کہ 10/ لاکھ سے زائد کسانوں کے کھاتے جعلی ہیں۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
ریاست بھر میں کل 15/ ستمبر کو 10 / لاکھ سے زائد طلبہ ایک ہی وقت میں فٹ بال کھیلیں گے۔ وزیر برائے کھیل ونود تائوڑے نے کل ممبئی میں اخباری نمائندوں کو بتایا کہ انڈر 17/ فٹ بال ورلڈ کپ کی مناسبت سے یہ ایونٹ منعقد کیا گیا ہے۔ وزیرِ موصوف نے بتایا کہ ’’مہاراشٹر مشن ایک ملین‘‘ اسکیم کے تحت ریاست کے 30/ ہزار اسکولوں میں ایک لاکھ فٹ بال تقسیم کیے جارہے ہیں۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
راج بھاشا ہندی دن آج ملک بھر میں منایا جارہا ہے۔ اس ضمن میں مرکزی حکومت کی جانب سے مختلف وزارتوں‘ محکموں اور دفاتر میں بہترین ہندی استعمال کرنے والے افراد کو نئی دہلی میں صدرِ جمہوریہ رام ناتھ کووِند کے ہاتھوں ایوارڈز دئیے جائیں گے۔
اس کے علاوہ ہندی سیکھنے کے لیے مختلف زبانوں کے موبائل ایپ کا اجراء بھی اس پروگرام میں عمل میںآئے گا۔
اسی دن کی مناسبت سے آکاشوانی اورنگ آباد میں بھی آج سے راج بھاشا ہندی پندھر واڑہ منایا جارہا ہے۔ اس کا افتتاح اب سے کچھ دیر بعد ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یونیورسٹی کے شعبۂ ہندی کے پروفیسر ڈاکٹر سدھاکر شینڈگے کے ہاتھوں عمل میں آئے گا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
ریاستی چیف انتخابی کمشنر جے ایس سہاریہ نے ہدایت کی ہے کہ ناندیڑ ضلع گرام پنچایت اور ناندیڑ واگھالہ میونسپل کارپوریشن انتخابات کے غیر جانبدارانہ انعقاد کے لیے ضابطۂ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے۔ وہ کل ناندیڑ میں منعقدہ ایک جائزاتی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
اورنگ آباد شہر میں کل شام بجلی کی چمک اور گھن گرج کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی۔ کل تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہی اس برسات کے باعث متعدد دُکانوں اور مکانات میں پانی داخل ہوگیا۔ شام ساڑھے چھ بجے اچانک شروع ہوئی اس زوردار برسات میں صرف پون گھنٹے میں 50/ تا 75/ ملی میٹر بارش درج کی گئی۔

No comments:
Post a Comment