Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad, Date: 16.09.2017 ,Time : 8.40-8.45 AM
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date - 16 September 2017
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۱۶؍ ستمبر ۲۰۱۷
وَقت : صبح ۴۰: ۸ - ۴۵ :۸
***********************
صدرِ جمہوریہ جناب رامناتھ کووِند نے کہا ہے کہ صاف صفائی کی ذمہ داری صرف سرکار کی نہیں ہے بلکہ ہم سب کی ہے۔ سوچھ بھارت ابھیان کے تحت کل اُتر پردیش کے کانپور میں ’’صفائی ہی خدمت‘‘ مہم کا افتتاح صدرِ جمہوریہ کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ اس موقع پر صدرِ جمہوریہ اظہارِ خیال کررہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ گندگی سماج کے لیے ایک لعنت ہے۔ اس موقع پر صدرِ جمہوریہ نے حاضرین کو صفائی کا عہد کروایا۔ دو اکتوبر کو گاندھی جینتی کے موقع پر ’’صفائی ہی خدمت‘‘ مہم اختتام پذیر ہوگی۔ اس بیچ مہاراشٹر کے وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے بھی صفائی مہم کے موقع پر کچرا نہ کرنے اور شہر کو صاف ستھرا رکھنے کا عہد کرنے کی اپیل کی ۔ ’’صفائی ہی خدمت‘‘ مہم کا کل ممبئی میں وزیرِ اعلیٰ کے ہاتھوں اس کا بھی افتتاح عمل میں آیا۔ مراٹھواڑہ میں بھی کل سے اس مہم کا آغاز ہوا۔ اورنگ آبادمیں ضلع پریشد صدر دیویانی ڈونگائونکر اور CEO مدھوکر اردڑ نے مہم کی شروعات کی۔ اس موقع پر ضلع پریشد کے ملازمین کو صفائی کا حلف دلایا گیا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
’’مہاراشٹر مشن ایک ملین‘‘ فٹبال فیسٹیول کا کل ممبئی میں وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے افتتاح کیا۔ اگلے مہینے ہونے والے Under Seventeen فٹبال عالمی کپ مقابلوں کے لیے ماحول بنانے کے مقصد سے یہ فیسٹیول منعقد کیا جارہا ہے۔ شروعات میں اس فیسٹیول میں ریاست سے قریب دس لاکھ سے زیادہ طلبہ کی شرکت کی توقع کی جارہی تھی تاہم کل شام پانچ بجے تک ریاست بھر میں 25/ لاکھ 62/ ہزار 353/ طلبہ نے فٹبال کھیل کر اس میں اپنی شرکت درج کروائی۔ کھیلوں کے ریاستی وزیر وِنود تائوڑے نے یہ اطلاع دی۔
اورنگ آباد میں بھی قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر ہری بھائو باگڑے نے فٹبال فیسٹیول کی شروعات کی۔ مختلف اسکولوں کے قریب پانچ ہزار طلبہ اس میں شامل ہوئے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
بھارتیہ جنتا پارٹی کے گوندیا کے رُکنِ پارلیمنٹ نانا پاٹل نے سوال اٹھایا ہے کہ پٹرول کی اصل قیمت 30/ روپئے فی لیٹر ہونے کے باوجود 81/ روپئے کیوں وصول کیے جارہے ہیں۔ نانا پاٹل کل گوندیا میں بول رہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ وہ پٹرولیم کے وزیر دھرمیندر پردھان سے اس معاملے میں بات کرینگے اور ضرورت پڑنے پر لوک سبھا میں بھی یہ معاملہ اُٹھائیں گے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
ناسک ضلع اسپتال میں ہوئی 55/ بچوں کی موت کو ریاستی حکومت کی ناکامی قرار دیتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس سے فوری استعفے کا مطالبہ قانون ساز اسمبلی میں حزبِ اختلاف کے رہنمارادھا کرشن وکھے پاٹل نے کیا ہے۔ پاٹل کل ناسک میں اخباری کانفرنس میں بول رہے تھے۔
انھوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صحت‘ خواتین اور بچوں کی بہبود اور درجِ فہرست ذاتوں اور قبائل جیسے تین اہم محکموں کے وزراء پر متواتر بدعنوانی کے الزامات لگائے جارہے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی وزیرِ اعلیٰ ان وزراء کی پشت پناہی کررہے ہیں۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
دوسری جانب نیشنلسٹ کانگریس پارٹی رہنما اجیت پوار نے بھی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی منصوبہ بندی ناکام ہوچکی ہے اور وزراء اپنی اپنی وزارتوں پر گرفت کھوچکے ہیں۔ اجیت پوار کل اورنگ آباد میں ایک کتاب کے اجراء کے موقع پر اظہارِ خیال کررہے تھے۔ انھوں نے کسانوں کی قرض معافی کو محض تیقن قرار دیتے ہوئے بجلی کی لوڈ شیڈنگ‘ یونیورسٹی کے نتائج کے اعلان میں ہونے والی تاخیر اور دیگر معاملات پر حکومت پر نکتہ چینی کی۔ اجیت پوار نے کہا کہ ریلوے پلیٹ فارم کی اونچائی بڑھانے کے مسئلے کو جوں کا توں برقرار رکھ کر حکومت بلٹ ٹرین کے خواب دکھاکر عوام کو بہلارہی ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
کل سترہ ستمبر کو مراٹھواڑہ مکتی سنگرام دن منایا جائے گا۔ مرکزی تقریب مراٹھواڑہ کی راجدھانی اورنگ آباد کے سدھارتھ گارڈن میں منعقد ہوگی جہاں صبح 9/ بجے وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس پرچم کشائی کرینگے۔ بیڑ میں ضلع پولس ہیڈکوارٹر میدان پر بیڑ کی رابطہ وزیر پنکجا منڈے صبح نوبجے پرچم کشائی کریں گی۔ اس سے پہلے پریہ درشنی گارڈن میں مراٹھواڑہ مکتی سنگرام کے مجاہدین کو خراجِ عقیدت پیش کیا جائیگا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
مراٹھواڑہ میں کل کئی ضلعوں میں موسلا دھار بارش ہوئی۔ اورنگ آباد شہر اور مضافات میں دوپہر کے بعد قریب ایک گھنٹے تک بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ بارش کی وجہ سے کئی نشیبی علاقوں میں اور راستوں پر پانی جمع ہوگیا جس سے لوگوں کو کافی دقت پیش آئی۔ اورنگ آباد کے قریب واقع چکل تھانہ میں بارش کے دوران گھر کی چھت گرجانے سے ایک دس سالہ بچے کی موت ہوگئی جبکہ جمعرات کو پانی کے تیز بہائو میں بہہ گئے نوجوان کی نعش کل برآمد ہوئی۔ پربھنی ضلع کے پورنا تعلقے میں بھی کل دوپہر دو گھنٹے بارش ہوتی رہی۔ کسانوں نے اس بارش کو کپاس کی فصل کے لیے فائدہ مند قراردیا۔ اُمید کی جارہی ہے کہ اس بارش سے زیرِ زمین پانی کی سطح میں اضافہ ہوگا۔
ہنگولی ضلعے کے اونڈھا ناگناتھ تعلقے میں موسلا دھار بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔ جس کے بعد ندی کنارے آباد کئی گائووں سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ ناندیڑ ضلعے کے مکھیڑ تعلقے کے ’’جانب‘‘ سرکل میں ژالہ باری ہوئی۔ دوسری جانب عثمان آباد ضلعے میں ہوئی تیز بارش کے بعد ’’تیر‘‘ ندی میں آئی طغیانی میں ایک شخص کے بہہ جانے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
جالنہ ضلع کی 232/ گرام پنچایتوں کے انتخابات کے لیے کل سے آن لائن درخواستیں داخل کرنے کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ اس کے تحت سرپنچ اور گرام پنچایت ممبر کے عہدوں کے خواہشمند افراد 22/ ستمبر تک درخواستیں دے سکتے ہیں۔ رائے دہی سات اکتوبر کو ہوگی۔

No comments:
Post a Comment