Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad, Date: 03.11.2017 ,Time:8.40-8.45 am
Click to teach Gmail this conversation is important.
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date - 03 November 2017
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۳؍ نومبر ۲۰۱۷
وَقت : صبح ۴۰: ۸ - ۴۵ :۸
***********************
ریاست کے پانچ مشہور کمپنیوں کے B.T. Cotten Seeds میں تحفظ ماحولیات قانون کی ترمیم کی مناسبت سے خطرناک ’’ Herbiside Tolerent Jens ‘‘پائے گئے۔ ان بیجوں کا پروڈکشن دیگر ریاستوں میں بھی ہورہا ہے۔ اس سلسلے میں جانچ سی بی آئی کی معرفت کرنے کا مطالبہ وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے ایک مکتوب کے ذریعے مرکزی حکومت سے کیا ہے۔
مرکزی کپاس ریسرچ ادارے نے باریک بینی سے اسٹڈی کرکے اس ضمن میں رپورٹ ریاستی حکومت کو پیش کی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق یہ Jens تحفظ ماحولیات قانون 1986 کی ترمیم کے خلاف ہے۔ اس کے تحت ان پانچ کمپنیوں کے خلاف ناگپور میں بنیادی معلوماتی رپورٹ درج کی گئی ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
ریاست کے تمام شکر کارخانوں میں اس سال کے کشید ہنگام میں گنّے کی پہلی قسط ضمانت نرخ کے مطابق دی جائیگی۔ یہ بات امدادِ باہمی وزیر سبھاش دیشمکھ نے دی۔ گنّے کے نرخ اور کسانوں کے مختلف مطالبات کے سلسلے میں ممبئی میں منعقدہ میٹنگ سے وہ کل مخاطب تھے۔
ریاست میں امدادِ باہمی شعبے کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر انھوں نے زور دیا۔
دوسری قسط سے حالات کا جائزہ لیکر کارخانوں کے مالکان کی جانب سے نرخ دئیے جائیں گے اور اس میں کسانوں کا زیادہ سے زیادہ کیسا فائدہ ہو اس کے لیے کوشش کی جائیگی۔ یہ بات وزیرِ موصوف نے کہی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
ٹیکس چوری اور بے حسابی املاک کے معاملے میں جالنہ صنعتی علاقے کی تین اسٹیل کمپنیوں سمیت دیگر دو شخصیتوں پر انکم ٹیکس محکمہ کی جانب سے مارے گئے چھاپے میں دستاویزات کی جانچ کی کاروائی کل تیسرے یوم بھی جاری رہی۔ اس ضمن میں باریک بینی سے جانچ کرنے کے لیے ناسک‘ پونا اور اورنگ آباد کے تین سو افسران اور ملازمین کے وفد تین یوم سے جالنہ میں مقیم ہے۔ انکم ٹیکس محکمہ کے دفعہ 132/ کے تحت کی گئی اس کاروائی میں باریک بینی سے تمام لین دین کی جانچ کی جارہی ہے۔ آج شام تک یہ کاروائی مکمل ہوجائیگی۔ اورنگ آباد میں انکم ٹیکس محکمہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر ابھیجیت چودھری نے اس کی اطلاع دی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
ریاستی وقف بورڈ کے صدر ایم۔ ایم۔ شیخ کے خلاف عدم اعتماد کی تجویز پر 9/ نومبر کو اورنگ آباد میں ایک میٹنگ میں رائے دہی ہوگی۔ بورڈ کے 10/ اراکین میں سے پانچ اراکین نے شیخ کے خلاف عدم اعتماد تجویز پیش کی ہے۔ ایم۔ ایم۔ شیخ کانگریس کے سابق رُکنِ قانون ساز کونسل ہے۔ گذشتہ سال اگست میں وقف بورڈ کے صدر کے عہدے پر انہیں بلا مقابلہ منتخب کیا گیا تھا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
زرعی مال کو ضمانت نرخ سے کم قیمت پر خریدنے والے تاجروں اور مالکوں کے خلاف فوراً فوجداری جرم داخل کیے جائیں۔ ایسا مطالبہ پدم شری ڈاکٹر وٹھل رائو وکھے پاٹل‘ زرعی پریشد کے نائب صدر بھاگوت دیوسرکر نے ناندیڑ میں کیا ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
بھارتیہ جنتا پارٹی کے اقتدار میں آنے کے بعد پچھڑے ہوئے طبقوں کیلئے جاری سیکڑوں اسکیمیں بند کردی گئی اور کئی اسکیموں کے فنڈس میں تقریباً 40/ فیصد کی تخفیف کی گئی۔ ایسا الزام کانگریس پارٹی کے پچھڑے ہوئے ذاتوں کے شعبے کے ریاستی صدر ڈاکٹر راجو واگھمارے نے عائد کیا ہے۔ وہ کل اورنگ آباد میں منعقد سماجی تبدیلی کی کانفرنس سے مخاطب تھے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی دوبارہ اقتدار میں آگئی تو پچھڑے طبقوں کی تمام اسکیمیں بند کردیگی۔ ایسا قیاس انھوں نے اس موقع پر ظاہر کیا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
اورنگ آباد میں راشٹروادی کانگریس پارٹی کی جانب سے کل پچھڑے ہوئے طبقوں کے طلبہ کی بقایہ اسکالر شپ دینے کے مطالبے پر مورچہ نکال کر ’’بھیک مانگو‘‘ احتجاج کیا گیا۔ راشٹروادی اسٹوڈنٹس کانگریس کے ریاستی صدر اجنکیہ رانا پاٹل کی قیادت میں یہ مورچہ نکالا گیا۔ مورچے کے بعد سماجی بہبود محکمہ کے افسران کو میمورنڈم پیش کیا گیا۔

No comments:
Post a Comment