Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 18 April 2018
Time 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۱۸ ؍ اپریل ۲۰۱۸ئ
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
ریاستی کابینہ نے ریاست میں زرعی پمپوں کو ہائی وولٹیج بجلی نظام کے ذریعے بجلی فراہم کر نے کے فیصلے کو منظوری دی ہے۔
کل منعقدہ کا بینی اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ اِس فیصلے کے تحت مارچ 2018 کے آخر تک بجلی کا بل ادا کر چکے 2؍ لاکھ24؍ہزار 785؍ زرعی پمپوں کو غیر مسدود اور ہائی وولٹیج بجلی فراہم کی جائے گی۔ہائی وولٹیج نظام تقسیم کی بدو لت بجلی کے نقصا ن، حادثات اور تکنیکی خرا بی اِن تینوں مسائل کے تنا سب میں کمی واقع ہو گی ، ساتھ ہی غیر قا نو نی بجلی کنکشن جوڑا نہیں جا سکے گا۔
***** ***** *****
ریاستی کا بینہ نے اپنے ایک دیگر اہم فیصلے میں غیر امدادی اور مستقل غیر امدادی تسلیم شدہ خانگی پرائمری اور ہائی اسکو لوں کے تد ریسی اور غیر تدریسی عہدوں کے لیے اپریل 2018 سے مارچ2019 اِن بارہ مہینوں کے لیے 64؍ کروڑ98؍ لاکھ روپیوں کی امداد جاری کرنے کو بھی منظوری دی ہے۔ ریاستی حکو مت کی جانب سے جو لائی 2016 میں امداد پانے کے اہل قرار دیئے گئے اسکو لوں کو یہ امداد ملے گی۔ فی الحال اِن اسکو لوں کو20؍ فیصد امداد دی جا رہی ہے۔
***** ***** *****
شہری علاقوں میں نکسلی کار وائیوں سے تعلق رکھنے کے شُبے میں کبیر کلا منچ اور ریپبلیکن پینتھر کے دفتروں اور اُنکے حا میوں کی رہائش گاہوں پر کل پولس نے چھا پے ماری کی اور تلا شی لی۔ ممبئی، پونے، ناگپور ،گڈ چرو لی سمیت ریاست کے مختلف شہروں میں کل صبح پونے پولس کی قیا دت میں مختلف دستوں نے چھا پے ماری کی۔ اِس دوران پولس نے مائو نوازوں سے تعلقات کے بارے میں کئی کار کنوں سے پو چھ تا چھ بھی کی۔ ایک پولس افسر نے بتا یا کہ اُنھوں نے اِن کار کنوں کے لیپ ٹاپ، ہارڈ ڈِسک، مو بائل فون اور بات چیت کے دیگر آ لات کی جانچ بھی کی۔ پولس نے بتا یا کہ 31؍ دسمبر2017 کو پونے میں ہوئی یلغار پر یشد کے دوران اشتعال انگیز تقریرکرنے والے ناگپور کے ایک وکیل کے گھر پر بھی چھا پہ مار ا گیا ہے۔
***** ***** *****
وزیر مالیات ارون جیٹلی نے کہا ہے کہ وافر مقدار میں کرنسی چلن میں ہے اور بینکوں کے پاس بھی دستیاب ہے۔
ملک کے بعض حصوں میں کر نسی کی قلت کی خبروں کے مد نظر جیٹلی نے کل صورتحال کا جائزہ لیا بعد میں نئی دِلّی میں اخبا ری نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے اقتصا دی امور کے محکمے کے سیکریٹری سُبھاش چندر گرگ نے بتا یا کہ حکو مت روزا نہ پانچ سو روپئے کے تقریباً100؍ کروڑ نوٹ چھا پتی ہے اور اِس تعداد میں پانچ گنا اضا فہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب بھارتی ریزرو بینک نے بھی کہا ہے کہ ملک میں کرنسی کی قلت نہیں ہے۔ RBIنے مزید کہا کہ کچھ علاقوں میں پیش آ رہی دشوا ریاں نقل و حمل کے ذرائع کی کمی کی وجہ سے ہو سکتی ہیں۔
***** ***** *****
اورنگ آ باد شہر میں گذشتہ دو مہینے سے کچرے کے معاملے پر بنے تعطل اور اُس سے نمٹنے میں اورنگ آ باد میونسپل کار پو ریشن کی نا کا می کے خلاف اورنگ آ باد کے عام شہریوں کی تنظیم اورنگ آ باد کنیکٹ ٹیم نے کل میونسپل کار پو ریشن دفتر پر جلوس نکا لا۔ اِس موقعے پر بر ہم شہریان کی جانب سے محضر دینے کے علا وہ میئر نند کمار گھوڑیلے کو شہر کا کچرا تحفے کے طور پر دیا گیا۔میئر گھو ڑیلے نے کچرے کے مسئلے سے جلد نمٹنے کا تیقن دیا جبکہ ایڈیشنل میونسپل کمشنر شری کرشن بھال سنگھ نے30؍ اپریل تک اورنگ آباد شہر کو کچرے سے نجا ت دلا نے کی یقین دہانی کر وائی ۔
اِس بیچ اورنگ آباد میونسپل کار پو ریشن کی جانب سے کل ممبئی ہائی کورٹ کی اورنگ آ باد بینچ میں داخل کر دہ حلف نا مے میں کہا گیا ہے کہ کچرے کو ٹھکا نے لگا نے کے لیے کار پو ریشن نے 9؍ جگہوں کو قطیعت دی ہے جسے کمیٹی نے بھی منظور ی دیدی ہے۔ تا ہم مذ کو رہ حلف نا مے میں اِن 9؍ جگہوں کے انتخا ب کے عار ضی یا مستقل ہونے کے بارے میں کوئی ذکر نہیں کیا گیا تھا۔ اِس بات کو نو ٹس لیتے ہوئے عدالت نے کار پوریشن کو اِس بارے میں وضا حتی حلف نا مہ داخل کر نے کوکہا ہے۔
***** ***** *****
مہاراشٹر میں گذشتہ دو دنوں سے جاری غیر مو سمی با رش سے کسا نوں کا بڑے پیما نے پر نقصا ن ہو رہا ہے۔ کل شام رتنا گیری ضلعے میں طو فا نی ہوائوں کے ساتھ ہوئی مو سلا دھار بارش سے معمو لات زندگی پوری طرح مفلوج رہے۔ ستارہ ضلع میں بھی کل دو پہر گھن گرج کے ساتھ تیز بارش ہو ئی۔ ستا رہ ضلعے کے پاٹن تعلقے میں بارش کے دوران دیوا ر گر جانے سے ایک شخص کی موت کی خبر ہے۔ اِسکے علا وہ پو نے ، رائے گڑھ، شر ڈی سمیت جُنّڑتعلقے سے بھی مو سلا دھار بارش کی اطلاع ملی ہے۔ جُنّڑ تعلقے کے پِمپری پینڈھار میں ژالہ باری کی وجہ سے پک کر تیار ہو چکے پیاز اور ٹما ٹر وں کا بڑے پیما نے پر نقصان ہوا ہے۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ میں بھی کل با رش کی آ مد ہوئی مراٹھواڑہ کے اورنگ آ باد اور عثمان آ باد کے شہری علاقوں کے علا وہ دیہی علاقوں میں تیز ہوائوں کے ساتھ با رش ہوئی۔ لاتور سے بھی بارش کی اطلاع ملی ہے۔ اودگیر تعلقے کے گائے مال تانڈا اور بیر ضلعے کے آشٹی تعلقے کے دیوی نیم گائوں میں بجلی گر نے سے ایک ایک شخص کی موت کی خبر ہے۔
***** ***** *****
امبّہ جو گائی کی یو گیشوری شکشن سنستھا کے سبکدوش صدر مدرس سو ریہ کانت محرر کل امبّہ جو گائی میں دل کا دورہ پڑ نے سے چل بسے ۔ وہ 74؍ برس کے تھے۔محرر نے بھارتیہ شِکشن پر سا رک سنستھا کے بورڈ کے صدر اور پر لی ویجناتھ دیو ستھان کے ڈائریکٹر جیسے عہدوں پر فرائض انجام دیئے محرر کی آخری رسو مات کل شام ادا کر دی گئیں۔
***** ***** *****
جموں و کشمیر کے کھٹو عہ اور اُتر پر دیش کے اُنائو میں نا بالغ لڑ کیوں پر کیئے گئے جنسی مظا لم کی مخا لفت میں کل پر بھنی کے گنگا کھیڑ میں بند منا یا گیا۔ اِس موقع پر تحصیل دفتر پر جلوس نکا لا گیا اور انتظا میہ کو محضر پیش کیا گیا۔

No comments:
Post a Comment