Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad, Date: 03.09.2018 ,Time:8.40-8.45 am
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 03 September 2018
Time 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: 03؍ستمبر۲۰۱۸
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
***** ***** *****
وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے کہا ہے کہ زرعی پیداوار کو مناسب قیمت دئیے جانے کے لیے ریاستی حکومت لائحہ عمل تیار کرے گی۔ وزیرِاعلیٰ کل نئی ممبئی کے واشی میں ا یک کریڈٹ سوسائٹی کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کے ذریعے کیے گئے قومی منڈی کے فیصلے میں بازار کمیٹی کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔ وزیرِ اعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ سماج کے نچلے طبقات تک ترقی کے ثمرات پہنچانے کیلئے مالی ادارے بڑی اہمیت رکھتے ہیں اور ملک سمیت ریاست کے اقتصادی ترقی میں ان کا بڑا حصہ ہے۔ انھوں نے اپیل کی کہ اسٹارٹ اپ اسکیم کے تحت نوجوانوں کو قرض کی فراہمی کے لیے مالی ادارے پیش رفت کریں۔
***** ***** *****
نکسلیوں سے تعلقات کے الزام کے تحت گذشتہ ماہ جون میں گرفتار پانچ افراد کے خلاف چارج شیٹ داخل کرنے کیلئے پونا سیشن عدالت نے پولس کو دی گئی مدت میں 90/ دنوں کی توسیع کردی۔ پونا پولس کی جانب سے مدت میں توسیع کی درخواست کو کل عدالت نے سماعت کے دوران منظوری دی۔ اس توسیع کے سبب ملزمین کو ضمانت حاصل کرنے کیلئے فائدہ نہیں ملے گا۔ پونا میں منعقدہ یلغار کانفرنس کے نکسلائٹس سے تعلق کے الزام میں اس کانفرنس میں مشتبہ بیانات دینے کے معاملے میں پولس نے ماہِ جون میں سدھیر ڈھولے‘ رونا ولسن‘ مہیش رائوت‘ سریندر گڑلنگ اور شوما سین کو گرفتار کیا تھا۔
***** ***** *****
مرکزی وزیر رام داس آٹھولے نے کہا ہے کہ یہ کہنا غلط ہوگا کہ مودی کے دورِ حکومت میں درجِ فہرست ذاتوں اور قبائل پر ظلم میں اضافہ ہوا ہے۔ وزیرِ موصوف نے کل نئی دہلی میں کہا کہ ذات سے متعلق ظلم ملک میں اب بھی جاری ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت کسی کی بھی ہو‘ مجرمین کے خلاف اقدامات کیے جانے چاہیے۔ اس موقع پر انھوں نے آئندہ عام انتخابات میں جنوب وسطی ممبئی سے اپنی اُمیدواری کا اشارہ بھی دیا۔
***** ***** *****
مہاراشٹر نونرمان سینا کے سربراہ راج ٹھاکرے نے الزام عائد کیا ہے کہ BJP دوسری جماعتوں میں پھوٹ ڈال کر حزبِ اختلاف کو ڈرا دھمکاکر اور خوب پیسے خرچ کرکے انتخابات میں کامیابی حاصل کرتی ہے۔ وہ کل دھولیہ میں پارٹی کنونشن سے مخاطب تھے۔ انھوں نے مرکزی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 2014ء میں وزیرِ اعظم نریندر مودی کو اکثریت حاصل ہوئی اور اس کے بدلے میں انھوں نے نوٹ بندی کی۔ انھوں نے مزید کہا کہ شہروں کے ہجوم میں اضافہ ہورہا ہے۔ دوسرے صوبوں سے لوگ ریاست میں آرہے ہیں اور یہ صورتحال کل کے لیے ایک چیلنج ہے۔
***** ***** *****
ممبئی عدالت ِ عالیہ نے ہدایت دی ہے کہ ریاستی حکومت کی تمام Websites میں اس طرح تبدیلی کی جائے کہ معذور افراد بھی اسے استعمال کرسکیں۔ ایک رضاکار تنظیم کی جانب سے دائر کی گئی مفادِ عامّہ کی درخواست پر سماعت کے دوران عدالت نے یہ ہدایت دی۔ عدالت نے Websites میں تبدیلی کیے جانے کے بعد آئندہ تین مہینوں میں اس تعلق سے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی دی۔
***** ***** *****
بھارتیہ دُور سنچار نگم لمیٹیڈ BSNLکی جانب سے گاہکوں کیلئے شروع کی گئی CDMA خدمات ’’ترنگ‘‘ پرسوں بدھ سے بند کردی جائیگی۔ BSNL کی جانب سے جاری مکتوب میں کہا گیا ہے کہ موبائل شعبے میں کمپنیوں کے اضافے اور نئی ٹیکنالوجی کے سبب اس خدمت کی مانگ میں کمی کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا۔
***** ***** *****
اقلیتی کمیشن کے چیئرمین اور شیوسینا کے قائد حاجی عرفات شیخ نے بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ ممبئی BJP کے صدر آشیش شیلار اور وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس سے ملاقات کے بعد وہ BJPمیں شامل ہوئے۔ دو دِن قبل ہی انہیں حکومت کی جانب سے اقلیتی کمیشن کے چیئرمین عہدے پر نامزد کیا گیا۔
***** ***** *****
انڈونیشیاء کے جکارتہ میں کل 18/ ویں ایشیائی کھیل مقابلوں کا اختتام عمل میں آیا۔ اختتامی تقریب میں خواتین ہاکی ٹیم کی کپتان رانی رام پال بھارت کی پرچم بردار تھیں۔ بھارت نے ان مقابلو ںمیں 15/ سونے‘ 24/ چاندی اور 30/ کانسے کے تمغے جیت کر میڈل ٹیلی میں 8 / واں مقام حاصل کیا۔ اب تک ہوئی ایشیائی مقابلوںمیں بھارت کی یہ سب سے زیادہ تمغوں کی کمائی ہے۔
***** ***** *****
چوتھے ٹسٹ کرکٹ مقابلے میں انگلینڈ نے بھارت کو 60/ رنوں سے شکست دے دی۔ اس طرح انگلینڈ نے 5/ میں سے 3/ مقابلے جیت کر سیریز اپنے نام کرلی۔ انگلینڈ نے جیت کے لیے بھارت کے سامنے 245/ رنوں کا ہدف رکھا تھا‘ تاہم بھارتی ٹیم 184/ رنوں پر ہی آئوٹ ہوگئی۔ انگلینڈ کے اسپین گیند باز معین علی نے 4/ وکٹ لیے۔ انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
***** ***** *****
لاتور ضلع کی نلنگہ تحصیل آفس کی نئی عما رت کا افتتاح کل رابطہ وزیر سنبھاجی پاٹل نلنگیکر کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ اس موقع پر رکنِ پا رلیمنٹ سنیل گائیکواڑ بھی موجود تھے۔

No comments:
Post a Comment