Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 09 September 2018
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: 09 ؍سِتمبر۲۰۱۸ئ
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
ریاست میں محفوظ اورمستحکم آمدورفت نظام تیارکرنے کے لئے دس ہزارکلومیٹر کے مختلف کوریڈور، تین ہزارکلومیٹر کے صنعتی راستے، شہری علاقوں میںتین ہزارکلومیٹر سائیکل ٹریک اورایک ہزارکلومیٹر کے ریاستی سطح کے راستے تیارکرنے کاکام جاری ہے۔اس کی اطلاع وزیراعلیٰ دیویندرپھڑنویس نے کل نئی دلّی میںدی۔نیتی آیوگ نے Move-Globle Mobility Smeet
اس عنوان پرمنعقدکئے گئے مذاکرے میںوہ مخاطب تھے۔
عوامی آمدورفت کے انتظام پرلوگوں کے یقین میں اضافہ کرنے کے لئے اس انتظام کو آسان اوربہترین کرنے کی ضرورت پرانہوں نے زوردیا۔
***** ***** *****
آئندہ پارلیمانی انتخابات میں2014 کے انتخابات کے مقابلے میںبڑی کامیابی حاصل ہوگی۔ ایسا تیقن بھارتیہ جنتاپارٹی کے قومی صدررکن پارلیمنٹ امیت شاہ نے ظاہرکیاہے۔بھارتیہ جنتاپارٹی کی ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ کاکل آغازہوا۔اس موقع پروہ مخاطب تھے۔ شاہ کی صدارت میں وزیراعظم نریندرمودی کی موجودگی میںجاری اس میٹنگ میں لوک سبھا اسی چند ریاستوں کے اسمبلی کے آئندہ انتخابات کے سلسلے میںبات چیت ہوگی۔یہ بات پارٹی کے ترجمان شاہ نوازحسین نے کہی ہے۔
***** ***** *****
دھنگر سماج کے ریزرویشن کے ضمن میں اس طرح شولاپوریونیورسٹی کے نام میںتبدیلی کے مطالبات پرہوئے احتجاج میں احتجاجیوں پرعائد کئے گئے جرم واپس لینے کے سلسلے میںمناسب کاروائی کی جارہی ہے۔یہ بات ریاستی وزیررام شندے نے کہی۔ وہ کل اہلیادیوی ہولکرکی برسی کے موقع پراحمدنگر ضلع کے چونڈی میںمنعقد ایک تقریب سے مخاطب تھے۔دھنگرسماج ریزرویشن کے ضمن میںٹاٹا سماجی سائنس ادارے کی رپورٹ موصول ہوگئی ہے۔قانونی لحاظ سے اورریاستی سطح پرمتوقع کاروائی کی جائے گی۔ ایسا تیقن اس موقع پروزیرموصوف نے دیا۔
***** ***** *****
سوچھ ابھیان کے تحت چارہزار472؍کروڑروپیوںکے فنڈ میںسے 60؍لاکھ بیت الخلاء تعمیر کرنے والی مہاراشٹر ریاست تمام ملک میںاول نمبر کی ریاست قراردی گئی ہے۔اس کی اطلاع پانی فراہمی اورصفائی وزیرببن رائو لونیکرنے دی۔
ریاستی حکومت کے سنت ٹکڑو جی مہاراج سوچھ گرام ریاستی ایوارڈس کل اورنگ آبادمیںلونیکرکے ہاتھوں تقسیم کئے گئے۔اس موقع پر وہ مخاطب تھے۔اورنگ آباد تعلقے کے لاڈسائونگی دیہات میں صفائی اورصحت کے سلسلے میںعوامی بیداری پیداکرنے پرمہاتماگاندھی میڈیکل کالج کے ڈاکٹرس کاخیرمقدم لونیکر کے ہاتھوں کیاگیا۔
***** ***** *****
ایندھن کی قیمتوں میںاضافے کے خلاف شیوسینا کی جانب سے کل اورنگ آباد شہر میںمختلف پٹرول پمپس پربڑھتی ہوئی قیمتوں کاگراف دیکھاتے ہوئے ’’کیایہی اچھے دن ہیں‘‘ ایسے بینرس لگاکراحتجاج کیاگیا۔اس موقع پرشیوسینا کے عہدیداروں نے اورنگ آباد میں پٹرول کے نرخ 91روپئے فی لیٹر ،ڈیزل کے نرخ 78 روپئے اورگیس کے نرخ 850 روپئے ہیں۔یہ بات بتاتے ہوئے کہا کہ قیمتوں میںاضافے کی وجہہ سے عام شہریوں کامعاشی منصوبہ درہم برہم ہوگیاہے۔اس لئے یہ قیمتیں کم کرنے کامطالبہ کیا۔
***** ***** *****
پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میںاضافے کے خلاف کانگریس سمیت کئی حزب مخالف پارٹیوں نے کل بھارت بند کااعلان کیاہے۔پٹرول اورڈیزل سمیت گھریلو استعمال کی گیس کی قیمتوں میںاضافے اسی طرح مہنگائی کے خلاف اس بند کااعلان کیاگیاہے۔ ممبئی کانگریس کے صدرسنجے نروپم نے کل ممبئی میں منعقد صحافتی کانفرنس میں اس کی اطلاع دی۔شیوسینا اورمہاراشٹر نونرمان سینا پارٹیاں بھی اس بند میں شامل ہیں۔ایسی اپیل نروپم نے کی۔مہاراشٹر ریاستی کانگریس کے صدراشوک چوہان ان پارٹیوں سے بات چیت کررہے ہیں۔یہ بات نروپم نے کہی۔ عثمان آبادشہر کانگریس کمیٹی کی جانب سے جاری کئے گئے اس سلسلے میںایک مکتوب میں کہاگیا کہ کل صبح دس سے دوپہر تین بجے تک بند منایاجائے گا۔
***** ***** *****
پربھنی ضلع کے جنتورمیںکل ایک سڑک حادثے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ اونڈا جنتورراستے پر کل علی الصبح یہ حادثہ پیش آیا۔
***** ***** *****
پانچویں اور آخری کرکٹ ٹیسٹ مقابلے میں کل دوسرے دن بھارت کے بلے بازوں نے دوبارہ خراب کھیل کامظاہرہ کیا۔ کل کھیل ختم ہونے تک بھارت نے 6؍وکٹس میں 174؍رنزبنائے۔اس سے قبل انگلینڈ کے پہلی باری 332؍رنزپرختم ہوگئی۔بھارت ہنوز158؍رنزسے پیچھے ہے۔ فی الحال ہنومابہاری 25؍رنزپراوررویندرجڈیجہ 8؍رنزپرکھیل رہے ہیں۔ پانچ مقابلوں کی اس سیریز میں انگلینڈ نے اس سے قبل ہی 3-1؍سے کامیابی حاصل کرلی ہے۔

No comments:
Post a Comment