Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad, Date: 10.09.2018 ,Time:8.40-8.45 am
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 10 September 2018
Time 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۱۰؍ستمبر۲۰۱۸
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
***** ***** *****
وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے کہا ہے کہ ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث عوام کو درپیش مسائل پر قابو پانے کیلئے حکومت مختلف سفارشات پر کام کررہی ہے۔ کل ایک خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پٹرولیم اجناس کو اشیاء و خدمات ٹیکس کے دائرے میں لانا‘ ایندھن کی قیمتیں کم کرنے کا ایک راستہ ہے۔ اگر جی ایس ٹی کونسل اس نوعیت کی کوئی تجویز ارسال کرتی ہے تو حکومت ِمہاراشٹر اس کی حمایت کریگی۔ وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ قومی جمہوری محاذ حکومت نے پہلے تین برسوں میں ایندھن کی قیمتوںمیں 13/ بار تخفیف کی تھی اور مطالبہ کیا کہ اس موضوع پر سیاست کرنے کی بجائے کانگریس اور حزبِ اختلاف کی جماعتیں اُن کے زیرِ اقتدار ریاستوں میں پٹرولیم اشیاء پر سے ٹیکس ختم کردیں۔
***** ***** *****
پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اور بڑھتی مہنگائی کے خلاف کانگریس سمیت حزبِ اختلاف کی 21/ جماعتوں نے آج بھارت بند کا اعلان کیا ہے۔ یہ بند صبح 10/ بجے سے دوپہر 3/ بجے تک منایا جائیگا۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف پٹرول پمپوں اور دیگر مقامات پر مظاہرے کیے جائیں گے۔ حزبِ مخالف کے اس معلّنہ بند میں شیوسینا شامل نہیں ہوگی۔ شیوسینا کے رکنِ پارلیمنٹ سنجے رائوت نے کہا ہیکہ حزبِ اختلاف کافی دیر بعد نیند سے بیدار ہوا ہے اور جب یہ جماعتیں ناکام ہوجائیں گی تب شیوسینا میدان میں اُتریگی۔ تاہم مہاراشٹر نونرمان سینا نے اس بند میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے۔
***** ***** *****
بی جے پی نے کہا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کو جی ایس ٹی کے دائرے میں لانے کیلئے کانگریس بہ حیثیت اپوزیشن پارٹی‘ حکومت کی حمایت کرے اور اس موضوع پر مخالفت نہ کرے۔ کل ناسک میں اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بی جے پی ترجمان مادھو بھنڈاری نے کہا کہ کانگریس کے زیرِ اقتدار ریاستوں کے چند وزرائے اعلیٰ پٹرول اور ڈیزل پر جی ایس ٹی عائد کرنے کے خلاف ہیں اور دوسری جانب ان کی جماعت ان اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف احتجاجی تحریک چلارہی ہے۔
***** ***** *****
وزیرِ اعظم نریندر مودی نے ’’اجئے بھارت اٹل بھاجپ‘‘ کا نیا نعرہ دیا ہے۔ کل بھارتیہ جنتا پارٹی کی قومی مجلس ِ عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کانگریس پر سخت تنقید کی۔ انھوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی موضوعات کی سیاست نہیں کرتی اس لیے اس کی مذمت ضروری ہے۔
بعد ازاں بی جے پی رہنما اور مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے ایک اطلاعی کانفرنس میں دعویٰ کیا کہ عام انتخابات میں بی جے پی پہلے سے زیادہ نشستیں حاصل کرکے دوبارہ برسرِ اقتدار آئیگی۔
***** ***** *****
کل بیل پولا ریاست بھر میں جوش و خروش سے منایا گیا۔ شام میں روایتی طریقے سے بیلوں کو سجاکر اُن کی پوجا کی گئی۔ اورنگ آباد ضلع میں مختلف مقامات پر بیلوں کو نہلاتے ہوئے ڈوب کر 7/ افراد کی موت واقع ہوگئی۔ ایوت محل ضلع میں تین اور ناسک‘ لاتور اور ہنگولی میں ان واقعات میں ایک ایک شخص کی موت واقع ہوئی۔
***** ***** *****
اورنگ آباد میں دہلی۔ ممبئی صنعتی راہداری ڈی ایم آئی سی کے تحت شیندرا۔ بڑکن صنعتی علاقوں میں رشیائ‘ چین اور جاپان مجموعی طور پر ایک ہزار کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کریں گے۔ مہاراشٹر صنعتی ترقیاتی کارپوریشن کے چیف مینیجر گجانن پاٹل نے بتایا کہ اس خصوص میں کل ممبئی میں فیصلہ کیا گیا۔ روس کی آہنی اشیاء بنانے والی کمپنی‘ چین کی طبّی آلات ساز کمپنی اور جاپان کی کانکریٹ بنانے والی کمپنیاں ان صنعتی علاقوں میں اپنی اکائیاں شروع کریں گے۔
***** ***** *****
مسلمانوں کو ریزرویشن دئیے جانے سمیت مختلف مطالبات پر کل پونا میں ایک بہت بڑا خاموش جلوس نکالا گیا۔ اس جلوس میں کوئی بھی سیاسی جماعت شامل نہیں تھی۔ جلوس کی خاص بات یہ تھی کہ بغیر کسی سیاسی جماعت کا پرچم اُٹھائے صرف ترنگے کے سائے میں مسلمانوں کی کثیر تعداد نے اس جلوس میں شرکت کی۔
***** ***** *****
مہاراشٹر اے ٹی ایس کی جانب سے گرفتار کیے گئے واسو دیو سوریہ ونشی اور وجئے لودھی کو عدالت نے 17 / ستمبر تک پولس تحویل میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔ ان دونوں کو انسدادِ دہشت گردی دستے نے جلگائوں سے گرفتار کیا تھا۔ پولس نے ان کے قبضے سے کچھ نقشے اور قابلِ اعتراض دستاویزات ضبط کیے ہیں۔ ان دونو ںپر ڈاکٹر نریندر دابھولکر‘ گوری لنکیش اور دیگر مفکرین کے قتل میں ملوث ہونے کا شبہ ہے۔
***** ***** *****
تاملناڈو کی کابینہ نے راجیو گاندھی قتل کے جرم میں جیل کاٹ رہے 7/ مجرموں کو رہا کرنے کی سفارش کی ہے۔ اس خصوص میں کابینہ نے ایک مکتوب گورنر بنواری لال پروہت کو ارسال کیا ۔
***** ***** *****
آیوشمان بھارت مہم کے تحت عارضۂ سرطان میں مبتلا کمسن بچوں کا علاج کیا جائیگا۔ نیتی آیوگ کے رکن ڈاکٹر ونود کمال پال نے کل نئی دہلی میں ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے یہ اعلان کیا۔ ان میں خط ِ غربت سے نیچے زندگی گذارنے والے اور متوسط طبقے کے خاندانوں کو شامل کیا جائیگا۔ اس سے 40/ فیصد خاندانوں کو فائدہ ہوگا۔
***** ***** *****
مرکزی وزارتِ دیہی ترقیات کی جانب سے دئیے جانے والے مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار ایوارڈز 2018ء کے تحت مہاراشٹر کو 4/ اعزاز دئیے جائیں گے۔ منریگا کے تحت بہترین خدمات کیلئے گڈچرولی ضلع کو اور گرانقدر کارکردگی ایوارڈ تھانہ ضلع کو دیا جائیگا۔

No comments:
Post a Comment