Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad, Date : 18.09.2019 , Time : 8.40 - 8.45 AM
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 18 September-2019
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۱۸؍ ستمبر ۲۰۱۹
وَقت : ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
***** ***** *****
وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے مراٹھواڑہ کے تمام دیہاتوں کو 365/ دِن آبرسانی کا تیقن دیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ اس مقصد کے حصول کیلئے مراٹھواڑہ واٹر گریڈ منصوبے پر عمل درآمد کیا جارہاہے۔وزیرِ اعلیٰ نے مزید بتایا کہ اس منصوبے کے تحت مراٹھواڑہ کے چار اضلاع کیلئے ٹینڈر جاری کیا جاچکا ہے اور بقیہ چار اضلاع کے لیے بھی جلد ہی ٹینڈرس جاری کیے جائیں گے۔ وزیرِ اعلیٰ کے ہاتھوں کل اورنگ آباد میں حیدرآباد مکتی سنگرام دِن کے موقع پر پرچم کشائی کی گئی اورمکتی سنگرام کے شہیدوں کوخراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میںوزیرِ اعلیٰ نے اس اعتماد کا اظہار کیاکہ واٹر گریڈ منصوبے پر عمل آوری کے بعد مراٹھواڑہ کو خشک سالی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ اس موقع پر جالنہ میں وزیرِ رابطہ ببن رائو لونیکر‘ ناندیڑ میں ریاستی وزیرِ مملکت ارجن کھوتکر اور عثمان آباد میں رابطہ وزیر تاناجی ساونت کے ہاتھوں پرچم کشائی کی گئی۔ مکتی سنگرام دِن کی مناسبت سے لاتور‘ ہنگولی‘ بیڑ اور پربھنی میںبھی ضلع کلکٹر نے پرچم لہرایا اور شہیدوںکو گلہائے عقیدت پیش کیا۔ ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یونیورسٹی میں بھی وائس چانسلر ڈاکٹر پرمود یوولے کے ہاتھوںپرچم کشائی کی گئی۔ جس کے بعد سینئر صحافی اور ادیب پروین برداپورکر نے ’’مراٹھواڑہ یہاں کمزور پڑتا ہے‘‘ کے عنوان پرلیکچر دیا۔ اس موقع پراکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد کی جانب سے اورنگ آباد شہر میں دوہزار 222/ فٹ طویل ترنگے کی پدیاترا کا انعقاد کیا گیا۔
***** ***** *****
عالمی بازار میں کچے تیل کی قیمتوں میں اضافے کے سبب کل ممبئی شیئر بازار اورقومی شیئر بازار میں گراوٹ درج کی گئی۔ اس گراوٹ سے شیئر بازار میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو 2.3/ لاکھ کروڑ روپیوں کا نقصان ہوا ہے۔ عالمی بازار میں کچے تیل کی قیمت میں اضافے سے روپئے کی قیمت میں بھی گراوٹ درج ہوئی ہے۔
***** ***** *****
ملازمین کے پراویڈنٹ فنڈ پر دئیے جانے والے سود کی شرح میں 0.10 فیصد اضافے کو اس فنڈ کے بورڈ نے منظوری دی ہے جس سے اب اس فنڈ پر شرحِ سود 8.65 فیصد ہوگیا ہے۔
***** ***** *****
وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے گذشتہ پانچ برسوں میں تمام ریاست ِ مہاراشٹر کو بدل دینے کا کام کیا ہے۔ وزیرِ اعلیٰ کی جنادیش یاترا کل کوکن پہنچی‘ جہاں سابق وزیرِ اعلیٰ نارائن رانے نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ نے نانار ریفائنری منصوبے پر نظرِ ثانی کا تیقن دیا۔ دریں اثناء وزیرِ اعلیٰ کے جلسے کے بعد نارائن رانے نے صحافیوں کو بتایا کہ ان کا بی جے پی میں شامل ہونا طئے ہے۔
***** ***** *****
راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر شردپوار نے کہا ہیکہ اب وقت آگیا ہے کہ عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے پارٹی بدلنے والے قائدین اور تحقیقاتی ایجنسیوں کا غلط استعمال کرنے والی حکومت کو سبق سکھائیں۔ پوار کل عثمان آباد میں پارٹی کے اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ اس حکومت کو بے روزگاری‘ معاشی سست روی جیسے مسائل سے عوام کو نجات دلانے کی بجائے دوسری پارٹی کے لوگوںکو اپنے ساتھ لینے میں زیادہ دلچسپی ہے۔
***** ***** *****
لاتور میںکل ’’شری تریپورہ کالج لیکچر سیریز‘‘ کے تحت منعقدہ پروگرام میں ’’مراٹھواڑہ مکتی سنگرام میں سوامی راما نند تیرتھ کا حصہ‘‘ کے عنوان پر پروفیسر ڈی ایم رندیوے نے لیکچر دیا۔ وہیں جالنہ میں بھی مکتی سنگرام کے موقع پر غزل نویسی ورکشاپ کاانعقاد کیا گیا۔
***** ***** *****
ریپبلکن سینا کے صدر آنند راج امبیڈکر نے کہا ہیکہ محروم طبقات کو ساتھ لیکر ونچت بہوجن اگھاڑی ریاست میں تبدیلی لائے گی۔ وہ کل پربھنی میں صحیفہ نگاروںسے گفت و شنید کررہے تھے۔ انھوں نے بتایا کہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس سے اتحاد نہ ہونے کے باوجود ونچت اگھاڑی اقتدار میں آئے گی۔
***** ***** *****
آشا کارکنان کی تنظیم کی کولہا پور صدر نیتر دیپا پاٹل نے اطلاع دی ہے کہ وزیرِ اعلیٰ کی جانب سے ریاست کے آشا کارکنان کے مشاہرے میں دو ہزار روپیوںکے اضافے کے اعلان کے بعد تنظیم کا ریاست گیر احتجاج ختم کردیا گیا ہے۔ مشاہرے میں اضافے کیلئے گذشتہ 3/ تاریخ سے آشا کارکنان نے ٹھیہ اور کام بند احتجاج شروع کررکھا تھا۔
***** ***** *****
صنعت کے ریاستی وزیرِ مملکت اتل ساوے نے کل اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کی جانب سے اورنگ پورہ علاقے میں نصب کیے گئے مہاتما جیوتی با پھلے اور کرانتی جیوتی ساوتری بائی پھلے کے مجسموں کی نقاب کشائی کی۔ اس موقع پر شہر کے میئر نند کمار گھوڑیلے‘ مراٹھواڑہ ترقیاتی بورڈ کے صدرڈاکٹر بھاگوت کراڑ‘ میونسپل کمشنر نپون ونایک اور دیگر معزز شخصیات موجود تھیں۔
***** ***** *****
No comments:
Post a Comment