Thursday, 19 September 2019

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 19 September 2019
Time:  8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۱۹ ؍ستمبر  ۲۰۱۹ئ؁
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸

 چیف الیکشن کمشنر سنیل ارورا نے کہا ہے کہ رائے دہی کے لیے بیلیٹ پیپر کا استعمال پرانا طریقہ ہو چکا ہے ۔
اور آئندہ اسمبلی انتخا بات میں الیکٹرانِک ووٹنگ مشینوں کا استعمال کیا جائے گا ۔وہ کل ممبئی میں صحا فیوں سے مخا طب تھے۔اسمبلی انتخا بات کے پیش نظر اُنکے ساتھ الیکشن کمشنر  اشوک لوا سا  اور سُشیل چندر  نے کل اہم سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سے ملا قات کرکے انتخابات سے متعلق تبادلۂ خیال کیا۔
 اِسی دوران شیو سینا کے رہنما رکنِ پارلیمنٹ انیل دیسائی کی قیادت میں ایک وفد نے کل مرکزی انتخابی کمیشن سے ملا قات کی اور  امیدواروں کے انتخابی اخر جات کی حد28؍ لاکھ روپئے  سے بڑھا کر 70؍ لاکھ روپیے کرنے کا مطالبہ کیا ۔
  جبکہ راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے تر جمان نواب ملک نے اسمبلی انتخا بات دیوالی سے قبل کر وانے کا مطالبہ انتخا بی کمیشن سے کیا۔ملِک نے انتخابی کمیشن کو بتا یا کہ ریاست میں آدھے سے زیادہ افراد دیوا لی منا نے کے لیے اپنے اپنے گائوں جا تے ہیں لہذا اِس دوران الیکشن کر وانے سے رائے دہی کے تناسب میں کمی آ نے کا امکان ہے۔

***** ***** ***** 

 راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے قائد شردپوار نے اعتماد ظاہر کیا ہے کہ آئندہ انتخابات میں نوجوان ریاست کو نئی جہت عطا کریں گے۔وہ کل بیڑ میں پارٹی کار کنان کے اجلاس میں مخا طب تھے۔پوار نے کہا کہ فی الحال کئی رہنما پارٹی چھوڑ کر فرار ہو رہے ہیں لیکن میرے حقیقی کار کنان میرے ساتھ ہیں۔اِس موقعے پر پوار نے اسمبلی انتخا بات کے لیے بیڑ حلقے سے سندیپ شِر ساگار  ‘ کیج سے  نمیتا مُندڈا  ‘ پر لی  سے دھننجئے منڈے  ‘ ماجل گائوں  سے پر کاش سوڑنکے   ‘ اور گیو رائی سے وِجئے سنگھ پنڈت کو پارٹی کی جانب سے امید واری دینے کا اعلان کیا۔ 

***** ***** ***** 

 اسمبلی انتخابات کے لیے کانگریس پارٹی کی جانب سے امید واروں کی پہلی فہرست کل جاری کی جائے گی۔ مہاراشٹر پردیش کانگریس کے صدر باڑا صاحیب تھورات نے کل دِلی میں یہ اطلاع دی۔ امیدواروں کی فہرست کو قطیعت دینے کی غرض سے کل نئی دِلّی میں منعقدہ پارٹی کی اسکروٹنی کمیٹی کے  اجلاس کے بعد وہ صحا فیوں سے مخا طب تھے۔

***** ***** ***** 

 بی جے پی کی مہا جنآدیش یاتراآج ناسک میں اختتام پذیر ہو رہی ہے۔ اِس موقعے پر وزیر اعظم نریندر مودی خصو صی طور پر موجود رہیں گے ۔ وزیر اعظم مودی اور وزیر اعلیٰ پھڑ نویس  دوپہر 12؍ بجے ایک جلسہ ٔ عام سے خطاب کریں گے۔اِس سے قبل کل ناسک میں اِس یاترا کا استقبال کیا گیا۔اِس موقعے پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مہا جنآدیش یاترا ختم ہو رہی ہے لیکن خیالات کا سفر جاری رہے گا۔

***** ***** ***** 

 نانا جی دیشمکھ کرشی سنجیونی اسکیم سے اب وہ کسان بھی مستفید ہوپائیں گے جن کے پا س2؍ سے5؍ ہیکٹر زمین ہیں۔وزیر زراعت انیل بونڈے نے کل ناگپور میں صحا فیوں کو یہ بات بتائی ۔ وزیر موصوف نے بتا یا کہ مراٹھواڑہ اور وِدربھ کے 5؍ہزار 142؍ دیہاتوں میں اِس منصو بے پر عمل آ وری کی جا رہی ہے۔

***** ***** ***** 

 بیڑ ‘  لاتور ‘  اور عثمان آباد ضلعے کے کئی دیہاتوں کو  مانجرا ڈیم سے کی جا رہی پا نی فراہمی آئندہ یکم اکتوبر سے روک دی جائے گی۔ لاتور کے ضلع کلکٹر جی شری کانت نے اِس خصوص میں بلائی گئی ایک بیٹھک میں یہ فیصلہ کیا۔ میٹنگ میں کہا گیا کہ گزشتہ سال بھر سے مذکورہ ڈیم میں پانی کا ذخیرہ انتہائی کم ہونے کے سبب مجبوراً یہ فیصلہ کرنا پڑ رہا ہے۔ مقررہ تاریخ کے بعد سے ہر گھر کو صرف 200؍لیٹر پانی ٹینکر کے ذریعے فراہم کیا جا ئے گا  لہذا افسران کو ہدا یت دی گئی  ہے کہ وہ اپنے اپنے حلقوں میں اِس کے لیے انتظا مات مکمل کر لیں۔

***** ***** ***** 

 آنجہا نی مرکزی وزیر گوپی ناتھ منڈے کی اورنگ آباد میں مجوزہ یادگار تعمیر کرنے کی ذمہ داری ریاستی حکو مت نے سڈکو انتظا میہ کو سونپی ہے۔ اِس یادگار کے لیے 50؍ کروڑ61؍ لاکھ روپئے فنڈ فراہم کیا گیا ہے۔

***** ***** *****

 آئندہ اسمبلی انتخا بات کے لیے بھارتیہ کمیو نسٹ پارٹی نے اورنگ آباد وسطی حلقے سے کامریڈ ابھئے ٹاکسال کو پارٹی امید وار نامزد کیا ہے۔ ریاستی سیکریٹری بورڈ کے ممبر رام باہتی نے یہ اطلاع دی ہے۔ 

***** ***** ***** 

 ہنگولی ضلعے کے بالا پور میںکل پولس نے کار وائی کرتے ہوئے ایک لاکھ18؍ہزار روپئے مالیت کا گٹکا ضبط کیا۔ بالا پور سے ہنگولی کی جانب جا رہی ایک گاڑی کی تفتیش کے دوران یہ گٹکا برآ مد ہوا۔

***** ***** ***** 

  مو ہالی میںکل بھارت اور جنوبی افریقہ کے ما بین کھیلے گئے دوسرے T-20؍ کرکٹ مقابلے میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو 7؍ وکٹوں سے ہرا دیا۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے افریقی ٹیم نے بھارت کے سامنے150؍ رنوں کا نشانہ مقر کیا تھا ۔ کپتان وِراٹ کوہلی کی نصف سنچری کی بدولت بھارت نے صرف 3؍ وکٹ کے نقصان پریہ نشانہ حاصل کر لیا۔

***** ***** *****

No comments:

आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर - दिनांक 11.04.2026 रोजीचे दुपारी 01.00 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

  Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date - 11 April 2026 Time 01.00 to 01.05 PM Language Marathi आकाशवाणी छत...