Tuesday, 19 November 2019

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 00 November 2019
Time:  8:40 to 8:45 am
 آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:   ؍نومبر  ۲۰۱۹ئ؁
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸

 این سی پی کے قو می صدر شرد پوار نے کہا ہے کہ ریاست میں حکو مت تشکیل دینے کا  دعویٰ کرنے والی جماعتوں کو اپنا راستہ خودمنتخب کر نا چاہیے۔ پوار کل نئی دہلی میں صحیفہ نگاروں سے مخاطب تھے۔ اُنہوں نے کہا کہ ریاست کے انتخا بات بی جے پی-شیو سینا اتحاد اور کانگریس این سی پی اتحاد کے در میان مقابلہ تھے۔ اِس لیے اُنہیں اُن کا راستہ طئے کر نا چاہیے اور ہم اپنا سیاسی فیصلہ کریںگے۔
 دریں اثناء پوار نے کل دہلی میں کانگریس کی قو می صدر سو نیا گاندھی سے ملا قات کی اور ریاست میں حکو مت سازی کے امکان پر تبادلۂ خیال کیا۔ کانگریس کے تر جمان رندیپ سُر جے وا لا نے بتا یا کہ میٹنگ میں پوار نے سو نیا گاندھی کو ریاست کی سیاسی صورتحال سے آ گاہ کیا۔

***** ***** ***** 

 دہلی میں پوار اور سونیا گاندھی کے در میان مذاکرات کا متوقع نتیجہ بر آمد نہ ہونے پر شیو سینا قائد سنجئے رائوت نے کل پوار سے ملا قات کی۔ جس کے بعد نا مہ نگاروں سے بات کر تے ہوئے رائوت نے بتا یا کہ پوار سے ملنے کا مقصد کسا نوں کے مسائل پر بات چیت کر نا تھا۔ اِسی دوران این سی پی کے ریاستی صدر جینت پاٹل ‘نواب مَلک  کانگریس کے سابق وزراء اعلیٰ اشوک چو ہان اور پر تھوی راج چو ہان ریاست میں حکو مت کے قیام کے سلسلے میں تبادلۂ خیال کے لیے آج دہلی جائیں گے۔

***** ***** ***** 

 مرکزی وزیر مملکت اور ریپبلکن پارٹی آف اِنڈیا کے قو می صدر رام داس آٹھولے نے کہا ہے کہ شیو سیناکو چا ہیے کہ آنجہا نی بالا صاحیب ٹھاکرے کے خواب کی تکمیل کے لیے بی جے پی کے ساتھ مل کر ریاست میں حکو مت قائم کرے۔ وزیر موصوف کل دہلی میں نا مہ نگاروں سے خطاب کر رہے تھے۔اُنہوں نے کہا کہ اِس خصوص میں شیو سینا لیڈر سنجئے رائوت سے گفت و شنید ہوئی ہے۔ جس میں تجویز پیش کی گئی کہ وزیر اعلیٰ کا عہدہے بی جے پی کے لیے 3؍ برس اور شیو سینا کے لیے2؍ برس رہے گا۔

***** ***** ***** 

 پارلیمنٹ کے سر مائی اجلاس کا آغاز کل سے ہو گیا۔ اجلاس کی کار وائی سے قبل دو نوں ایوانوں میں وفات پا چکے موجودہ اور سا بق اراکین پارلیمنٹ کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ راجیہ سبھا میں چیئر مین وینکیا نائیڈو نے آنجہا نی اراکین ارُن جیٹلی‘ جگناتھ مِشراء ’ رام جیٹھ مَلا نی ‘ گروداس داس گپتا کو خراج عقیدت پیش کر نے کے لیے تجویز رکھی جس پر ایوان میں دو منٹ خا موشی اختیار کی گئی۔ اور وفات پا نے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔اِس موقعے پر حزب اختلاف کے رہنما غلام نبی آزاد‘ این سی پی کے شرد پوار ‘ تر نمول کانگریس کے ڈیریک او برائین  ’ سماج وادی پارٹی کے رام گو پال یادَو’ وزیر مملکت رام داس آٹھولے سمیت دیگر اراکین نے آنجہا نی اراکین پارلیمنٹ کے کار ہائے نما یا ںپر روشنی ڈالی۔

***** ***** ***** 

 اِسی دوران لوک سبھا میں نو منتخبہ اراکین پارلیمنٹ کو حلف دلا یا گیا۔ جس کے بعد اسپیکر اوم بِر لا نے سابق آنجہا نی وزیر سُشما سواج سمیت دیگر وفات چکے اراکین کو خراج عقیدت پیش کر نے کے لیے تجویز رکھی جس پر تمام اراکین نے اُن کی یاد میں خا موشی اختیار کی۔ نیشنل کانفرنس کے رہنما فاروق عبد اللہ پر عائد پا بندی کے خلاف لوک سبھا میں کل حزب مخالف کے اراکین نے نعرے بازی کی۔
 دریں اثناء اورنگ آ باد کے رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل نے ریاست میں بے موسم بارش سے متاثرہ کسا نوں کے لیے فی ہیکٹر 25؍ ہزار روپئے امداد کا مطالبہ کیا۔ اُنہوں نے یہ مطالبہ لوک سبھا میں اپنے خطاب کے دوران کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ صرف اورنگ آ باد ضلع میں 42؍ہزار ہیکٹر رقبہ پرکھڑی فصلیں مکمل طور پر ختم ہو گئیں اور کسا نوں کو دی جا نے والی 8؍ہزار روپئے فی ہیکٹر نقصان بھر پائی انتہائی کم ہے۔

***** ***** ***** 

 شیو سینا نے مہا راشٹر میں ہوئی بے موسم بارش کو قدر تی آ فت قرار دینے کا مطا لبہ کیا ہے۔ پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ نے کل صبح پارلیمنٹ کے احا طے میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ جس میں سنجئے رائوت اور اروِن سا ونت سمیت شیو سینا کے تمام اراکین نے حصہ لیا اور احتجاجی تختیاں بلند کیں۔ سر کا ری ذرائع سے ملی معلو مات کے مطابق ریاست کے 30؍ اضلاع میں اِس بے موسم بارش سے تقریباً 70؍ لاکھ ہیکٹر رقبہ پر موجود فصلیں مکمل طور پر ضائع ہو گئیں۔

***** ***** ***** 

 ملک کے47؍ ویں چیف جسٹِس کے طور پر جسٹِس شرد بوبڑے نے کل عہدہ سنبھا لا۔ راشٹر پتی بھون میں کل صدرِ جمہوریہ رام ناتھ کووِند نے اُنہیں عہدے اور رازداری کا حلف دلا یا۔ اِس موقعے پر نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو ‘ وزیر اعظم نریندر مودی‘ لوک سبھا اسپیکر اوم بِر لا سمیت دیگر معزز شخصیات موجودتھیں۔

***** ***** ***** 

 اودگیر کے سینئر سماجی خد مت گار ڈاکٹر رام پر ساد لکھوٹیاکو اشس بار کے گو وند بھائی شراف میمو ریل ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ سوامی راما نند تِرتھ مراٹھوارہ سما جی‘ اقتصا دی و قو می یکجہتی اِدارے کے سیکریٹری ڈاکٹر شرد ادونت نے کل اورنگ آ باد میں اِس ایوارڈ کا اعلان کیا۔ کوڑھ جیسی بیما ری کے خاتمے ‘ خاندانی بہبود اور عطیہ خون کیمپ کے انعقاد میں اُن کی نما یاں کا وشوں کے صلہ میں یہ ایوارڈ ظاہر کیا گیا ہے۔

***** ***** *****

No comments:

आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर – दिनांक 01.10.2026 रोजीचे सकाळी 11.00 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date 01 October 2026 Time 11.00 to 11.05 AM Language Marathi आकाशवाणी छत्र...