Saturday, 2 September 2017

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date - 02  September  2017
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ  :  2 ستمبر  ۲۰۱۷ئ؁
وَقت  :  صبح  ۴۰: ۸  -  ۴۵ :۸
***********************
 مرکزی کابینہ میںکل توسیع کی جارہی ہے ۔راشٹرپتی بھون میںصبح دس بجے نئے وزراء کی حلف برداری ہوگئی۔ اسی بیچ کابینہ میںتوسیع اورتبدیلی کے پسِ منظر میںمرکزی وَزیرراجیوپرتاپ روڑی،بنڈارودتاتریہ،سنجیوبلیان،مہیندرناتھ پانڈے،فگن سنہہ کولستے نے اپنے وزراء کے عہدوں سے استعفیٰ دے دیاہے۔اس کے علاوہ دیگرچندوزراء کے مستعفی ہونے کاقیاس ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 صفائی کے مختلف اقدار پر عمل درآمد کرنے والے 172اسکولوںکوکل دِلّی میںمرکزی فروغ انسانی ترقیاتی وَزیرپرکاش جائوڑیکرکے ہاتھوں قومی سطح کے ’’سوچھ اسکول‘‘ایوارڈس دے کراستقبال کیاگیا۔اس میںمہاراشٹرکے 15 ؍اسکولوںکاخیرمقدم کیاگیا۔بیت الخلاء ، ہاتھ دھونے کاانتظام ،صاف صفائی کانظام وغیرہ انتظامات کی بنیادپریہ ایوارڈس دئیے گئے۔سپاسنامہ اورپچاس ہزارروپیوںپریہ ایوارڈس مشتمل ہے۔ ایوارڈس حاصل کرنے والوں میں ناندیڑ ضلع کے کنوٹ کاسرکاری ثانوی آشرم اسکول ،بیڑ ضلع کے شیرورمیںلڑکوںکاسرکاری رہائشی اسکول اورپربھنی ضلع کے کولواڑی کاضلع پریشدپرائمری اسکول شامل ہیں۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 مرکزی حکومت کی جانب سے دئیے جانے والے قومی اساتذہ ایوارڈس کااعلان کل کردیاگیا۔ان ایوارڈس میںریاست کے 25؍ اساتذہ شامل ہیں۔پچاس ہزارروپئے ، چاندی کاتمغہ اورسپاسنامے پریہ ایوراڈس مشتمل ہے۔پانچ ستمبریعنی یومِ اساتذہ کے موقع پرصدرِجمہوریہ ہند کے ہاتھوں یہ ایوارڈس تقسیم کئے جائیںگے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 بھارت کے تقریباً ایک لاکھ 70؍ہزارمسلمانوں سمیت دنیابھرکے تقریباً23؍لاکھ سے زائدفرزندانِ توحید نے کل سعودی عرب کے میدانِ عرفات میںاکٹھاہوکرحج کاسب سے اہم وقوف عرفہ رکن اداکیا۔درجہ حرارت چالیس ڈگری سیلسیس تک پہنچ جانے کے باوجودعقیدتمندپہاڑیوں پرچڑھ کر دعاء اور استغفارمیںمشغول رہے۔تقریباً چودہ سوسال پہلے حضرت محمد ﷺ نے میدانِ عرفات میںاپناآخری خطبہ دیاتھا۔احرام باندھے ہوئے مسلمانوں نے حج کاخطبہ سنااورمسجدِ نمریٰ میںظہراورعصر کی نمازیں ایک ساتھ اداکیں۔عازمین حج مزدلفہ روانہ ہوگئے وہاں اُنہوں نے مغرب اورعشاء کی نماز ایک ساتھ اداکیں۔ بعدازاں وہ منیٰ کے لئے روانہ ہوگئے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>

 آج عیدالاضحی منائی جارہی ہے۔ اس سلسلے میںگورنر سی ودھیاساگررائو اسی طرح وزیرعلیٰ دیویندرپھڑنویس نے ریاست کے عوام کومبارکباد پیش کی ہے۔ایثاراورقربانی کادرس دینے والایہ تہوارسب کی زندگی میںمسرت ،ترقی اورخوشحالی لے کرآئے یہ بات گورنرنے اپنے تہنیتی پیغام میںکی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 اورنگ آبادمیںمختلف عیدگاہوںاورمساجدمیںعیدالاضحی کی نمازاداکی جارہی ہیں۔عیدگاہ چھائونی میںنمازعید نوبجے اداکی جائے گی ، عیدگاہ روضہ باغ میںساڑھے آٹھ بجے نمازِ عید اداکی جارہی ہے اورعیدگاہ عثمان پورہ میںنمازِعیدنوبجے اداکی جائے گی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 کھاناپکانے کے گھریلوسبسیڈی والے گیس سیلنڈروں کے نرخ میںسات روپئے فی سیلنڈراوربغیر سبسیڈی والے سیلنڈرکی قیمت میں74؍ روپئے فی سیلنڈرکااضافہ کردیاگیاہے۔کل سے یہ اضافی نرخ عائدکردئیے گئے۔مرکزی حکومت نے گھریلوگیس سیلنڈروں کی سبسیڈی بندکرنے کے لئے گیس سیلنڈروں کی قیمتوںمیںہرماہ اضافہ کرنے کافیصلہ کیاہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 بیڑشہرکے بندوسراندی پرپل خستہ حال ہونے کی وجہہ سے متبادل راستے کاکام جلدشروع کیاجائے گا۔اس کی اطلاع ضلع کی رابطہ وَزیرپنکجامنڈے نے دی۔وہ کل امباجوگائی میںصحافیوں سے مخاطب تھیں۔پنکجامنڈے کے ہاتھوںاس موقع پرتعلقہ اسپورٹس کامپلیکس کی سنگِ بنیاد تقریب عمل میںآئی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 ناگپور۔ممبئی تورنتوایکسپریس آسن گائوں ۔واشینداسٹیشنوں کے درمیان پٹری سے اُتر جانے کی وجہہ سے سکندرآبادسے ناندیڑ، اورنگ آباد ہوتے ہوئے ممبئی جانے والی دیوگیری ایکسپریس ریلوے گاڑی کل منسوخ کردی گئی ۔جس کی وجہہ سے ممبئی سے آنے والی دیوگیری ایکسپریس آج منسوخ کردی گئی ۔ممبئی سے ناگپورجانے والے نندی گرام ایکسپریس اسی طرح ممبئی ۔ناندیڑتپون ایکسپریس گاڑیاں آج بھی منسوخ کردئیے گئے ہیں۔ریلوے ذرائع نے اس کی اطلاع دی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 حکومت نے پرمننٹ اکائونٹ نمبر ، پین کارڈ کوآدھارکارڈ سے جوڑنے کے لیے دی گئی مدت میں چارماہ کااضافہ کردیاہے۔ سرکاری ذرائع نے کہا ہے کہ آخری تاریخ بڑھاکر31دسمبر تک کردی گئی ہے ، جوکہ کل ختم ہونے والی تھی۔یہ اقدام ایسے وقت میںکیاگیاہے، جب حکومت نے مختلف سماجی فلاحی اسکیموں کے فوائدحاصل کرنے کے لیے آدھارجمع کرنے کی تاریخ میںایسی ہی توسیع کی ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>

No comments:

Text - आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर – दिनांक 07.04.2026 रोजीचे सकाळी 11.00 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

  Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date 07 April 2026 Time 11.00 to 11.05 AM Language Marathi आकाशवाणी छत्र...