Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad, Date: 02.04.2018 ,Time:8.40-8.45 am
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date - 02 April 2018
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۲؍اپریل ۲۰۱۸
وَقت : صبح ۴۰: ۸ - ۴۵ :۸
***********************
درجِ فہرست ذاتوں اور قبائل پر مظالم کی انسداد سے متعلق قانون ایٹراسٹی ایکٹ کے سلسلے میں عدالت ِ عظمیٰ کے حالیہ فیصلے پر دوبارہ غور کرنے کیلئے مرکزی حکومت آج نظرِ ثانی درخواست داخل کریگی۔ وزیرِ قانون روی شنکر پرساد نے ایک ٹوئٹر پیغام میں یہ اطلاع دی۔ عدالت نے حال ہی میں اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ ایٹراسٹی ایکٹ کے تحت درج مقدمات میں تحقیقات سے قبل ملزمین کو گرفتار نہ کیا جائے۔ نیز گرفتار ملزمین کو ضمانت قبل از گرفتاری کی گنجائش پر بھی رضامندی ظاہر کی گئی تھی۔
مرکزی حکومت کا مؤقف ہے کہ عدالت ِ عظمیٰ کے اس فیصلے سے ایٹراسٹی قانون کی شقیں غیر مؤثر ہوجاتی ہیں اور خاطیوں کو اس قانون کا خوف باقی نہیں رہے گا۔ اس لیے عدالتی فیصلے پر نظرِ ثانی ضروری ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
انتہاء پسند تنظیم آئی ایس آئی کے ہاتھوں عراق میں قتل ہونے والے 39/ ہندوستانی باشندوں میں سے 38/ افراد کی لاشیں آج ہندوستان لائی جارہی ہیں۔ عراق میں بھارتی سفیر ڈاکٹر پردیپ سنگھ راج پروہت نے آکاشوانی سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ یہ لاشیں عراقی وزارتِ صحت نے بھارتی سفارتخانے کے حوالے کی ہیں اور انہیں ایک خصوصی طیارے کے ذریعے بھارت لایا جائیگا۔ خارجی اُمور کے مملکتی وزیر جنرل وی کے سنگھ بھی اس طیارے کے ساتھ بھارت آئیں گے۔ اس طیارے کو پہلے امرتسر پھر کولکاتا اور بعد میں پٹنہ لے جایا جائیگا جہاں لاشیں ان کے ورثاء کے حوالے کی جائیں گی۔
انتہاء پسندوں نے عراق کے شہر موصل میں جون 2014ء میں 40/ ہندوستانی باشندوں کو اغواء کیا تھا۔ جن میں سے ایک شخص انتہاء پسندوں کے قبضے سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا لیکن بقیہ 39/ افراد کو قتل کردیا گیا تھا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
جنوبی کشمیر میں کل حفاظتی دستوں کی جانب سے عسکریت پسندوں کی تین پناہ گاہوں پر حملے میں 13/ عسکریت پسند اور 4/ مقامی شہری ہلاک ہوگئے۔ اس آپریشن میں حفاظتی دستوں کے تین اہلکاروں کو بھی اپنی جانیں گنوانا پڑی۔ اچانک حملوں کی منصوبہ بندی کرنے کیلئے عسکریت پسندوں کی میٹنگ کی خفیہ خبر ملنے پر حفاظتی دستوں نے یہ حملہ کردیا تھا۔ پرسوں شب سے شروع ہوئی یہ جھڑپ کل دوپہر تک جاری رہی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
چھترپتی شیواجی مہاراج سنمان یوجنا کے تحت کسانوں کو قرض معافی کے لیے آن لائن درخواست دہی کی مدت میں 14/ اپریل تک توسیع کردی گئی ہے۔ اس اسکیم کے تحت 24/ جولائی تا 22/ ستمبر 2017 کے دوران درخواستیں قبول کی گئی تھیں۔ لیکن جو کسان کسی وجہ سے اس دوران درخواست نہ دے سکے انہیں درخواست دہی کے لیے 31/ مارچ تک کی مدت دی گئی تھی۔ جس میں اب 14/ اپریل تک توسیع کردی گئی ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
تجارت اور شہری ہوا بازی کے وزیر سریش پربھو نے کہا ہے کہ ملک میں بہت جلد ہوائی راستے سے مال برداری شروع کرنے کی پالیسی پر حکومت غور کررہی ہے۔ کل سندھو دُرگ ضلع کے کُوڈاڑ میں اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ رات کے وقت اندرون ملک پروازیں نہیں چلتی اور ان اوقات میں طیاروں کا استعمال مال برداری کیلئے کیا جاسکتا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ چھوٹے فاصلے کے لیے ہیلی کاپٹروں کا استعمال زیرِ غور ہے اور کوکن کے آموں کی اسی طرح حمل و نقل زیرِ غور ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کل نئی اونچائی تک پہنچ گئی۔ پٹرولیم کمپنیوں نے کل پٹرول کی قیمت میں 18/ پیسے کا اضافہ کیا جس کے باعث اورنگ آباد میں پٹرول کی قیمت فی لیٹر 82/ روپئے 66/ پیسے اور ڈیزل کی 69/ روپئے 87/ پیسے فی لیٹر تک پہنچ گئی۔ پٹرولیم مصنوعات پر سے کنٹرول ختم کیے جانے کے بعد سے پٹرولیم کمپنیاں روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں کا جائزہ لیتی ہیں اور اس کے بعد قیمتوں میں ردّ وبدل کیا جاتا ہے۔ اس طرح گذشتہ ایک برس میں پٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 9/ روپئے اور ڈیزل کی قیمت میں 7/ روپئے کا اضافہ ہوا ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
فور وہیلر گاڑیاں بنانے والی کمپنیاں عنقریب نمبر پلیٹ لگی ہوئی گاڑیاں بازار میں لائیں گی۔ زمینی حمل و نقل کے وزیر نتن گڈکری نے کل نئی دہلی میں یہ اطلاع دی۔ اُنھوں نے بتایا کہ ان گاڑیوں کی قیمتوں میں ہی نمبر پلیٹ کی قیمتیں بھی شامل ہوں گی۔ سرِ دست یہ نمبر پلیٹ مختلف ریاستوں میں مختلف ایجنسیوں سے خریدی جاتی ہیں۔ اگر کمپنیوں ہی سے نمبر پلیٹ لی جاتی ہے تو ملک بھر میں نمبر پلیٹس ایک ہی طرح کی ہونگی۔

No comments:
Post a Comment