Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad, Date: 09.04.2018 ,Time:8.40-8.45 am
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date - 09 April 2018
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۹؍اپریل ۲۰۱۸
وَقت : صبح ۴۰: ۸ - ۴۵ :۸
***********************
احمد نگر مونسپل کارپوریشن کے کیڑ گائوں ضمنی انتخابات کے تنازعہ میں شیوسینا کے عہدیدار سنجے کوتکر اور وسنت ٹھوبے کے قتل کے بعد کل شہر میں مکمل بند منایا گیا۔ شہر میں مذمتی جلوس بھی نکالا گیا۔ ضلع میں بھی بند کا ملا جلا اثر دکھائی دیا۔ اس واقعہ کے مدِ نظر کوتوالی پولس تھانے کے پولس انسپکٹر ابھے پرمار کو معطل کردیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ پولس سپرنٹنڈنٹ اکشئے شندے کی ایڈیشنل پولس ڈائریکٹر جنرل کی معرفت جانچ کرنے کا اعلان مملکتی وزیر برائے داخلہ دیپک کیسرکر نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران کیا۔
اسی بیچ اس معاملے میں پولس نے راشٹروادی کانگریس پارٹی کے رکنِ اسمبلی سنگرام جگتاپ‘ اُن کے والد رکنِ اسمبلی ارون جگتاپ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکنِ اسمبلی شیواجی کرڈیلے سمیت 30/ افراد کے خلاف قتل کا جرم داخل کیا ہے۔ ان میں سے رکنِ اسمبلی سنگرام جگتاپ سمیت چار افراد کو حراست میں لیا گیا۔ عدالت نے انہیں 12/ اپریل تک پولس کسٹڈی کا حکم صادر کیا ہے۔ قتل کے بعد پولس نے پوچھ تاچھ کے لیے رکنِ اسمبلی جگتاپ کو پولس سپرنٹنڈنٹ آفس میں لانے کے بعد ورکرس نے پولس سپرنٹنڈنٹ پر حملہ کرکے نقصان کرنے کے معاملے میں 22/ افراد کو حراست میں لیا گیا۔ انہیں کل تک پولس کسٹڈی کا حکم دیا گیا ہے۔
شیوسینا کے عہدیداروں کے قتل کے بعد شیوسیناکے سینئر رہنما وزیرِ ماحولیات رام داس کدم‘ وزیرِ ٹرانسپورٹ دیواکر رائوتے‘ وزیرِ داخلہ برائے مملکت دیپک کیسرکر نے کل احمد نگر کا دورہ کیا۔
اسی بیچ شیوسینا کے مقتول دونوں ورکرس کا پوسٹ مارٹم اورنگ آباد کے گورنمنٹ میڈیکل کالج اسپتال میں کیا گیا۔ اس کے بعد شب دیر گئے احمد نگر میں اُن کے جسد ِ خاکی پر آخری رسومات ادا کردی گئیں۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
ملک میں امن اور خوشحالی قائم رکھنے کیلئے کانگریس پارٹی کی جانب سے آج ریاست کے تمام ضلع دفاتر میں ایک روزہ علامتی بھوک ہڑتال کی جارہی ہے۔ اس بھوک ہڑتال میں کانگریس کے عہدیدار اور ورکرس شامل ہورہے ہیں۔ یہ بات ریاستی صدر اشوک چوہان نے کہی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
لنگایت مذہب کو آئینی منظوری اور قومی سطح پر اقلیتی درجہ دیا جائے۔ اس مطالبے پر کل اورنگ آباد میں آل انڈیا لنگایت کوآرڈینیٹ کمیٹی کی جانب سے مورچہ نکالا گیا۔ مراٹھواڑہ سمیت ریاست کے مختلف مقامات کے اور آندھرا پردیش‘ تلنگانہ‘ کرناٹک ریاست سے بھی اس سماج کی خواتین اور مردوں نے کثیر تعداد میں اس مورچے میں شرکت کی۔ شہر کے کرانتی چوک علاقے سے یہ مورچہ نکالا گیا۔ ڈویژنل کمشنر آفس پہنچ کر ڈپٹی کمشنر ورشا ٹھاکر کو میمورنڈم پیش کیا گیا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
ناندیڑ میں کل سے پاسپورٹ خدمات مرکز شروع کیا گیا۔ پوسٹ آفس میں شروع کیے گئے اس مرکز کا افتتاح رکنِ پارلیمنٹ اشوک چوہان کے ہاتھوں عمل میں آیا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
ریاست میں کل درجۂ حرارت میں گراوٹ درج کی گئی۔ کل سب سے زیادہ درجۂ حرارت 41/ اعشاریہ چار ڈگری سیلسیس آکولہ میں درج کیا گیا۔ ناندیڑ اور بیڑ میں اوسطاً 39/ اور‘ اورنگ آباد میں 38/ اعشاریہ تین ڈگری سیلسیس درجۂ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ آئندہ دو یوم میں چند مقامات پر بارش ہونے کا قیاس محکمہ موسمیات نے ظاہر کیا ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
عثمان آباد شہر میں کل دوپہر کو معمولی بارش ہوئی۔ اس بارش کی وجہ سے ہفتہ واری بازار میں سبزی ترکاری فروخت کرنے والے ہراساں ہوگئے۔ لوہاری علاقے میں بھی بارش ہونے کی خبر موصول ہوئی۔ لاتور شہر میں کل ہلکی بارش ہوئی۔ اس کی اطلاع ہمارے نمائندے نے دی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
21/ ویں دولت ِ مشترکہ کھیلوں کے مقابلے میں کل چوتھے دن بھارت نے تین سونے کے‘ ایک چاندی کا اور دو کانسے کے تمغے حاصل کیے۔ ٹیبل ٹینس میں خواتین کی ٹیم نے آخری رائونڈمیں سنگاپور کو 3-1 سے شکست دیکر سونے کا تمغہ حاصل کیا۔ ویٹ لفٹنگ خواتین گروپ میں پونم یادو نے 69/ کلو کے زمرے میں سونے کا تمغہ حاصل کیا اور مردوں کے گروپ میں وکاس ٹھاکر نے 94/ کلوکے زمرے میں کانسے کا تمغہ حاصل کیا۔
نشانہ بازی کے دس میٹر پستول کے مقابلے میں منو بھاکیر نے سونے کا تمغہ حاصل کیا۔ تاہم حنا سدھو نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔ مردوں کے گروپ میں روی شنکر نے کانسے کا تمغہ حاصل کیا۔
ان مقابلوں میں بھارت سونے کے سات‘ دو چاندی کے اور تین کانسے کے تمغے حاصل کرتے ہوئے چوتھے نمبر پر ہے۔

No comments:
Post a Comment