Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad, Date: 10.04.2018 ,Time:8.40-8.45 am
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date - 10 April 2018
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۱۰؍اپریل ۲۰۱۸
وَقت : صبح ۴۰: ۸ - ۴۵ :۸
***********************
کم از کم امدادی قیمت پر تور کی خریداری کی مدت میں مئی تک توسیع دینے کا مطالبہ ریاستی حکومت نے مرکز سے کیا ہے۔ زراعت کے مملکتی وزیر سدا بھائو کھوت نے مرکزی حکومت کو خط لکھ کر یہ مطالبہ کیا۔ کسانوں سے تور خریدنے کی مدت اٹھارہ اپریل کو ختم ہورہی ہے۔ کھوت نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ اندراج شدہ دو لاکھ 54/ ہزار 265/ کسانوں سے قریب 26/ لاکھ کوئنٹل تور خریداری کا کام اب بھی باقی ہے جس کے لیے مدت میں توسیع درکار ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
ملک میں امن اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھنے کیلئے کل کانگریس کی جانب سے ملک بھر میں اسکے سبھی ضلع دفتروں پر علامتی بھوک ہڑتال کی گئی۔ کانگریس کے ریاستی صدر اشوک چوہان نے کہا کہ کانگریس کی جانب سے کی جارہی یہ بھوک ہڑتال علامتی ہے لیکن کسانوں اور عوام کے مسائل کی جانب حکومت کی جانب سے توجہ نہ دئیے جانے پر پارٹی شدید احتجاج کریگی۔ چوہان کل پربھنی میں اخباری نمائندوں سے گفتگو کررہے تھے۔
دوسری جانب چوہان نے ریاستی حکومت کی حلیف جماعت شیوسینا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار میں شامل شیوسینا میں حکومت چھوڑنے کی ہمت نہیں ہے اور اس کا مستقبل آنے والے انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی پر منحصر ہے۔ اورنگ آباد میں بھی گاندھی پُتلے کے قریب ضلع صدر اور رکنِ اسمبلی عبدالستار اور رکنِ اسمبلی سبھاش جھامبڑ کی موجودگی میں علامتی بھوک ہڑتال کی گئی۔
لاتور میں بھی کانگریس کے ضلع صدر وینکٹ بیدرے اور شہر صدر شیخ معز کی موجودگی میں احتجاج کیا گیا۔
اس کے علاوہ ہنگولی‘ ناندیڑ‘ بیڑ ‘ عثمان آباد اور جالنہ میں بھی کانگریس کارکنوں نے دلتوں پر ہورہے مظالم کی مخالفت کی۔ ریاست کے دوسرے شہروں شولاپور‘ ناسک اور دھولیہ میں بھی کانگریس نے اپنا احتجاج درج کروایا۔ دوسری جانب بھارتیہ جنتا پارٹی نے کانگریس کے اس احتجاج کو مذاق قرار دیا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
احمدنگر میں پولس تھانے میں توڑ پھوڑ کرنے کے معاملے میں گرفتار رکنِ اسمبلی شیواجی کرڈِلے کو عدالت نے ایک دن کی پولس کسٹڈی میں بھیج دیا ہے۔ شیواجی کرڈِلے پر الزام ہیکہ اُنھوں نے کیڑ گائوں قتل معاملے میں رکنِ اسمبلی سنگرام جگتاپ کو گرفتار کیے جانے کے بعد کل پولس سپرنٹنڈنٹ دفتر میں توڑ پھوڑ کی۔ اس معاملے میں جگتاپ کو بارہ اپریل تک پولس کسٹڈی میں بھیجا جاچکا ہے۔
دریں اثناء کیڑ گائوں قتل معاملے میں تفتیش کیلئے پانچ تحقیقاتی افسروں پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ اس پورے معاملے پر ردّ عمل ظاہر کرتے ہوئے NCP کے رہنما دلیپ وڑسے پاٹل نے کہا کہ احمد نگر میں شیوسینا کے دو رہنمائوں کے قتل کے معاملے میں NCP کے دو رہنمائوں کو گرفتار کرنے کے پیچھے شیوسینا کی سازش کارفرما ہے اور ان NCP رہنمائوں کو پھنسایا گیا ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
پربھنی ضلع کے پالم۔ لوہاشاہراہ پر کل ایک پِک اَپ گاڑی اور ٹووہیلر کے درمیان پیش آئے حادثے میں تین افراد کی موت ہوگئی۔ اس حادثے میں دو افراد کی جائے حادثے پر ہی موت ہوگئی جبکہ ایک نے اسپتال کے راستے میں دم توڑ دیا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
مہاراشٹر کے کچھ علاقوں میں کل ہلکی بارش ہوئی۔ ہمارے نمائندے نے بتایا کہ عثمان آباد شہر اور نواحی علاقوں میں کل دوپہر رِم جھم بارش ہوتی رہی۔ اورنگ آباد شہر میں بھی مطلع اَبر آلود رہا۔ اس کے علاوہ بھوکردن سے بھی ہلکی بارش کی اطلاع ملی ہے۔ بیڑ ضلع کے کِلّے دھارور‘ آشٹی اور پاٹودہ سے بھی رِم جھم بارش کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔
بلڈانہ ضلعے کے چکھلی تعلقے کے بور گائوں وَسو میں بجلی گرنے سے ایک شخص کی موت ہوگئی۔ ہمارے نمائندے نے بتایا کہ سند کھیڑ راجہ تعلقے میں غیر موسمی بارش سے آمو ں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
ممبئی کی کملا مِل کمپائونڈ میں لگی آگ کی مرکزی تفتیشی بیورو‘ CBI کے ذریعے تحقیقات کا مطالبہ کرنے والی ایک عرضداشت پر ممبئی ہائیکورٹ نے ریاستی حکومت سے جواب مانگا ہے۔ عدالت نے کہا کہ اس معاملے کی اگلی سماعت چار ہفتوں بعد ہوگی اور اُس سے پہلے ہی وہ حکومت سے جواب موصول ہونے کی توقع کررہی ہے۔
واضح ہوکہ گذشتہ سال 29/ دسمبر کی رات ممبئی کے کملا مِل کمپائونڈ میں لگی بھیانک آگ میں چودہ افراد کی موت ہوگئی تھی اور کئی افراد شدید زخمی ہوگئے تھے۔ زخمیوں میں سے ایک کے خاندان نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں پولس کی تحقیقات شفاف نہیں ہے اور انہیں نقصان بھرپائی دی جائے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
کامرس اور صنعت کے وزیر سریش پربھو نے کہا ہیکہ بھارت عالمی تجارت میں موجود چیلنجوں کا فائدہ حاصل کرسکتا ہے بشرطیکہ وہ اپنی حکمت ِ عملی اچھی طرح تیار کرے۔ اُنھوں نے کہا کہ کچھ ممالک ایسے اقدامات کررہے ہیں جس سے پورے عالمی تجارتی نظام پر اثر پڑرہا ہے۔ سریش پربھو نے کل نئی دلّی میں CII کی سالانہ جنرل میٹنگ میں تقریر کررہے تھے۔ اُنھوں نے کہا کہ حکومت برآمدات‘ صنعتی فروغ اور مینوفیکچرنگ کی سرگرمیوں میں اضافے کیلئے اقدامات کررہی ہے۔ پربھو نے کہا کہ عالمی صورتحال کے باوجود بھارتی معیشت تیز رفتار سے ترقی کررہی ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
آسٹریلیاء کے شہر گولڈ کوسٹ میں جاری دولتِ مشترکہ کھیلوں میں کل بھارت نے کینیڈا کو پیچھے کرتے ہوئے تیسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ ان مقابلوں میں سونے کے دس‘ چاندی کے چار اور کانسے کے پانچ تمغے اس طرح کُل اُنیس تمغوں کے ساتھ بھارت تیسرے پائیدان پر ہے۔ آسٹریلیاء پہلے اور انگلینڈ دوسرے نمبر پر ہے۔ بھارت کی بیڈمنٹن کی مسکڈ ڈبلز کی ٹیم نے کل ملیشیاء کو تین ایک کے فرق سے ہراتے ہوئے سونے کا تمغہ حاصل کیا۔ دوسری جانب نائیجیریا کو ٹیبل ٹینس میں تین۔ صفر سے ہراتے ہوئے بھارت نے طلائی تمغہ اپنے نام کیا۔ نشانے بازی میں بھارت کے جیتو رائے نے دس میٹر ایئر پسٹل مقابلے میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔ اسی مقابلے میں بھارت کے اوم پرکاش میتھروال نے کانسے کا تمغہ جیتا۔

No comments:
Post a Comment