Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad, Date: 19.05.2018 ,Time:8.40-8.45 am
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 19 May 2018
Time 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۱۹؍ مئی ۲۰۱۸
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
***** ***** *****
کرناٹک کے وزیرِ اعلیٰ بی۔ ایس۔ یدی یورپا کو آج شام چار بجے تک اسمبلی میں اکثریت ثابت کرنے کا حکم سپریم کورٹ نے دیا ہے۔ کل ہوئی سماعت میں عدالت نے اکثریت ثابت کرنے کیلئے پیر تک وقت دینے کے بھارتیہ جنتا پارٹی کے مطالبہ کو مسترد کردیا۔ اس فیصلے کے بعد کرناٹک اسمبلی کا آج خاص اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ قانون ساز اسمبلی کے ہنگامی صدر کے عہدے پر رکنِ اسمبلی کے۔ جی۔ بوپیا کا تقرر کیا گیا ہے۔ اس بیچ اسمبلی میں اپنی اکثریت ثابت کرینگے ایسا تیقن وزیرِ اعلیٰ یدی یورپا نے دیا ہے۔
------------------------------
کانگریس پارٹی کی جانب سے کل تمام ملک میں جمہوریت بچائو دن منایا گیا۔ کرناٹک میں کانگریس اور سیکولر جنتا دل فرنٹ کے پاس اکثریت ہونے کے باوجود کم سیٹوں والی بھارتیہ جنتا پارٹی کو گورنر نے حکومت سازی کیلئے بلوایا ہے۔ اس فیصلے کے خلاف کانگریس کی جانب سے یہ احتجاج کیے گئے۔
ممبئی میں کانگریس ریاستی صدر رکنِ پارلیمنٹ اشوک چوہان کی قیادت میں یہ احتجاج کیا گیا۔ گورنر نے بھارتیہ جنتا پارٹی کو اقتدار قائم کرنے کیلئے طلب کرنے کا فیصلہ یہ مرکزی حکومت کے دبائو کی وجہ سے لیا گیا ہے، ایسا الزام اس موقع پر چوہان نے عائد کیا۔
ناندیڑ میں گورنر کے فیصلے کی مذمت میں کانگریس پارٹی کی جانب سے دھرنا احتجاج کیا گیا۔ رکنِ اسمبلی اَمر راجورکر‘ سابق وزیر ڈی پی ساونت سمیت پارٹی کے افسران و ورکرس نے احتجاج میں حصہ لیا۔
------------------------------
جل یُکت شیوار مہم کے ذریعے اس سال چھ ہزار دیہاتوں کو قحط سے آزاد کرانے کا ارادہ وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے ظاہر کیا ہے۔ سانگلی ضلع کے بھٹکی مڑا پہاڑی علاقے میں پانی فائونڈیشن اور عوامی مدد سے کیے جانے والے آبی فراہمی کاموں کا کل وزیرِ اعلیٰ نے معائنہ کیا۔ اس موقع پر وہ مخاطب تھے۔ اس مہم کے ذریعے اب تک گیارہ ہزار دیہات کو قحط سے نجات دلائی گئی۔ یہ بات وزیرِ اعلیٰ نے کہی۔ پانی فائونڈیشن کے قحط کو ختم کرنے کیلئے کیے گئے کاموں کی وزیرِ اعلیٰ نے ستائش کی۔ اس کے ساتھ ساتھ اداکار عامر خان کے واٹر کپ مقابلے کے ذریعے سے گائوں گائوںمیں تبدیلی آرہی ہے۔ اس کا ذکر وزیرِ اعلیٰ نے اس موقع پر کیا۔
------------------------------
اس سال مانسون 29/ مئی کو کیرالا میں داخل ہونے کا قیاس محکمۂ موسمیات نے ظاہر کیا ہے۔ مانسون کی بارش ہر سال یکم جون کو کیرالا میں داخل ہوتی ہے۔ اس سال تین یوم قبل مانسون کیرالا میں داخل ہوگا۔ بعد ازاں آئندہ چار یوم میں وہ مہاراشٹر میں پھیل جائیگا۔
------------------------------
پونا۔ شولاپور شاہراہ پر کل شام ہوئے حادثے میں پانچ افراد ہلاک اور دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ ڈاڑج دیہات سے قریب یہ حادثہ پیش آیا۔
------------------------------
اورنگ آباد شہر میں گذشتہ ہفتے ہوا فساد منصوبہ بند طریقے سے کیا گیا۔ ایسی رپورٹ پولس انتظامیہ نے ڈائریکٹر جنرل آف پولس کو پیش کی ہے۔ شہر پولس کے خاص جانچ وفد کو جانچ مہم میں پٹرول بم ملیں۔ بڑے پیمانے پر پتھر جمع کرکے رکھے گئے تھے۔ یہ بات رپورٹ میں پیش کی گئی۔
اس فساد کے سلسلے میں اب تک پچاس سے زیادہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔ اس معاملے میں شیوسینا کے کارپوریٹر راجندر جنجاڑ کو ڈسٹرکٹ اور سیشن جج نے 2/ جون تک عدالتی کسٹڈی کا حکم صادر کیا۔ جنجاڑ نے ضمانت کیلئے درخواست پیش کی ہے۔ آج اس ضمانت کی درخواست پر سماعت ہونے کا قیاس ہے۔
دریں اثناء اس فساد سے متاثرہ افراد کو بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے مالی مدد کی گئی۔ 35/ فساد سے متاثرہ افرادکو امدادی فنڈ تقسیم کیا گیا۔ اس کی اطلاع بھارتیہ جنتا پارٹی کے ترجمان شریش بوراڑکر نے کل اورنگ آباد میں صحافتی کانفرنس میں دی۔
------------------------------
زرعی ترقی سے متعلقہ مختلف گیارہ محکموں کی خالی آسامیاں سو فیصد پُر کرنے کا فیصلہ ریاستی حکومت نے لیا ہے۔ یہ عہدوں کی بھرتی کانٹریکٹ بنیاد پر نہیں بلکہ ہمیشہ کیلئے رہے گی۔ اس کی وضاحت محکمۂ مالیات نے کی۔
------------------------------
تمام ریاست میں 197/ خریدی مراکز پر 15/ مئی تک چھ لاکھ 55/ ہزار 801/ کوئنٹل چنا خریدا گیا۔ امدادِ باہمی اور مارکیٹنگ وزیر سبھاش دیشمکھ نے کل اس کی اطلاع دی۔ اس سال چنا خریدی کا نشانہ 30/لاکھ کوئنٹل طئے کیا گیا تھا۔ تمام ریاست میں 47/ ہزار 762/کسانوں نے چنا خریدی کیلئے آن لائن اندراج کیا۔ اس کی اطلاع انھوں نے دی۔
------------------------------
مہاراشٹر مارواڑی چیئریٹیبل ٹرسٹ اور جالنہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے منعقد جالنہ فیسٹیول 2018ء کا کل صبح شوبھا یاترا سے آغاز ہوا۔ شوبھا یاترا میں مختلف ماڈلس پیش کیے گئے۔ رابطہ وزیر ببن رائو لونیکر نے بھی شوبھا یاترا میں شامل ہوئے۔ شام چھ بجے ثقافتی اُمور کے وزیر ونود تاوڑے کے ہاتھوں فیسٹیول کا افتتاح عمل میں آیا۔

No comments:
Post a Comment