Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 16 November 2019
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۱۶ ؍نومبر ۲۰۱۹ئ
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
Date: 16 November 2019
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۱۶ ؍نومبر ۲۰۱۹ئ
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
بھارتیہ جنتا پارٹی کیLegisletur کے قائددیویندر پھڑ نویس نے گورنر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مہاراشٹر میں بارش سے متاثرہ کسا نوں کو فوری طور پر مالی امداد فراہم کرے۔ اِس حوالے سے اُنھوں نے کل گورنر بھگت سنگھ کو شیاری سے ملا قات کی۔پھڑ نویس نے گورنر کو بتا یا کہ غیر موسمی بارش کی وجہ سے کسا نوں کا بہت نقصان ہوا ہے لہذا جلد ہی اُنھیں مالی مدد فراہم کر کے دلا سہ دیا جائے ۔ ملا قات کے بعد اُنھوں نے بتا یا کہ گورنر نے عنقریب اِس معاملے میں کار وائی کر نے کا تیقن دیا ہے۔
پھڑ نویس نے مزید بتا یا کہ گور نر نے اِس در خواست پر بھی فوراً کار وائی کی یقین دہانی کر وائی ہے کہ ضرورت مند مریضوں کے لیے وزیر اعلیٰ امدادی فنڈ کا انتظام گورنر آفس کی جانب سے کیا جائے اور کوئی بھی محتاج مریض اِس سے محروم نہ رہے۔
***** ***** *****
راشٹر وا دی کانگریس پارٹی کے تر جمان نواب ملک نے صحا فیوں کو بتا یا کہ کانگریس-راشٹر وادی کانگریس پارٹی اور شیو سینا کے قائدین نے کسا نوںکے مسائل پر تبادلۂ خیال کر نے کے لیے گورنر سے وقت مانگا تھا ۔لہذا گور نر نے اُنھیں آج سہ پہر تین بجے ملا قات کے لیے مد عو کیا ہے۔
***** ***** *****
راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے قومی صدر شرد پوار نے کہا ہے کہ مرکزی حکو مت کو چاہیے کہ وہ مہاراشٹر میں بے موسمی بارش سے ہوئے نقصان کی جلد از جلد رپورٹ تیارکر کے ضروری امداد فراہم کریں۔پوار کل ناگپور میں موسلا دھار بارش کے سبب ہوئے نقصانات کا معائنہ کرنے کے بعد صحا فیوں سے مخاطب تھے۔ اُنھوں نے مزید کہا کہ حکو مت نقصان کے پنچنا مے فوراً تیار کر ے اور اُس کے مطا بق امداد فراہم کرے
***** ***** *****
کانگریس پارٹی کے ریاستی صدر بالا صاحیب تھورات نے اعتماد اظہار کیا ہے کہ ریاست میںجلد ہی حکومت تشکیل دی جائے گی۔وہ کل ممبئی میں صحا فیوں سے مخاطب تھے۔اُنھوں نے بتا یا کہ وزیراعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ عہدے سے متعلق اعلیٰ قائدین فیصلہ کریں گے۔جناب تھورات نے سابق وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ غیر موسمی بارش سے متاثرہ کاشتکاروں کی امداد کے حوالے سے گورنر سے ملاقات کرنے میںاُنھوں نے بہت دیر کر دی ہے۔ جبکہ کانگریس این سی پی نے پہلے ہی گور نر سے اِس خصوص میں ملا قات کر لی ہے اور فی الحال دو نوں جماعتوں کے رہنما اور عوامی نمائندے کھیتوں میں پہنچ کر نقصان کا جائزہ لے رہے ہیں۔
***** ***** *****
بھارتیہ جنتا پارٹی نے اِ س یقین کا اظہار کیا ہے کہ ریاست میں بی جے پی کو چھوڑ کر حکو مت نہیں بن سکتی ۔ اور وزیر اعلیٰ بھی بی جے پی کا ہی ہو گا۔ کل ممبئی میں منعقدہ بی جے پی کے تنظیمی سطح کے اجلاس کے بعد صحا فیوں سے بات کر تے ہوئے پارٹی کے ریاستی صدر چندر کانت پاٹل نے کہا کہ اِس اجلاس میں اسمبلی انتخابات کاتجزیہ اور کاشتکاروں کے مسائل سمیت دیگر موضوعات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
***** ***** *****
شیو سینا کے رکن ِ اسمبلی امبا داس دانوے نے کہا ہے کہ کسانوں کے بینکوں‘ بیمہ اور سر کاری اداروں سے متعلق مسائل حل کرنے میں تعاون کرنے کی غرض سے شیو سینا کی جانب سے اورنگ آ باد ضلعے میں62؍ خصو صی تعاون مراکز شروع کیئے جائیں گے۔ اُنھوں نے بتا یا کہ یہ مراکز سر کا ری اداروں اور کسا نوں کے ما بین ایک کڑی کے طور پر کام کریں گے۔
***** ***** *****
ناندیڑ کی ضلع صارف تحفظ کمیٹی کے رکن بھاگوت دیو سر کر نے مطالبہ کیا ہے کہ ناندیڑ ضلعے میں محکمہ زراعت کاشتکاروں کو سبسیڈی پر وافر مقدار میں چنے کے بیج فراہم کرے۔ اِسی سلسلے میں کل اُنھوں نے ضلع کلکٹر ارون ڈونگرے سے ملا قات کی۔
اِس موقعے پر ضلع کلکٹر نے اُنھیں بتا یا کہ عنقریب ناندیڑ ضلعے میں پانچ ہزار کونٹل چنے کے بیج دستیاب کر وائے جائیں گے۔
***** ***** *****
اورنگ آباد-شو لاپور شاہراہ پر عنبڑ تعلقے کے دو دڑ گائوں کے قریب ایک ٹیمپو اُلٹ گیا جس میں مزدور سنوار تھے۔
اِس حادثے میں ایک مزدور کی موت واقع ہو گئی جبکہ 24؍مزدور شدید طور پر زخمی ہو ئے ہیں۔ اِن تمام مزدوروں کا تعلق ریاست مدھیہ پر دیش سے ہے جو گیو رائی کی کاٹن مل میں کام کرنے جا رہے تھے۔
***** ***** *****
بنگلہ دیش کے خلاف پہلے کرکٹ ٹسٹ مقابلے میں بھارت نے پہلی پاری میں کل مینک اگر وال کی دوہری سنچری کی بدو لت 6؍ وکٹ کے نقصان پر 493؍ رن بنا ئے۔ روندر جڈیجہ 60؍ اور اُمیش یادو 25؍ رن بنا کر کھیل رہے ہیں ۔ فی الحال بھارت کو
343؍ رن کی بر تری حاصل ہے۔
***** ***** *****
ریاستی حکو مت کی نظامت برائے ثقا فتی امور کی جانب سے 59؍ ویں ریاستی ڈرامہ مقابلوں کے پہلے مرحلے کا کل اورنگ آ باد میں آغاز ہوا۔اِس مقابلے کا اہتمام شہر کے تاپڑ یہ ناٹیہ گرہ میں کیا گیا ہے جوآئندہ30؍ نومبر تک جاری رہے گے۔
***** ***** *****
No comments:
Post a Comment