Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 18 November 2019
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۱۸ ؍نومبر ۲۰۱۹ئ
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
Date: 18 November 2019
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۱۸ ؍نومبر ۲۰۱۹ئ
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
پارلیمنٹ کا سر مائی اجلاس آج سے نئی دِلّی میں شروع ہو رہا ہے۔13؍دسمبر تک چلنے والے اِس اجلاس میں
20؍ سیشن ہوں گے۔ سر مائی اجلاس کے پس منظر میں حکو مت نے کل سبھی پارٹیوں کی میٹنگ لی۔ میٹنگ میں بولتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ حکو مت سبھی معاملوں پر بحث کے لیے تیار ہے۔ وزیر اعظم نے گزشتہ اجلاس کی طرح اِس اجلاس کو بھی کامیاب بنا نے کی اپیل کی۔ پارلیمانی امور کے وزیر پر لہاد جو شی نے نا مہ نگاروں کو یہ اطلاع دی۔ اُنھوں نے بتا یا کہ 26؍تاریخ کو آئین کے دن کے طور پر منا یا جا ئے گا۔
اِس بیچNDA کی سبھی حلیف جماعتوں کی بھی کل میٹنگ ہو ئی۔ اِس میں شیو سینا کے علا وہ سبھی سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں نے شر کت کی۔ اِس بارے میں وضا حت کر تے ہوئے پارلیمانی امور کے وزیر پر لہاد جو شی نے کہا کہ چو نکہ شیو سینا نے اب اپو زیشن جماعت کاکر دار ادا کرنا شروع کر دیا ہے اسلئے وہ میٹنگ میں موجود نہیں تھی۔
راجیہ سبھا اسپیکر ایم وینکیا نائیڈو نے بھی سبھی سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں کے ساتھ میٹنگ کی۔ اِس موقعے پر اُنھوں نے قائمہ کمیٹی کی میٹنگ میں اراکینِ پارلیمنٹ کے غیر حاضر رہنے پر نا راضگی کا اظہار کیا۔
***** ***** *****
آل اِنڈیا مسلم پر سنل لاء بورڈ ایو دھیا معاملے پر سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کے خلاف نظر ثانی کی در خواست داخل کرے گا۔ لکھنئو میں کل مسلم پر سنل لاء بورڈ کی میٹنگ کے بعد یہ فیصلہ لیا گیا۔ پر سنل لاء بورڈ کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے حا لیہ فیصلے میں متنازعہ جگہ کے بارے میں انصاف نہیں ہوا ہے۔ اسلئے بورڈ نے نظر ثانی کی درخواست دائر کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔ پرسنل لاء بورڈ نے واضح کیا کہ مسجد کے لیے متبا دل پانچ ایکڑ زمین دینے کے فیصلے کی بھی وہ مخالفت کر تا ہے۔
بورڈ کے سیکریٹری ظفر یاب جیلا نی نے اخباری نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ شر یعت کے مطا بق مسجد کی جگہ اللہ کی ہو تی ہے اور اِسے کسی کو دیا نہیں جا سکتا۔
دوسری جانب جمیعتہ علماء ہند نے بھی ایو دھیا معاملے پر سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کے خلاف نظر ثا نی کی اپیل داخل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جمیعت علماء ہند کے سربراہ ارشد مد نی نے کل یہ اطلاع دی۔
***** ***** *****
کانگریس صدر سو نیا گاندھی اور نیشنلِسٹ کانگریس پارٹی کے قو می صدر شرد پوار آج نئی دِلّی میں ملا قات کریں گے۔ مہاراشٹر میں حکو مت سازی کو لے کر ہورہی اِس ملا قات پر سبھی کی نظر یں ٹِکی ہیں۔ این سی پی تر جمان نواب ملک نے کہا کہ یہ ملا قات کا فی اہمیت رکھتی ہے۔ اِس سے پہلے این سی پی کی کور کمیٹی کی کل پو نے میں میٹنگ ہوئی جسکے بعد نامہ نگاروں سے گفتگو کے دوران نواب ملک نے یہ بات کہی۔ اُنھوں نے کہا کہ کانگریس اور این سی پی ایک ساتھ انتخابات میں اُترے تھے لہدا فیصلے کا اعلان بھی وہ سا تھ ہی کریں گے۔
دوسری جانب کانگریس‘ این سی پی اور شیو سینا کے ممکنہ اتحاد پر تبصرہ کرتے ہوئے مرکز وزیر مملکت رائو صاحب دانوے نے کہا کہ ہندو توا کے موضوع پر اِن تینوں پارٹیوں میں اتفاق ہونا ممکن ہی نہیں ہے۔ دانوے کل جالنہ میں بی جے پی کی ضلع مجلس عاملہ کی میٹنگ میں بول رہے تھے۔ دانوے نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی کسا نوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے اور فصلوں کا نقصان اٹھا رہے کسا نوں کو جلد ہی مرکزی حکو مت کے توسط سے زیادہ سے زیادہ امداد دی جائے گی۔
***** ***** *****
سپریم کورٹ کے47؍ ویں چیف جسٹِس کے طور پر جسٹِس شرد بوبڑے آج عہدہ سنبھا لیں گے۔ صدرِ جمہوریہ جناب رامناتھ کو وِند آج صبح ساڑھے نو بجے جسٹِس بوبڑے کو چیف جسٹِس کے عہدے کا حلف دلائیں گے۔ جسٹِس بوبڑے 18؍مہینوں تک اِس عہدے پر رہیں گے اور23؍ اپریل 2021؍ کو سبکدوش ہوں گے۔
***** ***** *****
آنجہا نی شیو سینا صدر با لا صا حب ٹھا کرے کی ساتویں بر س کل منائی گئی۔ اِس موقعے پر ممبئی میں شیوا جی پارک میں سبھی سیا سی جماعتوں کے رہنمائوں اور شیو سینا کار کنوں نے بڑی تعداد میں اُنھیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ شیو سینا صدر اُدھو ٹھا کرے نے بھی افراد خاندان کے ساتھ با لا صاحب ٹھا کرے کو خراج عقیدت پیش کیا۔
اِسکے علا وہ سا بق وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس سمیت سابق وزیر پنکجا منڈے اور وِنود تائوڑے نے بھی شیوا جی پارک جا کر اُنھیں یاد کیا۔اِس بیچ دیویندر پھڑ نویس کے شیو اجی پارک آنے پر شیو سینا کار کنوں نے نعرے بازی شروع کر دی تھی ۔ وہیں این سی پی کے ریاستی صدر جینت پاٹل ‘ چھگن بھجبل نے بھی با لا صاحب ٹھاکرے کی یاد گار پر جا کر اُنھیں خراج عقیدت پیش کیا۔ دوسری جانب این سی پی کے قو می صدر شرد پوار نے ٹوئیٹر پر با لا صاحب ٹھاکرے کو یاد کیا۔
***** ***** *****
غیر موسمی بارش سے فصلوں کا نقصان جھیل رہے کسا نوں کے لیے مہا راشٹر کے گور نر بھگت سنگھ کو شیاری کی جانب سے اعلان کر دہ رقم نا کا فی ہے اور اسمیں اضا فہ کیا جائے۔ یہ مطالبہ لاتور دیہی علاقوں کے رکنِ اسمبلی دھیرج دیشمکھ نے کیا ۔ دیشمکھ نے کہا کہ اِس غیر موسمی بارش نے کسا نوں سے سب کچھ چھین لیا ہے۔
***** ***** *****
مہاراشٹر میں کل سے قو می ایکتا ہفتہ منا یا جائے گا۔ 25؍ نومبر تک منائے جانے والے قو می ایکتا ہفتے میں قو می ایکتا دن ‘ اقلیتوں کی بہبوود کے دن اور یومِ خواتین جیسے مختلف دن منائے جائیں گے۔ کل مختلف دفاتر میں قو می یکجہتی کاعہددلا یا جائے گا۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ میں131؍ پرائمری ہیلتھ سینٹرس کو ایمبو لنس کی ضرورت ہے اور اُنھیں خرید نے کے لیے حکو مت 13؍کروڑ10؍ لاکھ روپیوں کی رقم دستیاب کر وائے ۔ یہ مطالبہ مراٹھواڑہ تر قیاتی بورڈ کے رکن اور صحت سے متعلق کمیٹی کے صدر ڈاکٹر اشوک بیلکھیڑے نے کیا ہے۔
***** ***** *****
No comments:
Post a Comment