Saturday, 4 November 2017

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date - 04  November  2017
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ  :  4؍  نومبر  ۲۰۱۷ئ؁
وَقت  :  صبح  ۴۰: ۸  -  ۴۵ :۸
***********************
 زرعی مال کی دولاکھ روپیوں تک تاجروں نے لی گئی نقدی فروخت انکم ٹیکس ضابطوں سے مستثنیٰ ہے۔ اس بات کی وضاحت انکم ٹیکس محکمہ نے کی ہے۔ محکمہ کی جانب سے جاری کردہ مکتوب میںکہاگیاہے کہ دولاکھ روپیوں سے کم زرعی مال کی نقدی فروخت پرکسان یاتاجروں کوانکم ٹیکس ادانہیں کرناہوگا۔ اُنہیں پین یافارم نمبر16؍ پُر کرنے کی ضرورت بھی نہیںہوگی۔جاری کردہ بیان میںیہ بات کہی گئی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 سپریم کورٹ نے کل بینکوں سے کہا ہے کہ وہ صارفین کوبھیجے گئے میسج میںکھاتوں سے آدھارکومنسلک کرنے کی آخری تاریخ بتائیں، جواگلے مہینے کی 31؍ تاریخ ہے۔ اسی طرح اس نے کہا ہے کہ ٹیلی مواصلاتی خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں کوبھی صارفین کویہ بتانا چاہئے کہ موبائیل نمبروں کے ساتھ آدھارکومنسلک کرنے کی آخری تاریخ اگلے سال 6؍فروری ہے۔ جسٹس اے کے سیکری اورجسٹس اشوک بھوشن پرمشتمل ایک بینچ نے اُن چارعرضداشتوں پر حکومت کاجواب مانگاہے۔جس میں آدھارایکٹ کے آئینی جوازاورآدھارنمبرکے ساتھ بینک کھاتوں اورموبائیل نمبروں کوجوڑے جانے کوچیلنج کیاگیاہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 کرنسی تبدیلی کے بعدمستردکئے گئے نوٹوں کوبینکس میںجمع کرنے کے لئے 14؍ عرضداشتوں پرسپریم کورٹ میںکل سماعت ہوئی۔پانچ ججوں کی بینچ ا س سلسلے میںفیصلہ کریگی۔یہ بات سپریم کورٹ نے کہی۔اسی بیچ عدالت میںسماعت مکمل ہونے تک مسترد کئے گئے نوٹیں رکھنے والوں کے خلاف کسی قسم کی کاروائی نہیں کی جائے گی۔یہ بات حکومت نے عدالت میںکہی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 سپریم کورٹ نے کل حکم دیا ہے کہ تکنیکی تعلیم،خط وکتابت کے ذریعہ فراہم نہیں کی جاسکتی۔عدالت نے تعلیمی اداروں سے کہا ہے کہ وہ انجینئرنگ جیسی تکنیکی تعلیم کے نصابات کوفاصلاتی تعلیمی پروگراموں کے ذریعہ فراہم کرانے سے بازرہیں۔عدالت نے پنجاب اورہریانہ ہائی کورٹ کے احکامات کو برقراررکھتے ہوئے اوڑیسہ ہائی کورٹ کے فیصلے کوکالعدم قراردے دیا،جس میں اس نے تکنیکی تعلیم کوخط وکتابت کے ذریعہ فراہم کرانے کی اجازت دی تھی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 ’’پرگت تعلیمی مہاراشٹر‘‘اسکیم کے تحت ریاست کے سومنتخبہ اسکولوں کوبین الاقوامی درجے کے لئے تیارکرنے کے منصوبے پرعمل درآمدکرنے کااعلان اسکولی تعلیمی وزیرونودتائوڑے نے کیاہے۔وہ کل ممبئی میں مخاطب تھے۔ثانوی تعلیم میںلڑکیوں کے کم ہونے کے تناسب کوپانچ فیصد تک لانا اسی طرح تعلیمی کارکردگی میںمہاراشٹر کوملک کے پہلے تین نمبرپرلانے کے لئے اس منصوبے پرعمل درآمدکیاجارہاہے۔یہ بات کہتے ہوئے اُنہوںنے کہا کہ آئندہ ریاست کے تمام اسکولوں کوبین الاقوامی درجے تک لانے کے لئے اس پروگرام پرعمل درآمدکرنے کی تجویز پرتعلیمی محکمہ غورکررہاہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 مہاراشٹر اسٹیٹ ساہتیہ اکیڈمی کے زیراہتمام 2015اور2016 کے لئے اردوزبان وادب اورتعلیم کے فروغ دینے کیلئے خدمات انجام دینے والی شخصیات کوانعامات سے نوازاگیا۔ایوارڈس حاصل کرنے والوں میںقاضی عبدالستارعلی گڑھ، فضیل جعفری ممبئی،بیڑ کے روزنامہ تعمیر کے مدیر قاضی مخدوم ، سید محمدعباس ، روزنامہ انقلاب کے عاصم جلال ،روزنامہ سہاراکے معراج انوراوراورنگ آباد سے ڈاکٹر شرف النہارشامل ہیں۔13، نومبرکوایک تقریب میں ایوارڈس تقسیم کئے جائیںگے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 سکھ مذہب کے بانی گرونانک کی 548؍ویں جینتی آج منائی جارہی ہے۔اس سلسلے میںڈھائی ہزارعقیدت مندوں کاقافلہ پاکستان میں گرونانک کے پیدائشی مقام نان کاناصاحب روانہ ہوگیاہے۔ناندیڑ کے سچکھنڈ گرودوارے میںبھی گرونانک کی جینتی کے موقع پرمختلف پروگرامس کااہتمام کیاگیا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم نے جاپان کے کاکامی گاہارامیںجاری ایشیاء کپ خواتین ہاکی مقابلے کے آخری رائونڈ میںداخلہ حاصل کرلیاہے۔ کل ہوئے سیمی فائنل مقابلے میںبھارتی ٹیم نے میزبان جاپان کی ٹیم کوچار،دوسے شکست دی۔کل فائنل میںبھارت کامقابلہ چین کے ساتھ ہوگا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 ٹیم انڈیا اورنیوزی لینڈ کے درمیان دوسراٹی ٹوینٹی مقابلہ آج ہورہاہے۔شام سات بجے راجکوٹ میںاس مقابلے کاآغازہوگا۔گذشتہ بدھ کودِلّی میںہوئے مقابلے میںبھارت نے کامیابی حاصل کرکے تین ۔ٹوینٹی ٹوینٹی مقابلوں کی سیریز میںایک صفر سے سبقت حاصل کرلی ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>

 

No comments:

Text - आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर - दिनांक 10.04.2026 रोजीचे दुपारी 01.00 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

  Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date - 10 April 2026 Time 01.00 to 01.05 PM Language Marathi आकाशवाणी छत...