Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad, Date: 18.05.2018 ,Time:8.40-8.45 am
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 18 May 2018
Time 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۱۸؍ مئی ۲۰۱۸ئ
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
***** ***** *****
کرناٹک کے وزیرِ اعلیٰ بی۔ ایس۔ یدی یورپا کا اقتدار قائم کرنے پر مخالفت کرنے والی عرضداشت پر سپریم کورٹ میں آج سماعت ہوگی۔ کانگریس اور سیکولر پارٹی جنتا دل فرنٹ کے پاس واضح اکثریت ہونے کے باوجود گورنر نے کم سیٹوں والی بھارتیہ جنتا پارٹی کو حکومت سازی کیلئے بلوایا۔ اس کے خلاف ان دونوں پارٹیوں نے سپریم کورٹ کا رخ کیا۔ اس بیچ عدالت نے آج اس سلسلے میں بھارتیہ جنتا پارٹی سمیت دیگر پارٹیوں کے خیالات سماعت کریگی۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے دعوے پر گورنر کو پیش کیے گئے اقتدار قائم کرنے کا مکتوب پیش کرنے کا حکم پر سپریم کورٹ نے دیا ہے۔
------------------------------
مہاتما گاندھی دیہی روزگار ضمانت اسکیم کے تحت کنوئوں کی آبپاشی‘ اسی طرح پھل‘ باغات لگانے کی اسکیموں کیلئے دیا جانے والا فنڈ راست مستحقین کے سپرد کرنے کی اسکیم کے ذریعے کسانوں کے بینکس کھاتوںمیں جمع کیا جائیگا۔ روزگار ضمانت اسکیم وزیر جئے کمار راول نے اس کی اطلاع دی۔ ممبئی میں منعقد دو روزہ میٹنگ کے بعد وہ مخاطب تھے۔ اس سے قبل آبپاشی کنوئوں کیلئے اشیاء خریدنے کی رقم متعلقہ تاجر کے نام اور پھل باغات لگانے کیلئے فنڈ نرسری کو دیا جاتا تھا۔ تاہم اب یہ فنڈ راست کسانوں کو حاصل ہوگا۔ یہ بات راول نے اس موقع پر کہی۔ تمام ریاست میں فی الحال 76/ ہزار کنوئوں کی تعمیرات کا کام جاری ہے‘ اسے جلد مکمل کرنے کا منصوبہ اس میٹنگ میں تیار کیا گیا۔
------------------------------
وزارتِ ماحولیات کے آبی صفائی مہم میں اسکولس‘ اسی طرح کالیجس کو شامل کیا جائیگا۔ اس مہم میں ساحلی علاقوں کے نو ریاستوں میں ساحلِ سمندر‘ ندیاں اور تالاب کی صفائی کی جائیگی۔ اس اسکیم کے لیے ہر گروپ کیلئے دس لاکھ روپئے فنڈ منظور کیا گیا ہے۔ پانچ جون تک چلنے والی اس مہم میں مہاراشٹر کے کرشنا‘ مُڑا‘مُٹھا‘ ان ندیوں‘ اسی طرح گنپتی پُل سمیت دو ساحلِ سمندر کی صفائی کی جائیگی۔
------------------------------
مہاراشٹر ساہتیہ پریشد کا جیون گورو ایوارڈ عوامی ادب اور عوامی ثقافت کے اسکالر محقق ڈاکٹر پربھاکر مانڈے کو ظاہر کیا گیا ہے۔ نقد رقم اور یادگاری نشانی پر یہ ایوارڈ مشتمل ہیں۔ پریشد کے کام کاج صدر ملند جوشی نے کل پونا میں صحافتی کانفرنس میں اس کی اطلاع دی۔ 27/ مئی کو پونا میں پریشد کے 112/ ویں یومِ تاسیس کی تقریب میں یہ ایوارڈ دیا جائیگا۔
------------------------------
لاتور۔ عثمان آباد‘ بیڑ‘ ان قانون ساز کونسل انتخابات میں رفقاء پارٹیوں سے دھوکہ نہیں ہوگا۔ یہ بات قانون ساز کونسل میں حزبِ مخالف پارٹی رہنما دھننجے منڈے نے کہی۔ وہ کل بیڑ میں صحافتی کانفرنس میں مخاطب تھے۔ کانگریس کے نائب صدر رکنِ پارلیمنٹ رجنی پاٹل‘ رکن ِ اسمبلی امر سنہہ پنڈت اس موقع پر موجود تھے۔ کانگریس پارٹی مکمل طور پر راشٹروادی کانگریس کے ساتھ ہے۔ یہ بات رجنی پاٹل نے اس موقع پر کہی۔
------------------------------
ہنگولی تعلقہ میں ساوا اور چورجوڑا ان دیہاتوں میں جل یُکت شیوار کے تحت چار سیمنٹ نالوں کی تعمیرات ناقص درجے کی پائی گئی۔ ضلع کلکٹر انیل بھنڈاری نے کل معائنہ کرنے کے بعد اس بات کا علم ہوا۔ یہ کام کرنے والے کانٹریکٹرس کے نام بلیک لسٹ میں ڈالے جائیں‘ اسی طرح اُن کے بل ادا نہ کریں یا ادا کی گئی رقم وصول کی جائے‘ ایسے احکام ضلع کلکٹر نے دئیے۔
------------------------------
ناندیڑ ضلع کے لوہا تعلقے میں الائیوں سے متاثرہ فصلوں کے نقصانات کیلئے 9/ ہزار 471/ کسانوں کو 2/ کروڑ 75/ لاکھ روپئوں کی امداد راست بینک کھاتوں میں جمع کی گئی۔ کسانوں کو فوراً معاشی مدد فراہم کرنے والا لوہا تعلقہ یہ ناندیڑ ضلع میں سرِفہرست رہا۔ اس کی اطلاع تحصیلدار ڈاکٹر اشیش کمار برادر نے دی۔
------------------------------
جالنہ ضلع میں الائیوں سے متاثرہ فصلوں کے نقصانات کے سلسلے میں بھوکردن تعلقے کے بابھل گائوں اور سپورا بازار‘ اسی طرح جعفرآباد تعلقے کے بورگائوںان دیہاتوں میں کسانوں سے کل مرکزی وفد نے ملاقات کی۔
بھوکردن‘ جعفرآباد علاقوں میں کپاس کی بڑے پیمانے پر تخم ریزی کی جاتی ہے۔ تاہم الائیوں کی وجہ سے کپاس کی فصل کا بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔ اس کی اطلاع تینوں دیہاتوں کے کسانوں نے اس موقع پر دی۔
------------------------------
کرناٹک میں بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت قائم کرنے کی مذمت میں آج ناندیڑ میں کانگریس پارٹی کی جانب سے مہاتما گاندھی کے مجسّمے کے روبرو دھرنا احتجاج کیا جارہا ہے۔ صبح دس بجے سے گیارہ بجے کے درمیان یہ احتجاج کیا جائیگا۔
------------------------------
جالنہ فیسٹیول کا آج سے آغاز ہورہا ہے۔ ریاستی حکومت اور مارواڑی چیئریٹیبل فائونڈیشن کی جانب سے منعقد اس فیسٹیول کا افتتاح آج شام اسکولی تعلیمی وزیر ونود تائوڑے کے ہاتھوں عمل میں آئیگا۔ 22/ مئی تک جاری رہنے والے اس فیسٹیول میں مختلف پروگرامس کا اہتمام کیا گیا ہے۔
-----------------------------

No comments:
Post a Comment