Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date - 18 October 2017
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ : 18؍ اکتوبر ۲۰۱۷ئ
وَقت : صبح ۴۰: ۸ - ۴۵ :۸
***********************
وَزیراعلیٰ دِیویندرپھڑنویس نے وضاحت کی ہے کہ اسٹیٹ روڈٹرانسپورٹ کارپوریشن یعنی ایس ٹی کے ملازمین کے لئے 7؍ویں اجرتی کمیشن کا نفاذممکن نہیںہے۔کل ممبئی میںاخباری نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے اُنہوںنے خدشہ ظاہرکیاکہ اگر 7؍ویں اجرتی کمیشن نافذکیاگیاتوایس ٹی بسوں میں ڈیزل بھرنے کے لئے بھی پیسے نہیںبچیںگے۔تاہم امید ظاہرکی کہ اس مسئلے کاکوئی نہ کوئی حل تلاش کرکے عنقریب یہ ہڑتال ختم ہوجائے گی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
وزیراعلیٰ نے بتایاکہ قرض معافی کے اہل قراردئیے گئے ریاست کے کسانوں کے بینک کھاتوں میںآج سے قرض معافی کی رقم جمع کی جائے گی۔ اُنہوںنے کہا کہ اندرون ایک ماہ 77؍ لاکھ کسانوں کے کھاتوں میںپیسے جمع کرواکے قرض معافی کے مسئلے کانتیجہ خیزاختتام ہوجائے گا۔
دریںاثناء وزیرحمل ونقل دِیواکررائوتے نے الزام عائدکیاہے کہ 7؍ویں اجرتی کمیشن کے نفاذکے لئے ایس ٹی ملازمین کی مختلف تنظیموں کی جانب سے معلنہ غیرمعینہ مدت کی ہڑتال کے پیچھے کانگریس پارٹی کی سازش کارفرماہے۔اُنہوںنے کہا کہ عدالت کی ہدایات کے تحت یہ ہڑتال غیر قانونی ہے اور ایس ٹی ملازمین کی تنظیمیں مذاکرات کے لئے پہل کریں توحکومت ان کی تنخواہوں میںاضافہ کرنے کے لئے تیارہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
ریاستی اسمبلی میںحزبِ اختلاف کے قائدرادھاکرشن ویکھے پاٹل نے ایس ٹی ہڑتال سے متعلق کہا کہ حمل ونقل کاقلمدان شیوسینا کے پاس ہے اس لئے بی جے پی جان بوجھ کرا س مسئلے کوحل کرنے میںسنجیدہ نہیںہے۔کل احمدنگرمیںصحیفہ نگاروں سے گفتگوکرتے ہوئے اُنہوںنے کہا کہ اگر شیوسینا عام مسافروں کے ساتھ ہے توفی الفورایس ٹی ملازمین کی ہڑتال ختم کروائے ورنہ اقتدارسے علیحدگی اختیارکرے۔عین دیوالی کے موقع پرعوام کویہ تکلیف برداشت کرناپڑرہی ہے۔حکومت کوچاہئے کہ ایس ٹی ملازمین کی تنظیموں کواعتمادمیںلے کرہڑتال ختم کروائے تاکہ عوام کی تکالیف کم ہوں۔
اسی دوران ایس ٹی ملازمین کی اس ہڑتال کاریاست بھرمیںزبردست اثررہا۔ریاست کے بیشتر اضلاع کے بس اسٹینڈزپربس خدمات مکمل طورپر ٹھپ رہی۔مراٹھواڑہ میںاورنگ آباد،جالنہ،پربھنی،ہنگولی،ناندیڑ،لاتور،عثمان آباداوربیڑسمیت بیشتر علاقوں میں بس سروس مکمل طورپربندہونے کی اطلاع ہمارے نمائندوں نے دی ہے۔ہڑتال کے باعث مسافرپریشان ہے۔کئی ایک مقامات پرخانگی ٹرانسپورٹرس نے کرایے میںاضافہ کرکے موقع سے بھرپورفائدہ اٹھایا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
رِیاست کے 18؍اضلاع کی تین ہزار666 ؍گرام پنچایتوں کے انتخابات کی ووٹوں کی گنتی کل کی گئی۔جس کے بعدآنے والے نتائج میںرائے دہندگان کافیصلہ غیرواضح نظرآیا۔تاہم بی جے پی ۔کانگریس اورراشٹروادی کانگریس نے اپنی اپنی کامیابی کے دعوے کئے ہیں۔عثمان آبادضلع کے 161؍ گرام پنچایتوں کے لئے ووٹوں کی گنتی کل ہوئی۔ان میںبی جے پی کے 32 سرپنچ اور309؍اراکین شیوسینا کے 48؍سرپنچ منتخب ہونے کادعویٰ ان پارٹیوں نے کیا۔کانگریس کی جانب سے بتایاگیاکہ پارٹی کے 54؍ارکان منتخب ہوئے۔جبکہ راشٹروادی کانگریس نے دعویٰ کیا کہ اس کے سب سے زیادہ ارکان منتخب ہوئے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
بیڑضلع پریشدکے صدراورنائب صدرکے عہدوں کے لئے ہوئے انتخابات میںبی جے پی اتحادکی مدد کرنے والے راشٹروادی کانگریس کے 6؍ ارکان کوضلع کلکٹر ایم ڈی سنگھ نے نااہل قراردے دیاہے۔ان 6؍ارکان نے پارٹی امیدوارکے حق میںووٹ نہ دیتے ہوئے بی جے پی امیدوارکے حق میں ووٹ ڈالاتھا۔اس خصوص راشٹروادی کانگرنس نے ان منحرف ارکان کے خلاف ضلع کلکٹر سے شکایت کرکے ان کی ضلع پریشدرکنیت ختم کرنے کامطالبہ کیا تھا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
اورنگ آبادمیںپہلاای۔رکشہ چارجنگ سینٹر اورریاست کاپہلاای رکشہ ٹریننگ سینٹر شروع کیاگیاہے۔ان مراکزکاافتتاح کل اسمبلی اسپیکر ہری بھائوباگڑے کے ہاتھوں عمل میںآیا۔اس موقع پراپنے خطاب میںاُنہوںنے کہا کہ سیاحتی راجدھانی میںای رکشہ کے باعث آلودگی کم کرنے میںمدد ملے گی اورپٹرول ڈیزل کاکم استعمال ہوگا۔شہر کے جادھوواڑی میںشروع کئے گئے اس سینٹر میںپہلے دن 50؍رکشوں کی بکنگ ہوئی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
اورنگ آبادشہر کے پنڈلک نگرپولس تھانہ کے سپاہی راجواپّا ناڈارکو25؍ہزارروپئے رشوت لیتے ہوئے انسدادرشوت ستانی محکمے کی ٹیم نے رنگے ہاتھو ں گرفتارکرلیا۔پربھنی میںبھی پولس ملازم نیتاجی گیتے کوکل انسدادرشوت ستانی محکمے نے گرفتارکیا۔اس نے ایٹراسٹی کے جرم میںتعاون کے لئے 30؍ ہزار روپئے رشوت مانگی تھی۔

No comments:
Post a Comment