Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad, Date: 03.10.2017 ,Time:8.40-8.45 am
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date - 03 October 2017
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۳؍ اکتوبر ۲۰۱۷
وَقت : صبح ۴۰: ۸ - ۴۵ :۸
***********************
صدرِ جمہوریہ رام ناتھ کووِند نے دیگر پسماندہ طبقات میں ذیلی زمرہ بندی کی جانچ کے لیے ایک کمیشن قائم کیا ہے۔ ریٹائرڈ جسٹس جی روہنی اس کمیشن کے سربراہ ہوں گے۔ دیگر پسماندہ طبقات کی ذیلی زمرہ بندی سے اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ او بی سی برادریوں میں مزید پسماندہ طبقات کو بھی تعلیمی اداروں اور سرکاری ملازمتوں میں ریزرویشن کے فوائد حاصل ہوسکے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
باہمی اتحاد ہر مشکل کام کو آسان بنادیتا ہے۔ یہ بات وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کہی ہے۔ وہ کل نئی دلّی میں گاندھی جینتی کے موقع پر منعقدہ سوچھ بھارت دن کے تحت سوچھ بھارت مہم کی تیسری سالگرہ کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کررہے تھے۔ کل سوچھتا ہی سیوا ہے مہم کا اختتام بھی عمل میں آیا۔ اس مہم کے تحت صفائی کے معاملے میں مختلف ایوارڈس بھی وزیر ِ اعظم کے ہاتھوں تقسیم کیے گئے۔ ریاست مہاراشٹر کو بھی اس موقع پر سوچھتا ہی سیوا ہے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
ریاستی ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی سبھی ڈپوئوں میں کل سے گاڑگے بابا صفائی مہم کی شروعات کی گئی۔ آئندہ دسمبر سے اس صفائی مہم پر پوری طرح عمل کیا جائے گا۔ جس کے بعد سبھی بسیں اور بس اسٹینڈ صاف ستھرے دکھائی دیں گے۔ یہ بات وزیرِ ٹرانسپورٹ دیواکر رائوتے نے اس مہم کی افتتاحی تقریب میں کہی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
وردھا ضلع کے سندی ریلوے ڈرائے پورٹ اور سیوا گرام ترقیاتی منصوبے کا سنگِ بنیاد کل وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس کے ہاتھوں رکھا گیا۔ اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ ریاست کے وردھا اور جالنہ کے ڈرائے پورٹ کی وجہ سے ان علاقوں کی ترقی ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ سڑک ٹرانسپورٹ کی سہولیات اور ڈرائے پورٹ کی وجہ سے زرعی پیداوار اور دیگر مصنوعات کے بیرون ممالک درآمدات کی سہولیات میں اضافہ ہوا ہے۔ دریں اثناء وردھا میں واقع سیوا گرام میں کل گاندھی جینتی کے موقع پر منعقدہ پروگرام میں بھی وزیرِاعلیٰ نے شرکت کی۔ انھوں نے آشرم میں ایک اجتماعی پرارتھنا میں بھی شرکت کی۔ نیز آشرم میں واقع چرخے پر سوت کات کر وزیرِ اعلیٰ نے بابائے قوم کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر ان کے ساتھ مرکزی وزیر نتن گڈکری بھی موجود تھے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
مونگ اور اُڑد کی امدادی قیمت پر خریداری کے لیے آج سے ریاست بھر میں 83/ رجسٹریشن سینٹرس شروع کیے جارہے ہیں۔ کسانوں کو ان مراکز پر پہلے اپنے زرعی مال کا اندراج کروانا ہوگا۔ اندراج کے بعد کسانوں کو ان کا مال فروخت کے لیے لانے کے مطلع کیا جائے گا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
مرکزی حکومت کی مختلف پالیسیوں کے خلاف نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کی جانب سے ریاست بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔ پارٹی صدر اور رُکنِ پارلیمنٹ شرد پوار نے کل ناسک میں کسان منچ کی جانب سے منعقدہ ایک اجلاس میں یہ بات کہی۔ انھوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کی پالیسیوں سے کسان اور محنت کش طبقہ بری طرح متاثر ہوا ہے۔ لہٰذا اب وقت آگیا ہے کہ حکومت سے جواب طلب کیا جائے۔ پوار نے مزید کہا کہ حکومت کو اپنی غلط پالیسیوں کی اصلاح کے لیے وقت دیا جائے گا‘ اس کے بعد ریاست بھر میں احتجاجی مظاہرے شروع کردئیے جائیں گے۔ اس اجلاس میں 2017ء تک کے کسانوں کے سبھی قرضہ جات کی معافی سمیت 9/ قراردادیں منظور کی گئیں۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
کل ملک بھر میں بابائے قوم مہاتما گاندھی اور سابق وزیرِ اعظم لال بہادر شاستری کے یومِ پیدائش کی مناسبت سے مختلف پروگرامس کا انعقاد کیا گیا۔ وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے کل ممبئی میں دونوں رہنمائوں کے مجسّموں پر گلہائے عقیدت نذر کیے۔ اسمبلی کے ایوانِ بالا میں چیئرمین رام راجے نائیک نمبالکر نے گاندھی جی کے مجسمہ پر پھولوں کی مالا چڑھا کر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اورنگ آباد میں ڈویژنل کمشنر دفتر میں ڈویژنل کمشنر پرشوتم بھاپکر نے بھی اس موقع پر گاندھی جی اور لال بہادر شاستری کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور دونوں رہنمائوں کی خدمات کو سراہا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
سوچھتا ہی سیوا مہم کے تحت کل جالنہ میں صاف صفائی کا اہتمام کیا گیا۔ صاف صفائی سے متعلق عوامی بیداری کی غرض سے کل وہاں ایک جلوس بھی نکالا گیا۔ جسے آبرسانی اور صاف صفائی کے وزیر ببن رائو لونیکر نے ہری جھنڈی دکھائی۔ اس موقع پر جالنہ کے رُکنِ پارلیمنٹ رائو صاحب دانوے اور ریاستی وزیر ارجن کھوتکر بھی موجود تھے۔ اسکول اور کالج طلبہ کے علاوہ دیگر سماجی کارکنوں اور اداروں نے اس جلوس میں شرکت کی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
اورنگ آباد میں عوام کو درپیش سنگین مسائل کے حل کے لیے گبّر ایکشن کمیٹی قائم کی گئی۔ کل کمیٹی کے اراکین نے اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کے گیٹ کے سامنے سڑک پر موجود گڑھوں میں پھول ڈال کر میونسپل کارپوریشن کی عدم کارکردگی کی مذمت کی۔ کمیٹی کے کارگذار صدر عمران پٹھان نے مطالبہ کیا کہ کارپوریشن انتظامیہ سڑکوں کے گڑھوں کی درستی کے لیے فوراً حرکت میں آئے۔

No comments:
Post a Comment