cca
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 03 May 2018
Time 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:۳؍ مئی ۲۰۱۸
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
***** ***** *****
اقتصادی اُمور کی کابینہ کمیٹی‘ CCEA نے کل زراعت کے سیکٹر میں سبز انقلاب کی جامع اسکیم ’’کُرشونّتی‘‘ یوجنا کو جاری رکھنے کو منظوری دی ہے۔ کابینہ میٹنگ کے بعد میڈیا کو تفصیل بتاتے ہوئے مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے کہا کہ یہ منظوری بارہویں پنج سالہ منصوبے کے بعد کیلئے 2017-18 سے 2019-20 کیلئے دی گئی ہے جس میں مرکز کا حصہ تقریباً 33/ ہزار 270/ روپئے ہوگا۔ اس جامع اسکیم میں گیارہ اسکیمیں شامل ہیں۔
مرکزی کابینہ نے گنا کسانوں کے بقایہ جات کی ادائیگی کیلئے چینی ملوں کو مالی امداد دینے کو بھی منظوری دی ہے۔ CCEA نے گنّے کی لاگت کو کم کرنے کیلئے 2017-18 کے سیزن میں گنّے کیلئے ساڑھے پانچ روپئے فی کوئنٹل کی مالی امداد کو بھی منظوری دی ہے۔ یہ امداد چینی ملوں کی جانب سے براہِ راست کسانوں کو دی جائیگی۔ کابینہ نے پانچ ہزار کروڑ روپئے سے زیادہ کی لاگت سے گواہاٹی‘ چینئی اور لکھنؤ ہوائی اڈوں پر ٹرمینل کی نئی عمارتوں کیلئے تین بڑے بنیادی ڈھانچوں کے پروجیکٹوں کو بھی منظوری دی ہے۔
------------------------------
مہاراشٹر قانون ساز کونسل کی چھ نشستوں کیلئے 21/ مئی کو ہونے والے انتخابات کیلئے بھارتیہ جنتا پارٹی اور شیوسینا میں غیر اعلانیہ اتحاد ہوگیا ہے جس کے مطابق دونوں پارٹیاں تین۔ تین نشستوں پر اپنے اُمیدوار میدان میں اُتاریں گی۔ اس کے مطابق رائے گڑھ‘ رتنا گیری‘ سندھو دُرگ‘ ناسک اور پربھنی‘ ہنگولی حلقوں سے شیوسینا اپنے اُمیدوار کھڑے کریگی جبکہ عثمان آباد۔ لاتور‘ بیڑ‘ امراوتی اور چندر پور انتخابی حلقوں سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے اُمیدوار انتخابات میں حصہ لیں گے۔ قانون ساز کونسل کی ان نشستوں کیلئے کاغذاتِ نامزدگی داخل کرنے کا آج آخری دن ہے۔
------------------------------
بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما رمیش کراڑ نے کل عثمان آباد میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ اس موقعے پر قانون ساز کونسل میں حزبِ اختلاف کے رہنما دھننجے منڈے‘ رکنِ اسمبلی رانا جگجیت سنگھ پاٹل اور کئی سرکردہ رہنما موجود تھے۔
قانون ساز کونسل کی عثمان آباد‘ لاتور‘ بیڑ کے علاقائی خود مختار ادارے کے حلقے سے NCP نے رمیش کراڑ کے نام کا اعلان کیا ہے۔ اس دوران اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے دھننجے منڈے نے کہا کہ ریاست کے عوام کے دلوں میں مرکز اور ریاستی حکومت کے بارے میں غصہ بھرا ہے جو علاقائی خود مختار اداروں کے انتخابات کے دوران تبدیلی کا محرک بنے گا۔ منڈے نے کہا کہ رمیش کراڑ کا NCP میں شامل ہونا‘ بھارتیہ جنتا پارٹی اور دیہی ترقیات کی وزیر پنکجا منڈے کیلئے ایک بڑا جھٹکا ہے۔
اس بیچ رمیش کراڑ نے انتخابات کیلئے دو درخواستیں داخل کی ہیں۔ اشوک جگدالے اور سیّد راج احمد نے بھی آزاد اُمیدوار کے طور پر اپنی درخواستیں پیش کی ہیں۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے سریش دھس اور کانگریس کی جانب سے راج کشور مودی آج اپنی درخواستیں پیش کرسکتے ہیں۔

ریاستی حکومت نے ایک بڑے فیصلے کے تحت کل 27/ سوِل سروسیس افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کیے۔ ان کے مطابق محکمہ مالیات کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری کے عہدے پر UPS مدان‘ وزیرِ اعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری کے طور پر بھوشن گگرانی اور ممبئی میٹرو پولیٹن اتھاریٹی کے کمشنر کے طور پر RA راجیو کو نامزد کیا گیا ہے۔ پربھنی کے ضلع کلکٹر کے عہدے پر گڈچرولی ضلع پریشد کے CEO شنتنو گویل کا تبادلہ کیا گیا ہے۔ پربھنی کے موجودہ ضلع کلکٹر پی شیوشنکر کا ناسک میں واقع قبائلی ترقیاتی اتھاریٹی کے مینیجنگ ڈائریکٹر کی حیثیت سے تبادلہ کیا گیا ہے۔ جالنہ ضلع کلکٹر کے عہدے پر میرا بھائندر میونسپل کارپوریشن کے کمشنر بی جی پوار کا تبادلہ کیا گیا ہے۔
------------------------------
ممبئی کی ایک خصوصی عدالت نے سینئر صحافی جوترمیہ ڈے عرف جے ڈے کی ہلاکت کے تقریباً سات سال بعد جرائم پیشہ سرغنہ چھوٹا راجن سمیت تمام 9/ قصور واروں کو کل عمر قید کی سزا سنائی۔ مکوکا عدالت کے جج سمیر اَڈکر نے البتہ سابق صحافی جگنا وورا کو بری کردیا ہے جس پر 2011 میں جے ڈے کو ہلاک کرنے کیلئے راجن کو اُکسانے کا الزام تھا۔ جج نے Paulsen Joseph کو بھی بری کردیا ہے جس پر سازش کیلئے مالی لین دین کرنے کا الزام عائد تھا۔ عدالت نے سبھی قصورواروں پر 26-26/ لاکھ روپئے کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ چھوٹا راجن کو 2015ء میں انڈونیشیاء کے بالی ہوائی اڈے سے گرفتار کیے جانے اور بھارت کے حوالے کیے جانے کے بعد اُسے پہلی مرتبہ بڑی سزا سنائی گئی ہے۔
------------------------------
اورنگ آباد ضلع گاہک منچ نے شہر میں واقع Inox سینما گھر اور کوکا کولا کمپنی دونوں پر اٹھارہ ہزار روپئوں کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ دس روپئے قیمت کی پانی کی بوتل چالیس روپئے میں فروخت کرکے گاہکوں کو دھوکہ دینے کے جرم میں یہ جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
------------------------------
مہاراشٹر کانگریس کے صدر اور رکنِ پارلیمنٹ اشوک چوہان نے کہا ہے کہ اُنکی پارٹی رتناگیری ضلعے کی نانار ریفائنری پروجیکٹ کی مخالفت کرتی ہے اور کانگریس پروجیکٹ متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے۔ ساگوے میں پروجیکٹ کے احاطے میں منعقدہ جلسے میں چوہان نے یہ بات کہی۔ اُنھوں نے مزید کہا کہ کانگریس پارٹی ترقی کی مخالف نہیں ہے تاہم لوگوں کے گھروں کو مسمار کرکے کی جانے والی ترقی کانگریس کیلئے قابلِ قبول نہیں ہے۔ چوہان نے سوال کیا کہ جب ستّر فیصد عوام نانار ریفائنری کی مخالفت کررہے ہیں تو حکومت اس پروجیکٹ کیلئے کیوں اصرار کررہی ہے۔
------------------------------
اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن نے کچرے کو مناسب طرز پر ٹھکانے نہ لگائے جانے کی پاداش میں آٹھ بڑی ہوٹلوں اور 25/ دُکانوں پر کاروائی کی ہے۔ واضح ہو کہ اگر کچرے کی مقدار 100/ کلو سے زیادہ ہے تو متعلقین کو اسے پروسیس کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
اس بیچ میئر نند کمار گھوڑیلے نے کھلے میں کچرا ڈالنے والے شہریوں سے جرمانہ وصول کرنے کی ہدایت دی ہے۔
------------------------------
انتخابی خواندگی کے تناسب میں اضافے کے مقصد کے تحت مہاراشٹر کے اسکولوں‘ کالجوں اور سماجی گروپوں میں انتخابی خواندگی کلب قائم کیے جائیں گے۔ اس پروگرام پر عمل آوری کیلئے ریاستی سطح پر کمیٹی بھی تشکیل دی جائیگی۔ اس کلب میں نویں جماعت سے بارہویں جماعت تک کے طلباء کو بطورِ رکن شامل کیا جائیگا‘ ساتھ ہی طلباء کے نمائندوں کی کارگذار کمیٹی بھی قائم کی جائیگی جو انتخابی خواندگی کلب چلائے گی۔

No comments:
Post a Comment